🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

4. بَابُ فَضْلِ الصَّلَاةِ وَحَقْنِهَا لِلدَّمِ .
نماز کی فضیلت اور اس کا جان کو محفوظ کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1650
وَعَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ: سَمِعْتُ سَعْدًا وَنَاسًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُونَ: كَانَ رَجُلَانِ أَخَوَانِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكَانَ أَحَدُهُمَا أَفْضَلَ مِنَ الْآخَرِ، فَتُوُفِّيَ الَّذِي هُوَ أَفْضَلُهُمْ وَعُمِّرَ الْآخَرُ بَعْدَهُ ثُمَّ تُوُفِّيَ، فَذُكِرَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَضْلُ الْأَوَّلِ عَلَى الْآخَرِ فَقَالَ:" أَلَمْ يَكُنْ يُصَلِّي؟" قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا يُدْرِيكَ مَا بَلَغَتْ بِهِ صَلَاتُهُ؟"، ثُمَّ قَالَ عِنْدَ ذَلِكَ:" إِنَّمَا مَثَلُ الصَّلَاةِ كَمَثَلِ نَهْرٍ جَارٍ بِبَابِ رَجُلٍ غَمْرٍ عَذْبٍ، يَقْتَحِمُ فِيهِ كُلَّ يَوْمٍ خَمْسَ مَرَّاتٍ، فَمَاذَا تَرَوْنَ يَبْقَى مِنْ دَرَنِهِ؟".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: ثُمَّ عُمِّرَ الْآخَرُ بَعْدَهُ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً. وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عامر بن سعد بن ابی وقاص بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کو، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کچھ اصحاب کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں دو افراد تھے، وہ دونوں بھائی تھے، اُن میں سے ایک دوسرے سے فضیلت رکھتا تھا، اس شخص کا انتقال ہو گیا، جو فضیلت رکھتا تھا، اس کے انتقال کے بعد اس کے دوسرے بھائی کو مزید کچھ زندگی نصیب ہوئی، پھر اُس کا بھی انتقال ہو گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پہلے بھائی کی دوسرے پر فضیلت کا ذکر کیا گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا وہ (یعنی جو بھائی بعد میں فوت ہوا ہے) وہ بعد میں نماز ادا نہیں کرتا تھا؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہیں کیا پتہ؟ کہ اس کی نماز نے اسے کہاں تک پہنچا دیا ہے؟“ پھر اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”نماز کی مثال، اس نہر کی مانند ہے، جو کسی شخص کے دروازے کے پاس سے گزرتی ہے، وہ میٹھے اور صاف پانی کی نہر ہوتی ہے، وہ شخص اُس میں روزانہ پانچ مرتبہ ڈبکی لگاتا ہے، تو کیا تم یہ سمجھتے ہو کہ اس کا میل باقی رہ گیا ہو گا؟“۔
یہ روایت امام أحمد نے، اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”اُس کے بعد، دوسرے بھائی کو، چالیس دن تک مزید زندگی ملی“۔ امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1650]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 1537، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6472»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1651
وَعَنْ أَبِي عُثْمَانَ قَالَ: كُنْتُ مَعَ سَلْمَانَ تَحْتَ شَجَرَةٍ، فَأَخَذَ غُصْنًا مِنْهَا يَابِسًا فَهَزَّهُ حَتَّى تَحَاتَّ وَرَقُهُ، ثُمَّ قَالَ: يَا أَبَا عُثْمَانَ، أَلَا تَسْأَلُنِي لِمَ أَفْعَلُ هَذَا؟ قُلْتُ: وَلِمَ تَفْعَلُهُ؟ قَالَ: هَكَذَا فَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا مَعَهُ تَحْتَ شَجَرَةٍ، وَأَخَذَ مِنْهَا غُصْنًا يَابِسًا فَهَزَّهُ حَتَّى تَحَاتَّ وَرَقُهُ، فَقَالَ:" يَا سَلْمَانُ، أَلَا تَسْأَلُنِي لِمَ أَفْعَلُ هَذَا؟" قُلْتُ" وَلِمَ تَفْعَلُهُ؟ قَالَ:" إِنَّ الْمُسْلِمَ إِذَا تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ، ثُمَّ صَلَّى الصَّلَوَاتِ الْخَمْسَ - تَحَاتَّتْ خَطَايَاهُ كَمَا يَتَحَاتُّ هَذَا الْوَرَقُ"، وَقَالَ: (أَقِمِ الصَّلَاةَ طَرَفَيِ النَّهَارِ وَزُلَفًا مِنَ اللَّيْلِ إِنَّ الْحَسَنَاتِ يُذْهِبْنَ السَّيِّئَاتِ ذَلِكَ ذِكْرَى لِلذَّاكِرِينَ) .
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ. وَفِي إِسْنَادِ أَحْمَدَ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، وَهُوَ مُخْتَلَفٌ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوعثمان بیان کرتے ہیں: میں، سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے ساتھ، ایک درخت کے نیچے موجود تھا، انہوں نے ایک خشک شاخ کو پکڑا، اُسے ہلایا، تو اس کے پتے گر گئے، پھر انہوں نے فرمایا: اے ابوعثمان! کیا تم مجھ سے دریافت نہیں کرو گے؟ کہ میں نے ایسا کیوں کیا ہے؟ انہوں نے بتایا: کہ ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی ایسا ہی کیا تھا، میں اُس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک درخت کے نیچے موجود تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک خشک شاخ پکڑی، اُسے ہلایا، یہاں تک کہ اُس کے پتے گر گئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے سلمان! کیا تم مجھ سے یہ نہیں پوچھیں گے کہ میں نے ایسا کیوں کیا ہے؟ میں نے عرض کی: آپ نے ایسا کیوں کیا ہے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کوئی مسلمان وضو کرتے ہوئے، اچھی طرح وضو کرے اور پھر پانچ نمازیں ادا کرے، تو اُس کے گناہ یوں گر جاتے ہیں جس طرح یہ پتے گر گئے ہیں“۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ”دن کے دونوں حصوں میں، نماز قائم کرو، اور رات کے کچھ حصے میں بھی، بے شک نیکیاں، برائیوں کو ختم کر دیتی ہیں، اور یہ چیز نصیحت حاصل کرنے والوں کے لئے نصیحت ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے، امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، امام أحمد کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے، اس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1651]
تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل مسند الانصار، حديث سلمان الفارسي حديث 23102، المعجم الكبير للطبراني من اسمه سهل، ابو عثمان النهدى على بن زيد بن جدعان، حديث 6025، مسند الطيالسي سلمان رحمه الله، 680، أخرجه مسند أحمد برقم: 23195، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 719، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6151»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1652
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَثَلُ الصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ كَمَثَلِ نَهْرٍ عَذْبٍ جَارٍ - أَوْ غَمْرٍ - عَلَى بَابِ أَحَدِكُمْ يَغْتَسِلُ مِنْهُ كُلَّ يَوْمٍ خَمْسَ مَرَّاتٍ، مَا يَبْقَى عَلَيْهِ مِنْ دَرَنِهِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ دَاوُدُ بْنُ الزِّبْرِقَانِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”پانچ نمازوں کی مثال، صاف پانی کی نہر کی مانند ہے، جو کسی شخص کے دروازے سے گزرتی ہے، اور وہ روزانہ اس میں پانچ مرتبہ غسل کرتا ہے، تو اس پر کوئی میل باقی نہیں رہ جاتا“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی داؤد بن زبرقان ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1652]
تخریج الحدیث: «أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 758»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1653
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ:" إِنَّ كُلَّ صَلَاةٍ تَحُطُّ مَا بَيْنَ يَدَيْهَا مِنْ خَطِيئَةٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک ہر نماز اپنے سے پہلے کے گناہوں کو ختم کر دیتی ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1653]
تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل مسند الانصار حديث ابي ايوب الانصاري 22907 المعجم الكبير للطبراني باب الخاء، باب من اسمه خزيمة ابو رسم السماعي 3780، أخرجه مسند أحمد برقم: 22992، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3879، 3880، 3881»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1654
وَعَنْ أَبِي الرَّصَافَةِ رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الشَّامِ مِنْ بَاهِلَةَ أَعْرَابِيٍّ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا مِنَ امْرِئٍ مُسْلِمٍ تَحْضُرُهُ صَلَاةٌ مَكْتُوبَةٌ، فَيَقُومُ فَيَتَوَضَّأُ فَيُحْسِنُ الْوُضُوءَ، وَيُصَلِّي فَيُحْسِنُ الصَّلَاةَ - إِلَّا غُفِرَ لَهُ مَا بَيَّنَهَا وَبَيْنَ الصَّلَاةِ كَانَتْ قَبْلَهَا مِنْ ذُنُوبِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَأَبُو الرَّصَافَةِ لَمْ أَرَ فِيهِ جَرْحًا وَلَا تَعْدِيلًا.
ابورصافہ، جن کا تعلق اہل شام سے ہے، اور وہ باہلہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک دیہاتی ہیں، انہوں نے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کیا ہے: ”جس بھی مسلمان شخص کے سامنے فرض نماز کا وقت آ جائے، اور وہ اُٹھ کر وضو کرے اور وہ اچھی طرح وضو کرے، اور نماز ادا کرے تو اچھی طرح نماز ادا کرے، اُس شخص کے اس نماز اور اس سے پہلے والی نماز کے درمیان کے گناہوں کی مغفرت ہو جاتی ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، ابورصافہ نامی راوی کے بارے میں، میں نے کوئی جرح یا کوئی تعدیل نہیں دیکھی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1654]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21734، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8031»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1655
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" الصَّلَوَاتُ الْخَمْسُ كَفَّارَةٌ لِمَا بَيْنَهَا" ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَرَأَيْتَ لَوْ أَنَّ رَجُلًا كَانَ يَعْتَمِلُ، فَكَانَ بَيْنَ مَنْزِلِهِ وَمُعْتَمَلِهِ خَمْسَةُ أَنْهَارٍ، فَإِذَا أَتَى مُعْتَمَلَهُ عَمِلَ فِيهِ مَا شَاءَ اللَّهُ فَأَصَابَهُ الْوَسَخُ أَوِ الْعَرَقُ، فَكُلَّمَا مَرَّ بِنَهْرٍ اغْتَسَلَ، مَا كَانَ ذَلِكَ يُبْقِي مِنْ دَرَنِهِ؟ فَكَذَلِكَ الصَّلَاةُ ; كُلَّمَا عَمِلَ خَطِيئَةً فَدَعَا وَاسْتَغْفَرَ غُفِرَ لَهُ مَا كَانَ قَبْلَهَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ وَزَادَ فِيهِ:" ثُمَّ صَلَّى صَلَاةً اسْتَغْفِرَ، غَفَرَ اللَّهُ لَهُ مَا كَانَ قَبْلَهَا". وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ قُرَيْظٍ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”پانچ نمازیں، اپنے درمیان کے گناہوں کا کفارہ بن جاتی ہیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس بارے میں تمہارا کیا خیال ہے؟ کہ اگر کوئی شخص کام پر جاتا ہو، اور اس کی رہائش گاہ اور کام کی جگہ کے درمیان پانچ نہریں آتی ہوں، جب وہ اپنے کام کی جگہ پر آئے، تو جو اللہ کو منظور ہو، وہ کام کر لے، تو اُسے میل لگ جائے اور پسینہ آ جائے، پھر وہ جس بھی نہر کے پاس سے گزرے تو وہ غسل کر لے، تو کیا اُس کا کوئی میل باقی رہے گا؟ نمازوں کی مثال بھی اسی طرح ہے، جب بھی انسان خطا کرتا ہے، تو پھر دعا کرتا ہے، اور مغفرت طلب کرتا ہے، تو اُس کے پہلے والے گناہوں کی مغفرت ہو جاتی ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے، امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، انہوں نے اس میں یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”پھر وہ نماز ادا کرتا ہے، اور مغفرت طلب کرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس کے پہلے والے گناہوں کی مغفرت کر دیتا ہے“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن قریظ ہے، جس کا ذکر ابن حبان نے کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے، اور اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1655]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5444، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 200»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1656
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ هَذِهِ الصَّلَوَاتِ الْخَمْسَ الْحَقَائِقَ كَفَّارَاتٌ لِمَا بَيْنَهُنَّ مِنَ الذُّنُوبِ مَا اجْتُنِبَتِ الْكَبَائِرُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ مُوسَى، وَهُوَ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”یہ پانچ نمازیں حق ہیں، اور (ان کے) درمیان کیے جانے والے گناہوں کا کفارہ ہیں، جب کہ کبیرہ گناہوں سے اجتناب کیا گیا ہو“۔
یہ روایت امام بزار نے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی صالح بن موسیٰ ہے، اور وہ منکر الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1656]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 1704، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8740»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1657
وَعَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الصَّلَوَاتُ الْخَمْسُ وَالْجُمْعَةُ إِلَى الْجُمْعَةِ كَفَّارَاتٌ لِمَا بَيَّنَهَا مَا اجْتُنِبَتِ الْكَبَائِرُ"، وَقَالَ:" مِنَ الْجُمْعَةِ سَاعَةٌ لَا يُوَافِقُهَا مُسْلِمٌ وَلَا مُسْلِمَةٌ يَسْأَلُ اللَّهُ فِيهَا خَيْرًا إِلَّا أَعْطَاهُ". قَالَ: وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَثْلُ الصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ كَنَهْرٍ غَمْرٍ بِبَابِ أَحَدِكُمْ يَغْتَسِلُ كُلَّ يَوْمٍ فِيهِ خَمْسَ مَرَّاتٍ، فَمَا يَبْقَى مِنْ دَرَنِهِ؟".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ زَائِدَةُ بْنُ أَبِي الرِّفَادِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”پانچ نمازیں، اور ایک جمعہ دوسرے جمعے تک، یہ درمیان میں ہونے والے گناہوں کا کفارہ بن جاتے ہیں، جب کہ کبیرہ گناہوں سے اجتناب کیا گیا ہو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات بھی ارشاد فرمائی ہے: جمعہ میں ایک گھڑی ایسی ہوتی ہے، جس میں کوئی مسلمان مرد، یا مسلمان عورت، اللہ تعالیٰ سے جو بھی بھلائی مانگتا ہے، اللہ تعالیٰ وہ (بھلائی) اُسے عطا کر دیتا ہے“۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”پانچ نمازوں کی مثال، صاف پانی کی اس نہر کی مانند ہے، جو کسی شخص کے دروازے کے پاس موجود ہو، اور وہ شخص روزانہ اس میں پانچ مرتبہ غسل کرے، تو کیا اس کا میل باقی رہ جائے گا؟“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی زائدہ بن ابورفاد ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1657]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 356»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1658
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تَحْتَرِقُونَ تَحْتَرِقُونَ، فَإِذَا صَلَّيْتُمُ الصُّبْحَ غَسَلَتْهَا، ثُمَّ تَحْتَرِقُونَ تَحْتَرِقُونَ، فَإِذَا صَلَّيْتُمُ الظُّهْرَ غَسَلَتْهَا، ثُمَّ تَحْتَرِقُونَ تَحْتَرِقُونَ، فَإِذَا صَلَّيْتُمُ الْعَصْرَ غَسَلَتْهَا، ثُمَّ تَحْتَرِقُونَ تَحْتَرِقُونَ، فَإِذَا صَلَّيْتُمُ الْمَغْرِبَ غَسَلَتْهَا، ثُمَّ تَحْتَرِقُونَ تَحْتَرِقُونَ، فَإِذَا صَلَّيْتُمُ الْعِشَاءَ غَسَلَتْهَا، ثُمَّ تَنَامُونَ فَلَا يُكْتَبُ عَلَيْكُمْ حَتَّى تَسْتَيْقِظُوا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ إِلَّا أَنَّهُ مَوْقُوفٌ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُ الْمَوْقُوفِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرِجَالُ الْمَرْفُوعِ فِيهِمْ عَاصِمُ بْنُ بَهْدَلَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تم جل جاتے ہو، تم جل جاتے ہو، جب تم صبح کی نماز ادا کر لیتے ہو، تو وہ اُسے دھو دیتی ہے، پھر تم جل جاتے ہو، تم جل جاتے ہو، جب تم ظہر کی نماز ادا کر لیتے ہو، تو وہ اُسے دھو دیتی ہے، پھر تم جل جاتے ہو، تم جل جاتے ہو، جب تم عصر کی نماز ادا کرتے ہو، تو وہ اسے دھو دیتی ہے، پھر تم جل جاتے ہو، جل جاتے ہو، جب تم مغرب کی نماز ادا کرتے ہو، تو وہ اُسے دھو دیتی ہے، پھر تم جل جاتے ہو، جل جاتے ہو جب تم عشاء کی نماز ادا کرتے ہو، تو وہ اسے دھو دیتی ہے پھر تم سو جاتے ہو، تو تمہارے خلاف کوئی بات نوٹ نہیں کی جاتی، جب تک تم بیدار نہیں ہو جاتے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے، تاہم معجم کبیر میں یہ روایت ”موقوف“ روایت کے طور پر منقول ہے، اور ”موقوف“ روایت کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، ”مرفوع“ کے رجال میں، ایک راوی عاصم بن بہدلہ ہے، اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1658]
تخریج الحدیث: «المعجم الصغير للطبراني من اسمه احمد 121 المعجم الاوسط للطبراني باب الالف، من اسمه احمد 2264، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8739، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2245، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 105»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1659
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ لِلَّهِ مَلِكًا يُنَادِي عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ: يَا بَنِي آدَمَ، قُومُوا إِلَى نِيرَانِكُمُ الَّتِي أَوْقَدْتُمُوهَا عَلَى أَنْفُسِكُمْ فَأَطْفِئُوهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، وَقَالَ: تَفَرَّدَ بِهِ يَحْيَى بْنُ زُهَيْرٍ الْقُرَشِيُّ. قُلْتُ: وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ إِلَّا أَنَّهُ رَوَى عَنْ أَزْهَرَ بْنِ سَعْدٍ السَّمَّانُ، وَرَوَى عَنْهُ يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ الْمُخْرَمِيُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ کا ایک فرشتہ ہے، جو ہر نماز کے وقت یہ اعلان کرتا ہے: اے بنی آدم! اپنی آگ کی طرف اُٹھ کر جاؤ! جسے تم نے اپنی ذات کے خلاف جلایا ہے، اور اسے بجھا دو!“۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے، انہوں نے یہ بات بیان کی ہے: یحیی بن زہیر قرشی اسے نقل کرنے میں منفرد ہے، میں یہ کہتا ہوں: میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے، البتہ اس نے ازہر بن سعد سمان سے روایت نقل کی ہے، جب کہ اس سے یعقوب بن اسحاق مخرمی نے روایات نقل کی ہیں،
اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1659]
تخریج الحدیث: «المعجم الصغير للطبراني من اسمه يعقوب، 1131، حلية الاولياء عبد الله بن عون، 3171، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9448، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 1089»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں