🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

32. بَابُ أَخْذِ الْحَدِيثِ مِنَ الثِّقَاتِ .
ثقہ راویوں سے حدیث حاصل کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 599
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ أَنَّهُ لَمَّا حَضَرَتْهُ الْوَفَاةُ قَالَ: يَا بَنِيَّ، إِنِّي أَنْهَاكُمْ عَنْ ثَلَاثٍ فَاحْتَفِظُوا بِهَا: لَا تَقْبَلُوا الْحَدِيثَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا مِنْ ثِقَةٍ، وَلَا تَدِينُوا وَلَوْ لَبِسْتُمُ الْعَبَاءَ، وَلَا تَكْتُبُوا شِعْرًا تَشْغَلُوا بِهِ قُلُوبَكُمْ عَنِ الْقُرْآنِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَيُحْتَمَلُ فِي هَذَا عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: جب اُن کی وفات کا وقت قریب آیا، تو انہوں نے فرمایا: اے میرے بیٹو! میں تمہیں تین چیزوں سے منع کرتا ہوں، تم انھیں یاد رکھنا! اللہ کے رسول کی حدیث، صرف کسی مستند شخص سے قبول کرنا، اور تم قرض نہ لینا، خواہ تمہیں پھٹے پرانے کپڑے پہننے پڑیں، اور تم شعر نوٹ نہ کرنا، ورنہ تمہارے دل، قرآن سے ہٹ کے اُس (شاعری) میں مشغول ہو جائیں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس روایت میں اسے قابل برداشت سمجھا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 599]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 600
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يُوشِكُ أَنْ تَظْهَرَ فِيكُمْ شَيَاطِينُ كَانَ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ أَوْثَقَهَا فِي الْبَحْرِ، يُصَلُّونَ مَعَكُمْ فِي مَسَاجِدِكُمْ، وَيَقْرَءُونَ مَعَكُمُ الْقُرْآنَ، وَيُجَادِلُونَكُمْ فِي الدِّينِ، وَإِنَّهُمْ لَشَيَاطِينُ فِي صُورَةِ الْإِنْسَانِ".
قُلْتُ: رَوَاهُ مُسْلِمٌ مَوْقُوفًا، وَهَذَا مَرْفُوعٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ الْوَاسِطِيُّ نَسَبَهُ ابْنُ مَعِينٍ إِلَى الْكَذِبِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”عنقریب تمہارے درمیان وہ شیاطین ظاہر ہو جائیں گے، جن کو سیدنا سلیمان علیہ السلام نے سمندر میں قید کیا ہوا تھا وہ تم لوگوں کے ساتھ تمہاری مساجد میں نماز ادا کریں گے، وہ تمہارے ساتھ قرآن پڑھیں گے، اور وہ تمہارے ساتھ دین کے بارے میں بحث کریں گے، انسانی شکل میں وہ شیاطین ہوں گے“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام مسلم نے ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور یہاں یہ ”مرفوع“ ہے، اسے امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن خالد واسطی ہے، یحیی بن معین نے اُس کی نسبت جھوٹ کی طرف کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 600]

الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 601
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَفَعَهُ قَالَ:" يَحْمِلُ هَذَا الْعِلْمَ مِنْ كُلِّ خَلَفٍ عُدُولُهُ، يَنْفُونَ عَنْهُ تَحْرِيفَ الْغَالِينَ وَتَأْوِيلَ الْجَاهِلِينَ وَانْتِحَالَ الْمُبْطِلِينَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ الْقُرَشِيُّ، كَذَّبَهُ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، وَنَسَبَهُ إِلَى الْوَضْعِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”بعد والوں میں سے اس علم کو عادل لوگ حاصل کریں گے، جو اس سے غلو کرنے والوں کی تعریف، جاہل لوگوں کی تاویل اور باطل لوگوں کی اس کی طرف غلط نسبت کی نفی کریں گے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن خالد قرشی ہے، جسے یحیی بن معین اور امام أحمد بن حنبل نے جھوٹا قرار دیا ہے اور اس کی نسبت (حدیث) ایجاد کرنے کی طرف کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 601]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 143»

الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 602
وَعَنِ الْمُقَنَّعِ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِصَدَقَةِ إِبِلِنَا فَأَمَرَ بِهَا فَقُبِضَتْ، فَقُلْتُ: إِنَّ فِيهَا نَاقَتَيْنِ هَدِيَّةً لَكَ، فَأَمَرَ بِعَزْلِ الْهَدِيَّةِ مِنَ الصَّدَقَةِ، فَمَكَثْتُ أَيَّامًا وَخَاضَ النَّاسُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ بَاعِثُ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ إِلَى رَقِيقِ مِصْرَ، أَوْ قَالَ: مُضَرَ - شَكَّ أَبُو غَسَّانَ - يُصَدِّقُهُمْ، فَقُلْتُ: وَاللَّهِ إِنَّ لَنَا وَمَا عِنْدَ أَهْلِنَا مِنْ مَالٍ وَلَا صَدَّقْتُهُمْ هَاهُنَا، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ عَلَى نَاقَةٍ لَهُ مَعَهُ أَسْوَدُ قَدْ حَاذَى رَأْسُهُ بِرَأْسِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا رَأَيْتُ أَحَدًا مِنَ النَّاسِ أَطْوَلَ مِنْهُ، فَلَّمَا دَنَوْتُ كَأَنَّهُ أَهْوَى إِلَيَّ، فَكَفَّهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: إِنَّ النَّاسَ خَاضُوا فِي كَذَا وَكَذَا، فَرَفَعَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدَيْهِ حَتَّى نَظَرْتُ إِلَى بَيَاضِ إِبِطَيْهِ وَقَالَ:" اللَّهُمَّ إِنِّي لَا أُحِلُّ لَهُمْ أَنْ يَكْذِبُوا عَلَيَّ". قَالَ الْمُقَنَّعُ: فَلَمْ أُحَدِّثْ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا حَدِيثًا نَطَقَ بِهِ كِتَابٌ أَوْ جَرَتْ بِهِ سُنَّةٌ، يُكْذَبُ عَلَيْهِ فِي حَيَاتِهِ، فَكَيْفَ بَعْدَ مَوْتِهِ؟".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ سَيْفُ بْنُ هَارُونَ الْبُرْجُمِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا مقنع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اپنے اونٹوں کی زکوۃ کے ہمراہ حاضر ہوا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کے بارے میں حکم دیا تو انہیں قبضہ میں لے لیا گیا، میں نے گزارش کی: ان میں دو اونٹنیاں ایسی ہیں جو آپ کے لیے تحفے کے طور پر ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت تحفہ کو صدقے سے الگ کر دیا گیا، میں کچھ دنوں تک وہاں ٹھہرا رہا، اس دوران لوگ آپس میں یہ بات چیت کرتے رہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کو مصر کے غلاموں، راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں: مضر کے غلاموں کی طرف بھیجنے لگے ہیں، یہ شک ابوغسان نامی راوی کو ہے، تاکہ وہ ان لوگوں سے زکوۃ وصول کر کے آئیں، میں نے کہا: اللہ کی قسم! ہمارے پاس اور ہمارے علاقے کے لوگوں کے پاس جو بھی مال ہے، میں نے اس کی زکوۃ یہاں ادا کر دی ہے، پھر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ اُس وقت اپنی اونٹنی پر موجود تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سیاہ فام صاحب موجود تھے (قد و قامت کے حوالے سے) جن کا سر، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سر کے برابر تھا، میں نے اُن سے زیادہ طویل القامت کوئی شخص نہیں دیکھا، جب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ہونے لگا، تو وہ میری طرف بڑھے (تاکہ مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب آنے سے روک دیں) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں روک دیا، میں نے عرض کی: لوگ یہ کچھ سوچ رہے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ بلند کیے، یہاں تک کہ مجھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بغلوں کی سفیدی نظر آ گئی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے اللہ! میں لوگوں کے لئے یہ چیز حلال قرار نہیں دیتا ہوں کہ وہ میری طرف کوئی جھوٹی بات منسوب کریں۔ سیدنا مقنع رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے صرف وہی حدیث بیان کروں گا، جس کے بارے میں کتاب (یعنی قرآن) میں حکم موجود ہو، یا جس کے حوالے سے سنت جاری ہو چکی ہو، اگر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات میں آپ کی طرف جھوٹی بات منسوب کی جا سکتی ہے، تو پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے بعد کیا عالم ہو گا؟
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سیف بن ہارون برجمی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 602]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 300/20، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3101، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 319»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 603
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" هَلَاكُ أُمَّتِي فِي الْعَصَبِيَّةِ وَالْقَدَرِيَّةِ، وَالرِّوَايَةِ مِنْ غَيْرِ ثَبْتٍ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ هَارُونُ بْنُ هَارُونَ، وَهُوَ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میری امت کی ہلاکت، عصبیت، تقدیر کے انکار اور غیر مستند شخص سے روایت کی وجہ سے ہو گی۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ہارون بن ہارون ہے اور وہ منکر الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 603]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 11142 اورده المؤلف فى كشف الاستار 191، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10142، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3579، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 414»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 604
وَعَنْ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هَلَاكُ أُمَّتِي فِي ثَلَاثٍ: فِي الْقَدَرِيَّةِ، وَالْعَصَبِيَّةِ، وَالرِّوَايَةِ مِنْ غَيْرِ ثَبَتٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ [ وَالصَّغِيرِ ] ، وَفِيهِ سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، وَقَدْ أَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا ابوقتادہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کی ہلاکت تین چیزوں کے ذریعے ہو گی، تقدیر کا انکار عصبیت اور غیر مستند شخص سے روایت کرنا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی سوید بن عبدالعزیز ہے، جس کے ضعیف ہونے پر محدثین کا اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 604]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 3555 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الصغير 158/1، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3579، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 414»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف، سوید بن عبد العزیز کے ضعف پر اجماع ہونے کی وجہ سے۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں