🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

8. بَابُ وَقْتِ الظُّهْرِ .
ظہر کا وقت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1691
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: شَكَوْنَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شِدَّةَ الرَّمْضَاءِ، فَلَمْ يُشْكِنَا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ریت کے گرم ہونے کی شکایت کی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہماری شکایت کو قبول نہیں کیا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1691]
تخریج الحدیث: «البحر الزخار مسند البزار خشف بن مالك، حديث 1693، أخرجه مسند البزار برقم: 1921»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1692
وَلَهُ عِنْدَ الطَّبَرَانِيِّ فِي الْكَبِيرِ: شَكَوْنَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الصَّلَاةَ بِالْهَاجِرَةِ، فَلَمْ يُشْكِنَا.
وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ أَيْضًا
ان کے حوالے سے امام طبرانی نے معجم کبیر میں یہ روایت نقل کی ہے: ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں دوپہر کی نماز کی شکایت کی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہماری شکایت کو قبول نہیں کیا۔
اس روایت کے رجال بھی ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1692]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني من اسمه عبد الله، ومن مسند عبد الله بن مسعود رضى الله عنه 9631»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1693
وَعَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ: صَلَّى بِنَا عَبْدُ اللَّهِ حِينَ زَالَتِ الشَّمْسُ، فَقُلْتُ لِسُلَيْمَانَ: الظُّهْرُ؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: هَذَا - وَالَّذِي لَا إِلَهَ غَيْرُهُ - مِيقَاتُ هَذِهِ الصَّلَاةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
مسروق بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے ہمیں نماز پڑھائی، اُس وقت جب سورج ڈھل گیا تھا، تو میں نے سلیمان سے کہا: یہ ظہر کی نماز ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں!! سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس ذات کی قسم! جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، یہ اس نماز کا مخصوص وقت ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1693]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1694
وَعَنْ خَشْفِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كَانَ عَبْدُ اللَّهِ يُصَلِّي الظُّهْرَ وَالْجَنَادِبُ تَتَقَافَزُ مِنْ حَرِّ الرَّمْضَاءِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
خشف بن مالک بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ ظہر کی نماز اُس وقت ادا کر لیتے تھے، جب ریت کی تپش کی وجہ سے ”جندب“ (نام کی ٹڈیاں) ایک دوسرے پر سوار ہو رہی ہوتی ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ضرار بن صرد ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1694]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1695
وَعَنْ خَبَّابٍ قَالَ: شَكَوْنَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَرَّ الرَّمْضَاءِ، فَلَمْ يُشْكِنَا وَقَالَ:" إِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ فَصَلُّوا".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلِهِ:" إِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ فَصَلُّوا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا خباب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ریت کے گرم ہونے کی شکایت کی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہماری شکایت کو قبول نہیں کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب سورج ڈھل جائے، تو تم لوگ نماز ادا کر لو! (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت ”صحیح“ میں بھی مذکور ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”جب سورج ڈھل جائے، تو تم لوگ نماز ادا کر لو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1695]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 20547، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3703، 3701، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2075»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1696
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: كُنَّا نُصَلِّي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَيَأْخُذُ أَحَدُنَا الْحَصَى فِي يَدِهِ، فَإِذَا بَرَدَ وَضَعَهُ فَسَجَدَ عَلَيْهِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز ادا کرتے تھے، تو ہم میں سے کوئی ایک شخص کنکریاں اپنے ہاتھ میں رکھتا تھا، جب وہ ٹھنڈی ہو جاتی تھیں، تو پھر وہ انہیں رکھ کر اُس پر سجدہ کرتا تھا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1696]
تخریج الحدیث: «مسند أبى يعلى الموصلى بكر المزنى، 4045»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1697
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: شَكَوْنَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الرَّمْضَاءَ، فَلَمْ يُشْكِنَا وَقَالَ:" أَكْثَرُوا مِنْ قَوْلِ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ; فَإِنَّهَا تَدْفَعُ تِسْعَةً وَتِسْعِينَ بَابًا مِنَ الضُّرِّ، أَدْنَاهَا الْهَمُّ".
قُلْتُ: لِجَابِرٍ حَدِيثٌ فِي الصَّلَاةِ فِي شِدَّةِ الْحَرِّ عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ وَغَيْرِهِ غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ بَلْهَطُ ضَعَّفَهُ الْعُقَيْلِيُّ وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا جابر بن عبدالله رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ہم لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ریت کے گرم ہونے کی شکایت کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہماری شکایت کو قبول نہیں کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ کثرت کے ساتھ لا حول ولا قوة الا باللہ پڑھو! کیونکہ یہ نقصان کے ننانوے دروازے دور کر دیتا ہے، جن میں سے سب سے کمتر، پریشانی ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے منقول ایک حدیث، جو گرمی کی شدت میں نماز ادا کرنے کے بارے میں ہے، وہ امام ابوداؤد اور دیگر حضرات نے نقل کی ہے، اور وہ اس روایت کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ”بلہط“ ہے، جسے عقیلی نے ضعیف قرار دیا ہے، اور ابن حبان نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1697]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1698
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا كَانَ الْفَيْءُ ذِرَاعًا وَنِصْفًا إِلَى ذِرَاعَيْنِ فَصَلُّوا الظُّهْرَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ أَصْرَمُ بْنُ حَوْشَبٍ وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب سایہ ڈیڑھ گز سے دو گز تک ہو جائے، تو تم ظہر کی نماز ادا کر لو“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی اصرم بن حوشب ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1698]
تخریج الحدیث: «مسند أبى يعلى الموصلي مسند عبد الله بن عمر، 5373»

الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1699
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ أَنَّ أَبَا مَحْذُورَةَ أَذَّنَ بِالظُّهْرِ وَعُمَرُ بِمَكَّةَ، وَرَفَعَ صَوْتَهُ حِينَ زَالَتِ الشَّمْسُ، فَقَالَ عُمَرُ: يَا أَبَا مَحْذُورَةَ، أَمَا خِفْتَ أَنْ تَنْشَقَّ مُرَيْطَاؤُكَ؟ قَالَ: أَحْبَبْتُ أَنْ أُسْمِعَكَ، فَقَالَ عُمَرُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ يَقُولُ:" أَبْرِدُوا بِالصَّلَاةِ إِذَا اشْتَدَّ الْحَرُّ مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ، وَإِنَّ جَهَنَّمَ تَحَاجَّتْ حَتَّى أَكَلَ بَعْضُهَا بَعْضًا، فَاسْتَأْذَنَتِ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - فِي نَفْسَيْنِ فَأَذِنَ لَهَا، فَشِدَّةُ الْحَرِّ مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ، وَشَدَّةُ الزَّمْهَرِيرِ مِنْ زَمْهَرِيرِهَا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ وَقَالَ:" إِنَّ جَهَنَّمَ قَالَتْ: أَكَلَ بَعْضِي بَعْضًا" وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ زُبَالَةَ نُسِبَ إِلَى وَضْعِ الْحَدِيثِ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: سیدنا ابومحذورہ رضی اللہ عنہ نے مکہ میں ظہر کی نماز کے لئے اذان دی، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بھی اس وقت مکہ میں موجود تھے، انہوں نے آواز کو بلند رکھا، یہ اس وقت کی بات ہے، جب سورج ڈھل گیا تھا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے ابومحذورہ! کیا تمہیں اس بات کا اندیشہ نہیں ہوا کہ تم (آواز کو زیادہ بلند کرنے کی وجہ سے) اپنے گلے کی رگوں کو چیر دو گے؟ تو انہوں نے کہا: مجھے یہ بات اچھی لگی کہ میں اس کی آواز آپ تک پہنچاؤں، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے بتایا: کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب گرمی شدید ہو، تو نماز کو ٹھنڈے وقت میں ادا کرو، کیونکہ گرمی، جہنم کی تپش کا حصہ ہے، جہنم بھڑک رہی ہوتی ہے، یہاں تک کہ اُس کا ایک حصہ دوسرے کو کھا لیتا ہے، تو وہ اللہ تعالیٰ سے دو مرتبہ سانس لینے کی اجازت لیتی ہے، تو اللہ تعالیٰ اسے اجازت دے دیتا ہے، تو گرمی کی شدت جہنم کی تپش کا حصہ ہے، اور سردی کی شدت اُس کی ٹھنڈک کا حصہ ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”جہنم نے یہ کہا: میرا ایک حصہ دوسرے کو کھا رہا ہے“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی محمد بن حسن بن زبالہ ہے، جس کی نسبت حدیث ایجاد کرنے کی طرف کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1699]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 280»

الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع، کیونکہ اس کا راوی محمد بن الحسن بن زبالہ متہم بالوضع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1700
وَعَنِ الْقَاسِمِ بْنِ صَفْوَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَبْرِدُوا بِالظُّهْرِ ; فَإِنَّ شِدَّةَ الْحَرِّ مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْقَاسِمُ بْنُ صَفْوَانَ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَقَالَ أَبُو حَاتِمٍ: الْقَاسِمُ بْنُ صَفْوَانَ لَا يُعْرَفُ إِلَّا فِي هَذَا الْحَدِيثِ.
قاسم بن صفوان نے، اپنے والد کے حوالے سے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کیا ہے: ”ظہر کی نماز ٹھنڈے وقت میں ادا کرو! کیونکہ گرمی کی شدت جہنم کی تپش کا حصہ ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور قاسم بن صفوان نامی راوی کو ابن حبان نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ ابوحاتم کہتے ہیں: قاسم بن صفوان نامی راوی کی شناخت صرف اسی حدیث میں ہو سکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1700]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 17842، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7399، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 40»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں