الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. بَابُ فَضْلِ الصَّلَاةِ وَحَقْنِهَا لِلدَّمِ .
نماز کی فضیلت اور اس کا جان کو محفوظ کرنا
حدیث نمبر: 1660
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" يُبْعَثُ مُنَادٍ عِنْدَ حَضْرَةِ كُلِّ صَلَاةٍ فَيَقُولُ: يَا بَنِي آدَمَ، قُومُوا فَأَطْفِئُوا عَنْكُمْ مَا أَوْقَدْتُمْ عَلَى أَنْفُسِكُمْ، فَيَقُومُونَ فَيَتَطَهَّرُونَ [ وَتَسْقُطُ عَنْهُمْ خَطَيَاهُمْ مِنْ أَعْيُنِهِمْ ] وَيُصَلُّونَ، فَيُغْفَرُ لَهُمْ مَا بَيْنَهُمَا، [ ثُمَّ يُوقِدُونَ فِيمَا بَيْنَ ذَلِكَ، فَإِذَا كَانَ عِنْدَ صَلَاةِ الْأُولَى نَادَى: يَا بَنِي آدَمَ قُومُوا فَاطْفِئُوا مَا أَوْقَدْتُمْ عَلَى أَنْفُسِكِمْ، فَيَقُومُونَ، فَيَتَطَهَّرُونَ، وَيُصَلُّونَ فَيُغْفَرُ لَهُمْ مَا بَيْنَهُمَا ] فَإِذَا حَضَرَتِ الْعَصْرُ فَمِثْلُ ذَلِكَ، فَإِذَا حَضَرَتِ الْمَغْرِبُ فَمِثْلُ ذَلِكَ، فَإِذَا حَضَرَتِ الْعَتَمَةُ فَمِثْلُ ذَلِكَ، فَيَنَامُونَ فَيُغْفَرُ لَهُمْ [ ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ] ; فَمُدْلِجٌ فِي خَيْرٍ، وَمُدْلِجٌ فِي شَرٍّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبَانُ بْنُ أَبِي عَيَّاشٍ وَثَّقَهُ أَيُّوبُ وَسَلْمٌ الْعَلَوِيُّ، وَضَعَّفَهُ شُعْبَةُ وَأَحْمَدُ وَابْنُ مَعِينٍ وَأَبُو حَاتِمٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبَانُ بْنُ أَبِي عَيَّاشٍ وَثَّقَهُ أَيُّوبُ وَسَلْمٌ الْعَلَوِيُّ، وَضَعَّفَهُ شُعْبَةُ وَأَحْمَدُ وَابْنُ مَعِينٍ وَأَبُو حَاتِمٍ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ہر نماز کے وقت ایک منادی کو بھیجا جاتا ہے، جو یہ کہتا ہے: اے اولاد آدم! تم اُٹھو! اور اپنے خلاف تم نے جو کچھ جلایا ہے، اسے بجھا دو! لوگ اٹھتے ہیں طہارت حاصل کرتے ہیں، تو ان کی آنکھوں سے ان کے گناہ گر جاتے ہیں، وہ لوگ نماز ادا کرتے ہیں، تو ان کے دو نمازوں کے درمیان کے گناہوں کی مغفرت ہو جاتی ہے، پھر وہ اگلی نماز تک کے درمیان کے عرصے میں آگ جلاتے ہیں، جب اگلی نماز کا وقت ہوتا ہے، تو فرشتہ پکار کر کہتا ہے: اے اولاد آدم! اُٹھو اور اس چیز کو بجھا دو! جو تم نے اپنی ذات کے خلاف جلائی ہے، وہ اٹھتے ہیں طہارت حاصل کرتے ہیں، نماز ادا کرتے ہیں، تو ان کے دونوں نمازوں کے درمیان کے گناہوں کی مغفرت ہو جاتی ہے، جب عصر کی نماز کا وقت ہوتا ہے، تو ایسا ہی ہوتا ہے، جب مغرب کی نماز کا وقت ہوتا ہے، تو ایسا ہی ہوتا ہے، جب عشاء کی نماز کا وقت ہوتا ہے، تو بھی ایسا ہی ہوتا ہے، پھر جب وہ لوگ سوتے ہیں، تو ان کی مغفرت ہو چکی ہوتی ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”تو کوئی بھلائی کے عالم میں رات کرتا ہے، اور کوئی برائی کے عالم میں رات کرتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابان بن ابوعیاش ہے، جسے ایوب اور سلم علوی نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، جب کہ شعبہ، امام أحمد، یحیی بن معین اور ابوحاتم نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1660]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1661
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: إِنَّ الصَّلَوَاتِ هُنَّ الْحَسَنَاتُ، وَكَفَّارَةُ مَا بَيْنَ الْأُولَى وَالْعَصْرِ صَلَاةُ الْعَصْرِ، وَكَفَّارَةُ [ مَا ] بَيْنَ صَلَاةِ الْعَصْرِ إِلَى الْمَغْرِبِ صَلَاةُ الْمَغْرِبِ، وَكَفَّارَةُ مَا بَيْنَ الْمَغْرِبِ إِلَى الْعَتَمَةِ صَلَاةُ الْعَتَمَةِ، ثُمَّ يَأْوِي الْمُسْلِمُ إِلَى فِرَاشِهِ لَا ذَنْبَ لَهُ مَا اجْتَنَبَ الْكَبَائِرَ، ثُمَّ قَرَأَ: (إِنَّ الْحَسَنَاتِ يُذْهِبْنَ السَّيِّئَاتِ) .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”بے شک نمازیں ہی نیکیاں ہیں، اور پہلی نماز (یعنی ظہر کی نماز سے لے کر عصر کی نماز کے درمیان کا کفارہ عصر کی نماز بن جاتی ہے، عصر کی نماز سے لے کر مغرب کی نماز کے درمیان کے گناہوں کا کفارہ مغرب کی نماز بن جاتی ہے، مغرب سے لے کر عشاء تک کے درمیان کے گناہوں کا کفارہ عشاء کی نماز بن جاتی ہے، پھر مسلمان بستر پر آتا ہے، تو اس کا کوئی گناہ نہیں ہوتا، یہ اس وقت ہوتا ہے، جب کبیرہ گناہوں سے اجتناب کیا گیا ہو، پھر انہوں نے یہ آیت تلاوت کی: ””بے شک نیکیاں، گناہوں کو ختم کر دیتی ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ضرار بن صرد ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1661]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ضرار بن صرد ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1661]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً، اس میں ضرار بن صرد راوی متروک ہے۔
حدیث نمبر: 1662
وَعَنْ أَبِي مَالِكٍ - يَعْنِي الْأَشْعَرِيَّ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الصَّلَوَاتُ كَفَّارَاتٌ لِمَا بَيْنَهُنَّ ; قَالَ اللَّهُ: (إِنَّ الْحَسَنَاتِ يُذْهِبْنَ السَّيِّئَاتِ) ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ شَيْئًا.
قُلْتُ: وَهَذَا مِنْ رِوَايَتِهِ عَنْ أَبِيهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ.

سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”نمازیں درمیان میں کیے جانے والے گناہوں کا کفارہ بن جاتی ہیں، اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ”بے شک نیکیاں، گناہوں کو ختم کر دیتی ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسماعیل بن عیاش ہے، امام ابوحاتم بیان کرتے ہیں: اس نے اپنے والد سے کوئی چیز نہیں سنی ہے۔ میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت اس نے اپنے والد سے نقل کی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1662]

تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني من اسمه الحارث، الحارث ابو مالك الاشعري شريح بن عبيد الحضرمي عن ابي مالك، 3379»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 1663
وَعَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ أَنَّهُ بَاتَ عِنْدَ سَلْمَانَ لِيَنْظُرَ مَا اجْتِهَادُهُ. قَالَ: فَقَامَ يُصَلِّي مِنْ آخِرِ اللَّيْلِ - فَكَأَنَّهُ لَمْ يَرَ الَّذِي كَانَ يَظُنُّ - فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ سَلْمَانُ: حَافَظُوا عَلَى هَذِهِ الصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ ; فَإِنَّهُنَّ كَفَّارَاتٌ لِهَذِهِ الْجِرَاحَاتِ مَا لَمْ تُصِبِ الْمَقْتَلَةَ، فَإِذَا صَلَّى النَّاسُ الْعِشَاءَ صَدَرُوا عَنْ ثَلَاثِ مَنَازِلَ: مِنْهُمْ مَنْ عَلَيْهِ وَلَا لَهُ، وَمِنْهُمْ مَنْ لَهُ وَلَا عَلَيْهِ، وَمِنْهُمْ مَنْ لَا لَهُ وَلَا عَلَيْهِ ; فَرَجُلٌ اغْتَنَمَ ظُلْمَةَ اللَّيْلِ وَغَفْلَةِ النَّاسِ فَرَكِبَ فَرَسَهُ فِي الْمَعَاصِي، فَذَلِكَ عَلَيْهِ وَلَا لَهُ، وَمَنْ لَهُ وَلَا عَلَيْهِ: فَرَجُلٌ اغْتَنَمَ ظُلْمَةَ اللَّيْلِ وَغَفْلَةَ النَّاسِ فَقَامَ يُصَلِّي، فَذَلِكَ لَهُ وَلَا عَلَيْهِ، وَمِنْهُمْ مَنْ لَهُ وَلَا عَلَيْهِ: فَرَجُلٌ صَلَّى ثُمَّ نَامَ، فَذَلِكَ لَا لَهُ وَلَا عَلَيْهِ، إِيَّاكَ وَالْحَقْحَقَةَ، وَعَلَيْكَ بِالْقَصْدِ وَالدَّوَامِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
طارق بن شہاب بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ وہ رات کے وقت سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے ہاں ٹھہرے، تاکہ اُن کی رات کی عبادت کا جائزہ لیں، راوی بیان کرتے ہیں: وہ رات کے آخری حصے میں اُٹھ کر نماز ادا کرنے لگے، تو یہ چیز ان کی توقع کے برخلاف تھی، تو انہوں نے سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا، تو سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم لوگ ان پانچ نمازوں کی حفاظت کرو! کیونکہ یہ ان زخموں (یعنی گناہوں) کا کفارہ بن جاتی ہیں، جب تک کہ کوئی مہلک زخم نہ لگ جائے، جب لوگ عشاء کی نماز ادا کر لیتے ہیں، تو وہ تین حیثیتوں میں واپس آتے ہیں، ان میں سے کچھ لوگ وہ ہوتے ہیں، جن کے ذمہ کچھ ہوتا ہے، اور ان کے حق میں کچھ نہیں ہوتا، کچھ وہ ہوتے ہیں جن کے حق میں کچھ ہوتا ہے، اور ان کے خلاف کچھ نہیں ہوتا، اور کچھ وہ ہوتے ہیں، جن کے حق میں کچھ نہیں ہوتا، اور جن کے خلاف بھی کچھ نہیں ہوتا، تو جو شخص رات کی تاریکیوں اور لوگوں کی غفلت کو غنیمت شمار کرے گا، وہ گناہوں کے بارے میں اپنے گھوڑے پر سوار ہو جائے گا، یہ وہ شخص ہے، جس کے خلاف کچھ ہوتا ہے، اس کے حق میں کچھ نہیں ہوتا، اور جس شخص کے حق میں کچھ ہوتا ہے، اور اس کے خلاف کچھ نہیں ہوتا، وہ ایک ایسا شخص ہے، جو رات کی تاریکی اور لوگوں کی غفلت کو غنیمت شمار کرتا ہے، اور اٹھ کر نماز ادا کرتا ہے، تو یہ وہ شخص جس کے حق میں کچھ ہوتا ہے، اور اس کے خلاف کچھ نہیں ہوتا، اور کچھ ایسے لوگ ہیں کہ جن کے حق میں کچھ نہیں ہوتا اور ان کے خلاف بھی کچھ نہیں ہوتا، تو یہ وہ شخص ہے، جو نماز ادا کر کے سو جاتا ہے، تو یہ وہ شخص ہے کہ جس کے حق میں کچھ نہیں ہوتا اور اس کے خلاف بھی کچھ نہیں ہوتا، تو تم انتہاء پسندی سے بچنے کی کوشش کرو! اور میانہ روی اور باقاعدگی کو اختیار کرو!
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1663]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1663]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 1664
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ قَالَ: سَمِعَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" الصَّلَاةُ الْمَكْتُوبَةُ تُكَفِّرُ مَا قَبْلَهَا إِلَى الصَّلَاةِ الْأُخْرَى، وَالْجُمْعَةُ تَكْفُرُ مَا قَبِلَهَا إِلَى الْجُمْعَةِ الْأُخْرَى، وَشَهْرُ رَمَضَانَ يُكَفِّرُ مَا قَبْلُهُ إِلَى شَهْرِ رَمَضَانَ، وَالْحَجُّ يُكَفِّرُ مَا قَبْلُهُ إِلَى الْحَجِّ"، ثُمَّ قَالَ:" لَا يَحِلُّ لِامْرَأَةٍ مُسْلِمَةٍ أَنْ تَحُجَّ إِلَّا مَعَ زَوْجٍ أَوْ ذِي مَحْرَمٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْمُفَضَّلُ بْنُ صَدَقَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْمُفَضَّلُ بْنُ صَدَقَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”فرض نماز، اُس سے پہلے کی دوسری نماز کے درمیان کے گناہوں کا کفارہ بن جاتی ہے، اور جمعہ اُس سے پہلے والے جمعہ کے درمیان کے گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے، اور رمضان کا مہینہ اُس سے پہلے والے رمضان کے مہینے تک کے گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے، اور حج اس سے پہلے والے حج کے درمیان کے گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے“۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: کسی مسلمان عورت کے لئے یہ بات جائز نہیں ہے کہ وہ حج کے لئے جائے، البتہ اگر اُس کا شوہر، یا کوئی محرم عزیز ساتھ ہو، تو حکم مختلف ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مفضل بن صدقہ ہے، اور وہ متروک الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1664]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مفضل بن صدقہ ہے، اور وہ متروک الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1664]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني باب الصاد، من روي قزعة بن يحيى مولى زياد 7899، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8016»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1665
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَثَلُ الصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ كَمَثَلِ نَهْرٍ عَذْبٍ يَجْرِي عِنْدَ بَابِ أَحَدِكُمْ يَغْتَسِلُ فِيهِ كُلَّ يَوْمٍ خَمْسَ مَرَّاتٍ، فَمَاذَا يَبْقَى عَلَيْهِ مِنَ الدَّرَنِ؟".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُفَيْرُ بْنُ مَعْدَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُفَيْرُ بْنُ مَعْدَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”پانچ نمازوں کی مثال، صاف پانی کی اس نہر کی طرح ہے، جو کسی شخص کے دروازے کے پاس بہتی ہے، اور وہ شخص روزانہ اس میں پانچ مرتبہ غسل کرتا ہے، تو کیا اس کا میل باقی رہ جائے گا؟“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عفیر بن معدان ہے، اور وہ انتہائی ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1665]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عفیر بن معدان ہے، اور وہ انتہائی ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1665]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7684»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جدا
حدیث نمبر: 1666
وَعَنْ أَبِي مُسْلِمٍ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى أَبِي أُمَامَةَ وَهُوَ يَتَفَلَّى فِي الْمَسْجِدِ وَيَدْفِنُ الْقَمْلَ فِي الْحَصَى، فَقُلْتُ: يَا أَبَا أُمَامَةَ، إِنَّ رَجُلًا حَدَّثَنِي عَنْكَ أَنَّكَ سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ تَوَضَّأَ فَأَسْبَغَ الْوُضُوءَ غَسَلَ يَدَيْهِ وَوَجْهِهِ، وَمَسَحَ عَلَى رَأْسِهِ وَأُذُنَيْهِ، ثُمَّ قَامَ إِلَى صَلَاةٍ مَفْرُوضَةٍ - غَفَرَ اللَّهُ لَهُ فِي ذَلِكَ الْيَوْمِ مَا مَشَتْ إِلَيْهِ رِجْلَاهُ، وَقَبَضَتْ عَلَيْهِ يَدَاهُ، وَسَمِعَتْ إِلَيْهِ أُذُنَاهُ، وَنَظَرَتْ إِلَيْهِ عَيْنَاهُ، وَحَدَّثَ بِهِ نَفْسَهُ مِنْ سُوءٍ"، فَقَالَ: وَاللَّهِ لَقَدْ سَمِعْتُهُ مِنَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِرَارًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ رِوَايَةِ أَبِي مُسْلِمٍ الثَّعْلَبِيِّ عَنْهُ، وَلَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ رِوَايَةِ أَبِي مُسْلِمٍ الثَّعْلَبِيِّ عَنْهُ، وَلَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ.
ابومسلم بیان کرتے ہیں: میں سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا، وہ اس وقت مسجد میں جوئیں نکال رہے تھے، اور جوؤں کو کنکریوں میں دفن کر رہے تھے، میں نے کہا: اے سیدنا ابوامامہ! ایک شخص نے مجھے آپ کے حوالے سے یہ حدیث بیان کی ہے کہ آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص وضو کرتے ہوئے اچھی طرح وضو کرے، اور اپنے دونوں ہاتھوں اور چہرے کو دھو لے، اور اپنے سر اور اپنے کانوں کا مسح کر لے، اور پھر اُٹھ کر فرض نماز ادا کرے، تو اللہ تعالیٰ اس شخص کے، اُس دن کے ان گناہوں کی مغفرت کر دیتا ہے، جس کی طرف اس کے پاؤں چل کر گئے ہوں، یا جنہیں اُس کے ہاتھوں نے پکڑا ہو، یا جس کو اُس کے کانوں نے سنا ہو، یا جس کی طرف اُس کی آنکھوں نے دیکھا ہو، یا جو اُس نے اپنے من میں بُرا سوچا ہو“۔ تو سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کی قسم! میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی یہ بات کئی مرتبہ سنی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں ابومسلم ثعلبی کی اُن سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور میں نے کسی کو اس راوی کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1666]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21769، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7564، 8032، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 518/5»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1667
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الصَّلَوَاتُ الْخَمْسُ وَالْجُمْعَةُ إِلَى الْجُمْعَةِ كَفَّارَاتٌ لِمَا بَيْنَهُنَّ مَا اجْتُنِبَتِ الْكَبَائِرُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْخَلِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا، وَهُوَ مَتْرُوكٌ كَذَّابٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْخَلِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا، وَهُوَ مَتْرُوكٌ كَذَّابٌ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”پانچ نمازیں، ایک جمعہ، دوسرے جمعہ تک، اُن کے درمیان میں ہونے والے گناہوں کا کفارہ بن جاتے ہیں، جب کہ کبیرہ گناہوں سے اجتناب کیا گیا ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی خلیل بن ذکریا ہے، اور وہ متروک اور کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1667]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی خلیل بن ذکریا ہے، اور وہ متروک اور کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1667]
الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع، اس کا راوی خلیل بن زکریا کذاب اور متروک ہے۔
حدیث نمبر: 1668
وَعَنْ سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْمُسْلِمُ يُصَلِّي وَخَطَايَاهُ مَرْفُوعَةٌ عَلَى رَأْسِهِ، كُلَّمَا سَجَدَ تَحَاتَّتْ عَنْهُ، فَيَفْرَغُ مِنْ صَلَاتِهِ وَقَدْ تَحَاتَّتْ عَنْهُ خَطَايَاهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالصَّغِيرِ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَشْعَثُ بْنُ أَشْعَثَ السَّعْدَانِيُّ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالصَّغِيرِ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَشْعَثُ بْنُ أَشْعَثَ السَّعْدَانِيُّ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”مسلمان جب نماز ادا کرتا ہے، تو اس کے گناہ اُس کے سر پر رکھ دیے جاتے ہیں، جب بھی وہ سجدے میں جاتا ہے، تو وہ اس سے گر جاتے ہیں، جب وہ نماز پڑھ کر فارغ ہوتا ہے، تو اس کے گناہ اس سے گر چکے ہوتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور معجم صغیر میں، جب کہ امام بزار نے بھی نقل ہے، اس کی سند میں ایک راوی اشعث بن اشعث سعدانی ہے، میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1668]

تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني من اسمه سهل، ابو عثمان النهدي سليمان التيمي 5999»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1669
وَعَنْ سَلْمَانَ أَيْضًا عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ الْعَبْدَ الْمُؤْمِنَ إِذَا قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ وُضِعَتْ ذُنُوبُهُ عَلَى رَأْسِهِ، فَتُفَرَّقَ عَنْهُ كَمَا تُفَرَّقُ عُرُوقُ الشَّجَرَةِ يَمِينًا وَشِمَالًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبَانُ بْنُ أَبِي عَيَّاشٍ ضَعَّفَهُ شُعْبَةُ وَأَحْمَدُ وَغَيْرُهُمْ، وَوَثَّقَهُ سَلْمٌ الْعَلَوِيُّ وَغَيْرُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبَانُ بْنُ أَبِي عَيَّاشٍ ضَعَّفَهُ شُعْبَةُ وَأَحْمَدُ وَغَيْرُهُمْ، وَوَثَّقَهُ سَلْمٌ الْعَلَوِيُّ وَغَيْرُهُ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مومن بندہ، جب نماز ادا کرنے کے لئے اُٹھتا ہے، تو اس کے گناہ اُس کے سر پر رکھ دیے جاتے ہیں، اور پھر وہ گناہ اس سے یوں الگ ہو جاتے ہیں، جس طرح درخت کی شاخیں دائیں بائیں ہو جاتی ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابان بن ابوعیاش ہے، جسے شعبہ، امام أحمد اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے، مسلم علوی اور دیگر حضرات نے اُسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1669]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6088»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف