الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
104. بَابُ مَا يُغْسَلُ مِنَ النَّجَاسَةِ .
نجاست کو کیسے دھویا جائے؟
حدیث نمبر: 1564
عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ: رَآنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا أَسْقِي رَجُلَيْنِ مِنْ رَكْوَةٍ بَيْنَ يَدَيَّ، فَتَنَخَّمْتُ، فَأَصَابَتْ نُخَامَتَيْ ثَوْبِي، فَأَقْبَلْتُ أَغْسِلُ ثَوْبِي مِنَ الرَّكْوَةِ الَّتِي بَيْنَ يَدَيَّ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا عَمَّارُ، مَا نُخَامَتُكَ وَدُمُوعُ عَيْنَيْكَ إِلَّا بِمَنْزِلَةِ الْمَاءِ الَّذِي فِي رَكْوَتِكَ، إِنَّمَا تَغْسِلُ ثَوْبَكَ مِنَ الْبَوْلِ وَالْغَائِطِ وَالْمَنِيِّ مِنَ الْمَاءِ الْأَعْظَمِ وَالدَّمِ وَالْقَيْءِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ وَأَبُو يَعْلَى.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ وَأَبُو يَعْلَى.
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ملاحظہ فرمایا کہ میں اپنے برتن میں سے، دو آدمیوں کو پانی پلا رہا تھا، اس دوران مجھے تھوک آیا، تو میرا تھوک میرے کپڑے پر بھی لگ گیا، میں نے اپنے سامنے موجود برتن میں سے اپنے کپڑے کو دھونا شروع کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے عمار! تمہارا بلغم اور تمہاری آنکھوں کے آنسو، تو اس پانی کی مانند ہیں، جو تمہارے برتن میں موجود ہے، تم اپنے کپڑے سے پیشاب، پاخانہ، منی، خون اور قے کو دھو لیا کرو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے، اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1564]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے، اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1564]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5960، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 503»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 1564 in Urdu