الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
40. بَابٌ فِي الْأُذُنَيْنِ .
کانوں کا بیان
حدیث نمبر: 1195
عَنْ عُثْمَانَ قَالَ: أَلَا أُرِيكُمْ كَيْفَ كَانَ وُضُوءُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالُوا: بَلَى. فَدَعَا بِمَاءٍ، فَتَمَضْمَضَ ثَلَاثًا، (وَاسْتَنْثَرَ ثَلَاثًا) ، وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا، وَذِرَاعَيْهِ ثَلَاثًا، (وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ، وَغَسَلَ قَدَمَيْهِ ثَلَاثًا، ثُمَّ) قَالَ: وَاعْلَمُوا أَنَّ الْأُذُنَيْنِ مِنَ الرَّأْسِ.
(ثُمَّ قَالَ: قَدْ تَحَرَّيْتُ لَكَمْ وُضُوءَ رَسُولِ اللَّهِ _ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ _) رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَجُلَانِ مَجْهُولَانِ.
(ثُمَّ قَالَ: قَدْ تَحَرَّيْتُ لَكَمْ وُضُوءَ رَسُولِ اللَّهِ _ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ _) رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَجُلَانِ مَجْهُولَانِ.
سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: کیا میں تم لوگوں کو یہ نہ دکھاؤں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وضو کیسا تھا؟ لوگوں نے جواب دیا: جی ہاں! تو انہوں نے پانی منگوایا اور تین مرتبہ کلی کی، تین مرتبہ ناک میں پانی ڈالا، تین مرتبہ اپنا چہرہ دھویا، تین مرتبہ دونوں بازو دھوئے، سر کا مسح کیا، اور دونوں پاؤں تین مرتبہ دھوئے، پھر انہوں نے فرمایا: تم لوگ یہ بات جان لو! دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔ پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے تمہارے سامنے اہتمام کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کا طریقہ بیان کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس میں دو مجہول افراد ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1195]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس میں دو مجہول افراد ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1195]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 431، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 693، وأخرجه سنن الدارقطني برقم: 10»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 1195 in Urdu