الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
104. بَابُ مَا يُغْسَلُ مِنَ النَّجَاسَةِ .
نجاست کو کیسے دھویا جائے؟
حدیث نمبر: 1564
عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ: رَآنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا أَسْقِي رَجُلَيْنِ مِنْ رَكْوَةٍ بَيْنَ يَدَيَّ، فَتَنَخَّمْتُ، فَأَصَابَتْ نُخَامَتَيْ ثَوْبِي، فَأَقْبَلْتُ أَغْسِلُ ثَوْبِي مِنَ الرَّكْوَةِ الَّتِي بَيْنَ يَدَيَّ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا عَمَّارُ، مَا نُخَامَتُكَ وَدُمُوعُ عَيْنَيْكَ إِلَّا بِمَنْزِلَةِ الْمَاءِ الَّذِي فِي رَكْوَتِكَ، إِنَّمَا تَغْسِلُ ثَوْبَكَ مِنَ الْبَوْلِ وَالْغَائِطِ وَالْمَنِيِّ مِنَ الْمَاءِ الْأَعْظَمِ وَالدَّمِ وَالْقَيْءِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ وَأَبُو يَعْلَى.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ وَأَبُو يَعْلَى.
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ملاحظہ فرمایا کہ میں اپنے برتن میں سے، دو آدمیوں کو پانی پلا رہا تھا، اس دوران مجھے تھوک آیا، تو میرا تھوک میرے کپڑے پر بھی لگ گیا، میں نے اپنے سامنے موجود برتن میں سے اپنے کپڑے کو دھونا شروع کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے عمار! تمہارا بلغم اور تمہاری آنکھوں کے آنسو، تو اس پانی کی مانند ہیں، جو تمہارے برتن میں موجود ہے، تم اپنے کپڑے سے پیشاب، پاخانہ، منی، خون اور قے کو دھو لیا کرو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے، اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1564]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے، اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1564]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5960، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 503»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 1565
وَلَهُ عِنْدُ الْبَزَّارِ قَالَ: رَآنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا عَلَى بِئْرٍ أَدْلُوُ مَاءً فِي رَكْوَةٍ لِي، فَقَالَ:" مَا تَصْنَعُ؟" فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَغْسِلُ ثَوْبِي مِنْ جَنَابَةٍ أَصَابَتْهُ، فَقَالَ:" يَا عَمَّارُ، إِنَّمَا يُغْتَسَلُ الثَّوْبُ مِنَ الْغَائِطِ وَالْبَوْلِ وَالْقَيْءِ وَالدَّمِ".
وَمَدَارُ طُرُقِهِ عِنْدَ الْجَمِيعِ عَلَى ثَابِتِ بْنِ حَمَّادٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
وَمَدَارُ طُرُقِهِ عِنْدَ الْجَمِيعِ عَلَى ثَابِتِ بْنِ حَمَّادٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کے حوالے سے، امام بزار نے
یہ روایت نقل کی ہے: وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ملاحظہ فرمایا میں ایک کنویں کے پاس موجود تھا، اور ڈول کے ذریعے اپنے برتن میں پانی ڈال رہا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم کیا کر رہے ہو؟ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں اپنے کپڑے کو دھو رہا ہوں، جس پر جنابت لگ گئی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے عمار! کپڑے کو صرف پاخانہ، یا پیشاب، یا قے، یا خون (لگنے) کی وجہ سے دھویا جاتا ہے۔ ان تمام روایات کے طرق کا مدار ثابت بن حماد نامی راوی پر ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1565]

إسنادہ ضعیف جدا۔