الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
44. بَابُ مَا يَقُولُ بَعْدَ الْوُضُوءِ .
آدمی وضو کے بعد کیا پڑھے؟
حدیث نمبر: 1228
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْبَيْلَمَانِيِّ قَالَ: رَأَيْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - جَالِسًا بِالْمَقَاعِدِ يَتَوَضَّأُ، فَمَرَّ بِهِ رَجُلٌ فَسَلَّمَ عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ، حَتَّى فَرَغَ مِنْ وُضُوئِهِ ثُمَّ دَخَلَ الْمَسْجِدَ، فَوَقَفَ عَلَى الرَّجُلِ فَقَالَ: لَمْ يَمْنَعْنِي أَنْ أَرُدَّ عَلَيْكَ إِلَّا إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ تَوَضَّأَ فَغَسَلَ يَدَيْهِ، ثُمَّ مَضْمَضَ ثَلَاثًا، وَاسْتَنْشَقَ ثَلَاثًا، وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا، وَيَدَيْهِ إِلَى الْمَرْفِقَيْنِ، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ، ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَيْهِ، ثُمَّ لَمْ يَتَكَلَّمُ حَتَّى يَقُولَ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدَهُ وَرَسُولَهُ - غُفِرَ لَهُ مَا بَيْنَ الْوُضُوءَيْنِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْبَيْلَمَانِيِّ، وَهُوَ مَجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْبَيْلَمَانِيِّ، وَهُوَ مَجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ.
عبدالرحمان بن بیلمانی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کو دیکھا، وہ مقاعد میں بیٹھے ہوئے تھے اور وضو کر رہے تھے ایک شخص اُن کے پاس سے گزرا، اُس نے انہیں سلام کیا، تو انہوں نے اسے جواب نہیں دیا، وہ وضو کر کے فارغ ہوئے اور مسجد میں آئے تو اس شخص کے پاس آ کر رک گئے اور بولے: میں نے تمہیں جواب صرف اس لیے نہیں دیا کیونکہ میں نے اللہ کے رسول کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص وضو کرتے ہوئے، دونوں ہاتھ دھوئے اور پھر تین مرتبہ کلی کرے، تین مرتبہ ناک میں پانی ڈالے، اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھوئے، دونوں بازوں کو کہنیوں تک دھوئے، اپنے سر کا مسح کرے، اور دونوں پاؤں دھوئے اور پھر کلام کرنے سے پہلے یہ پڑھ لے: ”میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، وہی ایک معبود ہے، اُس کا کوئی شریک نہیں ہے، اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اُس کے بندے اور اس کے رسول ہیں“ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) تو اُس شخص کے دو وضوؤں کے درمیان (کے گناہوں) کی مغفرت ہو جاتی ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبدالرحمن بن بیلمانی ہے، جس کے ضعیف ہونے پر اتفاق پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1228]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبدالرحمن بن بیلمانی ہے، جس کے ضعیف ہونے پر اتفاق پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1228]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1229
وَعَنْ ثَوْبَانَ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ دَعَا بِوُضُوءٍ، فَسَاعَةَ يَفْرُغَ مِنْ وُضُوئِهِ يَقُولُ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، اللَّهُمَّ اجْعَلْنِي مِنَ التَّوَّابِينَ وَاجْعَلْنِي مِنَ الْمُتَطَهِّرِينَ - فُتِحَتْ لَهُ ثَمَانِيَةُ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ يَدْخُلُ مِنْ أَيِّهَا شَاءَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِاخْتِصَارٍ، وَقَالَ فِي الْأَوْسَطِ: تَفَرَّدَ بِهِ مِسْوَرُ بْنُ مُوَرِّعٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ سُهَيْلٍ الْوَرَّاقُ، ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَفِي إِسْنَادِ الْكَبِيرِ أَبُو سَعِيدٍ الْبَقَّالِ، وَالْأَكْثَرُ عَلَى تَضْعِيفِهِ، وَوَثَّقَهُ بَعْضُهُمْ.

سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص وضو کرے اور وضو سے فارغ ہونے کے بعد یہ پڑھے: ”میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں، اے اللہ! تو مجھے توبہ کرنے والوں میں بنا دے، اور تو مجھے اچھی طرح سے طہارت حاصل کرنے والوں میں بنا دے“ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) تو اس شخص کے لئے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دیے جاتے ہیں کہ وہ جس (دروازے) میں سے چاہے (جنت میں) داخل ہو جائے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور معجم کبیر میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، معجم اوسط میں وہ یہ فرماتے ہیں: مسور بن مورع نامی راوی اس روایت کو نقل کرنے میں منفرد ہے، (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں نے ایسا کوئی شخص نہیں پایا جس نے اس کے حالات بیان کیے ہوں، اس روایت کی سند میں ایک راوی أحمد بن سہیل وراق ہے، جس کا ذکر ابن حبان نے كتاب ”الثقات“ میں کیا ہے، معجم کبیر کی سند میں ایک راوی ابوسعید بقال ہے، اکثر حضرات نے اسے ”ضعیف“ قرار دیا ہے اور بعض نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1229]

حدیث نمبر: 1230
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: تَوَضَّأَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَاحِدَةً وَاحِدَةً فَقَالَ:" هَذَا وُضُوءٌ لَا يَقْبَلُ اللَّهُ الصَّلَاةَ إِلَّا بِهِ"، ثُمَّ تَوَضَّأَ ثِنْتَيْنِ ثِنْتَيْنِ فَقَالَ:" مَنْ تَوَضَّأَ هَكَذَا ضَاعَفَ اللَّهُ أَجَرَهُ مَرَّتَيْنِ"، ثُمَّ تَوَضَّأَ ثَلَاثًا فَقَالَ:" هَذَا إِسْبَاغُ الْوُضُوءِ، وَهَذَا وُضُوئِي وَوُضُوءُ خَلِيلِ اللَّهِ إِبْرَاهِيمَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ -. مَنْ تَوَضَّأَ هَكَذَا ثُمَّ قَالَ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ - فُتِحَتْ لَهُ ثَمَانِيَةُ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ، يَدْخُلُ مِنْ أَيِّهَا شَاءَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَقَالَ: هَكَذَا رَوَاهُ مَرْحُومٌ عَنْ عَبْدِ الرَّحِيمِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ. وَرَوَاهُ غَيْرُهُ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ، عَنِ ابْنِ عَمْرٍو، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ. وَعَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ زَيْدٍ مَتْرُوكٌ، وَأَبُوهُ مُخْتَلَفٌ فِيهِ.

معاویہ بن قرہ، اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک، ایک مرتبہ وضو کیا، اور پھر ارشاد فرمایا: یہ وہ وضو ہے، جس کے بغیر اللہ تعالیٰ نماز قبول نہیں کرتا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو، دو مرتبہ وضو کیا، اور ارشاد فرمایا: جو شخص اس طرح وضو کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اسے دُگنا ثواب عطا کرتا ہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ وضو کیا اور ارشاد فرمایا: یہ اچھی طرح وضو کرنا ہے، اور یہ میرا، اور اللہ تعالیٰ کے خلیل سیدنا ابراہیم علیہ السلام کا وضو کا طریقہ ہے، جو شخص اس طرح وضو کرتا ہے اور پھر یہ پڑھتا ہے: ”میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، وہی ایک معبود ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ہے، اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں“ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) تو اُس کے لئے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دیے جاتے ہیں، کہ وہ جس میں سے چاہئے، اندر داخل ہو جائے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، وہ فرماتے ہیں: مرحوم نامی راوی نے
یہ روایت اسی طرح عبدالرحیم بن زید کے حوالے سے، ان کے والد کے حوالے سے، معاویہ بن قرہ کے حوالے سے، اُن کے والد کے حوالے سے، اُن کے دادا سے نقل کی ہے جبکہ دوسرے راوی نے اسے معاویہ بن قرہ کے حوالے سے ابن عمرو سے نقل کیا ہے، اور معاویہ بن قرہ کے حوالے سے عبید بن عمیر کے حوالے سے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے، عبدالرحیم بن زید نامی راوی متروک ہے، اور اس کے باپ کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1230]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6284، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 705، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 109»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1231
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ قَرَأَ سُورَةَ الْكَهْفِ كَانَتْ لَهُ نُورًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ مَقَامِهِ إِلَى مَكَّةَ، وَمَنْ قَرَأَ عَشْرَ آيَاتٍ مِنْ آخِرِهَا ثُمَّ خَرَجَ الدَّجَّالُ لَمْ يَضُرَّهُ، وَمَنْ تَوَضَّأَ فَقَالَ: سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ - كُتِبَ فِي رَقٍّ، ثُمَّ جُعِلَ فِي طَابَعٍ، فَلَمْ يُكْسَرْ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ النَّسَائِيَّ قَالَ بَعْدَ تَخَرُّجِهِ فِي الْيَوْمِ وَاللَّيْلَةِ: هَذَا خَطَأٌ، وَالصَّوَابُ مَوْقُوفًا. ثُمَّ رَوَاهُ مِنْ رِوَايَةِ الثَّوْرِيِّ وَغُنْدَرٍ عَنْ شُعْبَةَ مَوْقُوفًا.

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص سورہ کہف کی تلاوت کرے گا، تو قیامت کے دن اُس کے لئے اتنا نور ہو گا، جتنا اُس کی رہائش گاہ سے مکہ تک کا فاصلہ ہے، اور جو شخص اس سورت کی آخری دس آیات کی تلاوت کرے گا، تو اگر دجال بھی خروج کرے، تو وہ بھی اُسے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے گا، اور جو شخص وضو کرنے کے بعد یہ کلمات پڑھے: ”تو ہر عیب سے پاک ہے، اے اللہ! تیری حمد کے ہمراہ (ہم تیرے پاک ہونے کا اعتراف کرتے ہیں)، تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، میں تجھ سے مغفرت طلب کرتا ہوں، اور تیری بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: تو ایک صحیفے پر، یہ کلمہ نوٹ کر کے اُس پر مہر لگا دی جائے گی، جو قیامت تک نہیں توڑی جائے گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، البتہ امام نسائی رحمہ اللہ نے اپنی کتاب ”الیوم واللیلہ“ ہمیں اس روایت کو نقل کرنے کے بعد یہ بات کہی ہے: یہ غلط ہے، درست یہ ہے کہ
یہ روایت موقوف ہے، پھر انہوں نے اس روایت کو سفیان ثوری اور غندر کے حوالے سے، شعبہ سے موقوف روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1231]

تخریج الحدیث: «أخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11014، 11015، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 582/4»
الحكم على الحديث:
موقوف صحیح