الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
44. بَابُ مَا يَقُولُ بَعْدَ الْوُضُوءِ .
آدمی وضو کے بعد کیا پڑھے؟
حدیث نمبر: 1230
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: تَوَضَّأَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَاحِدَةً وَاحِدَةً فَقَالَ:" هَذَا وُضُوءٌ لَا يَقْبَلُ اللَّهُ الصَّلَاةَ إِلَّا بِهِ"، ثُمَّ تَوَضَّأَ ثِنْتَيْنِ ثِنْتَيْنِ فَقَالَ:" مَنْ تَوَضَّأَ هَكَذَا ضَاعَفَ اللَّهُ أَجَرَهُ مَرَّتَيْنِ"، ثُمَّ تَوَضَّأَ ثَلَاثًا فَقَالَ:" هَذَا إِسْبَاغُ الْوُضُوءِ، وَهَذَا وُضُوئِي وَوُضُوءُ خَلِيلِ اللَّهِ إِبْرَاهِيمَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ -. مَنْ تَوَضَّأَ هَكَذَا ثُمَّ قَالَ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ - فُتِحَتْ لَهُ ثَمَانِيَةُ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ، يَدْخُلُ مِنْ أَيِّهَا شَاءَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَقَالَ: هَكَذَا رَوَاهُ مَرْحُومٌ عَنْ عَبْدِ الرَّحِيمِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ. وَرَوَاهُ غَيْرُهُ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ، عَنِ ابْنِ عَمْرٍو، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ. وَعَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ زَيْدٍ مَتْرُوكٌ، وَأَبُوهُ مُخْتَلَفٌ فِيهِ.

معاویہ بن قرہ، اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک، ایک مرتبہ وضو کیا، اور پھر ارشاد فرمایا: یہ وہ وضو ہے، جس کے بغیر اللہ تعالیٰ نماز قبول نہیں کرتا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو، دو مرتبہ وضو کیا، اور ارشاد فرمایا: جو شخص اس طرح وضو کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اسے دُگنا ثواب عطا کرتا ہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ وضو کیا اور ارشاد فرمایا: یہ اچھی طرح وضو کرنا ہے، اور یہ میرا، اور اللہ تعالیٰ کے خلیل سیدنا ابراہیم علیہ السلام کا وضو کا طریقہ ہے، جو شخص اس طرح وضو کرتا ہے اور پھر یہ پڑھتا ہے: ”میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، وہی ایک معبود ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ہے، اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں“ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) تو اُس کے لئے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دیے جاتے ہیں، کہ وہ جس میں سے چاہئے، اندر داخل ہو جائے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، وہ فرماتے ہیں: مرحوم نامی راوی نے
یہ روایت اسی طرح عبدالرحیم بن زید کے حوالے سے، ان کے والد کے حوالے سے، معاویہ بن قرہ کے حوالے سے، اُن کے والد کے حوالے سے، اُن کے دادا سے نقل کی ہے جبکہ دوسرے راوی نے اسے معاویہ بن قرہ کے حوالے سے ابن عمرو سے نقل کیا ہے، اور معاویہ بن قرہ کے حوالے سے عبید بن عمیر کے حوالے سے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے، عبدالرحیم بن زید نامی راوی متروک ہے، اور اس کے باپ کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1230]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6284، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 705، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 109»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 1230 in Urdu