🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

40. بَابٌ فِي الْأُذُنَيْنِ .
کانوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1195
عَنْ عُثْمَانَ قَالَ: أَلَا أُرِيكُمْ كَيْفَ كَانَ وُضُوءُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالُوا: بَلَى. فَدَعَا بِمَاءٍ، فَتَمَضْمَضَ ثَلَاثًا، (وَاسْتَنْثَرَ ثَلَاثًا) ، وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا، وَذِرَاعَيْهِ ثَلَاثًا، (وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ، وَغَسَلَ قَدَمَيْهِ ثَلَاثًا، ثُمَّ) قَالَ: وَاعْلَمُوا أَنَّ الْأُذُنَيْنِ مِنَ الرَّأْسِ.
(ثُمَّ قَالَ: قَدْ تَحَرَّيْتُ لَكَمْ وُضُوءَ رَسُولِ اللَّهِ _ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ _) رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَجُلَانِ مَجْهُولَانِ.
سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: کیا میں تم لوگوں کو یہ نہ دکھاؤں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وضو کیسا تھا؟ لوگوں نے جواب دیا: جی ہاں! تو انہوں نے پانی منگوایا اور تین مرتبہ کلی کی، تین مرتبہ ناک میں پانی ڈالا، تین مرتبہ اپنا چہرہ دھویا، تین مرتبہ دونوں بازو دھوئے، سر کا مسح کیا، اور دونوں پاؤں تین مرتبہ دھوئے، پھر انہوں نے فرمایا: تم لوگ یہ بات جان لو! دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔ پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے تمہارے سامنے اہتمام کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کا طریقہ بیان کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس میں دو مجہول افراد ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1195]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 431، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 693، وأخرجه سنن الدارقطني برقم: 10»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1196
وَعَنْ أَبِي مُوسَى، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَشْعَثُ بْنُ سَوَّارٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”دونوں کان، سر کا حصہ ہیں (یعنی سر کی طرح ان کا بھی مسح کیا جائے گا)“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اشعث بن سوار ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1196]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف، اس کی سند میں اشعث بن سوار راوی ہے جو کہ ضعیف ہے۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1197
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ بْنِ مُفَضَّلٍ الْمَدَنِيِّ قَالَ: أَرَانِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ الْوُضُوءَ، أَخَذَ رِكْوَةً فَوَضَعَهَا عَنْ يَسَارِهِ، وَصَبَّ عَلَى يَدِهِ الْيُمْنَى فَغَسَلَهَا ثَلَاثًا، ثُمَّ أَدَارَ الرِّكْوَةَ عَلَى يَدِهِ الْيُمْنَى فَغَسَلَهَا ثَلَاثًا، فَمَسَحَ بِرَأْسِهِ ثَلَاثًا، وَأَخَذَ مَاءً جَدِيدًا لِصِمَاخِهِ فَمَسَحَ صِمَاخَهُ، فَقُلْتُ: قَدْ مَسَحْتَ أُذُنَيْكَ! فَقَالَ: يَا غُلَامُ، إِنَّهُمَا مِنَ الرَّأْسِ، لَيْسَ هُمَا مِنَ الْوَجْهِ، ثُمَّ قَالَ: يَا غُلَامُ، هَلْ رَأَيْتَ؟ وَهَلْ فَهِمْتَ؟ (أَوْ أُعِيدُ عَلَيْكَ؟ فَقُلْتُ: قَدْ كَفَانِي وَقَدْ فَهِمْتُ) قَالَ: هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتَوَضَّأُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، قَالَ الذَّهَبِيُّ: وَعُمَرُ بْنُ أَبَانَ لَا يُدْرَى مَنْ هُوَ. قُلْتُ: ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.
عمر بن ابان بن مفضل مدنی بیان کرتے ہیں: سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے مجھے وضو کر کے دکھایا، اُنہوں نے پانی کا برتن لے کر اپنے بائیں طرف رکھا اور پھر اپنے دائیں ہاتھ پر پانی ڈال کر اسے تین مرتبہ دھویا، پھر انہوں نے برتن گھما کر دائیں طرف رکھا اور اسے تین مرتبہ دھویا، پھر انہوں نے اپنے سر کا تین مرتبہ مسح کیا، کانوں کے لیے انہوں نے نئے سرے سے پانی لے کر کان کا مسح کیا، تو میں نے کہا: آپ نے تو کان کا بھی مسح کر لیا ہے، تو انہوں نے فرمایا: اے لڑکے! یہ دونوں (کان) سر کا حصہ ہیں، چہرے کا حصہ نہیں ہیں (یعنی سر کی طرح ان کا بھی مسح کیا جائے گا، انہیں چہرے کے ساتھ دھویا نہیں جائے گا) پھر انہوں نے دریافت کیا ہے: اے لڑکے! کیا تم نے دیکھ لیا ہے؟ کیا تم نے سمجھ لیا ہے؟ یا میں تمہارے سامنے دُہرا دوں؟ تو میں نے کہا: میری کفایت ہو گئی ہے، اور میں نے سمجھ لیا ہے، تو انہوں نے فرمایا: میں نے اللہ کے رسول کو اسی طرح وضو کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے، امام ذہبی فرماتے ہیں: عمر بن ابان نامی راوی کے بارے میں پتہ نہیں چل سکا کہ یہ کون ہے؟ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:): میں یہ کہتا ہوں: ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1197]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3386، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 296»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں