🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
32. بَابُ أَخْذِ الْحَدِيثِ مِنَ الثِّقَاتِ .
ثقہ راویوں سے حدیث حاصل کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 600
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يُوشِكُ أَنْ تَظْهَرَ فِيكُمْ شَيَاطِينُ كَانَ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ أَوْثَقَهَا فِي الْبَحْرِ، يُصَلُّونَ مَعَكُمْ فِي مَسَاجِدِكُمْ، وَيَقْرَءُونَ مَعَكُمُ الْقُرْآنَ، وَيُجَادِلُونَكُمْ فِي الدِّينِ، وَإِنَّهُمْ لَشَيَاطِينُ فِي صُورَةِ الْإِنْسَانِ".
قُلْتُ: رَوَاهُ مُسْلِمٌ مَوْقُوفًا، وَهَذَا مَرْفُوعٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ الْوَاسِطِيُّ نَسَبَهُ ابْنُ مَعِينٍ إِلَى الْكَذِبِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”عنقریب تمہارے درمیان وہ شیاطین ظاہر ہو جائیں گے، جن کو سیدنا سلیمان علیہ السلام نے سمندر میں قید کیا ہوا تھا وہ تم لوگوں کے ساتھ تمہاری مساجد میں نماز ادا کریں گے، وہ تمہارے ساتھ قرآن پڑھیں گے، اور وہ تمہارے ساتھ دین کے بارے میں بحث کریں گے، انسانی شکل میں وہ شیاطین ہوں گے“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام مسلم نے ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور یہاں یہ ”مرفوع“ ہے، اسے امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن خالد واسطی ہے، یحیی بن معین نے اُس کی نسبت جھوٹ کی طرف کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 600]

الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع


Majma al-Zawa'id Hadith 600 in Urdu