الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
29. بَابُ الدُّعَاءِ بَيْنَ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ .
اذان اور اقامت کے درمیان دعا کرنا
حدیث نمبر: 1884
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا أَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ فُتِحَتْ أَبْوَابُ السَّمَاءِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ يَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ، وَهُوَ مُخْتَلَفٌ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ يَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ، وَهُوَ مُخْتَلَفٌ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب مؤذن اذان دیتا ہے، تو آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یزید رقاشی ہے، جس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1884]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یزید رقاشی ہے، جس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1884]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1885
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَلَا إِنَّ الدُّعَاءَ لَا يُرَدُّ بَيْنَ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ ; فَادْعُوا".
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَغَيْرُهُ خَلَا قَوْلِهِ:" فَادْعُوا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِي بَعْضِ طُرُقِهِ:" مُسْتَجَابٌ". وَفِيهِ يَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ أَيْضًا.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَغَيْرُهُ خَلَا قَوْلِهِ:" فَادْعُوا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِي بَعْضِ طُرُقِهِ:" مُسْتَجَابٌ". وَفِيهِ يَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ أَيْضًا.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”خبردار! اذان اور اقامت کے درمیان کی جانے والی دعا مسترد نہیں ہوتی ہے، تو تم لوگ (اس مخصوص وقت میں) دعا کرو“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ابوداؤد اور دیگر حضرات نے بھی نقل کی ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”تم لوگ دعا کرو“۔
یہ روایت امام ابویعلی نے نقل کی ہے اس کے بعض طرق میں یہ الفاظ ہیں: ”مستجاب ہوتی ہے“۔ اس روایت کی سند میں بھی یزید رقاشی نامی راوی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1885]
یہ روایت امام ابویعلی نے نقل کی ہے اس کے بعض طرق میں یہ الفاظ ہیں: ”مستجاب ہوتی ہے“۔ اس روایت کی سند میں بھی یزید رقاشی نامی راوی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1885]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 212، 3594، 3595، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 521، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11790، 12174، 12944، 13256، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 427»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف (اس کی سند میں یزید بن ابان الرقاشی ضعیف راوی ہے، تاہم دیگر شواہد کی بنا پر اصل مضمون ثابت ہے)۔
حدیث نمبر: 1886
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ:" إِذَا نُودِيَ بِالصَّلَاةِ أَدْبَرَ الشَّيْطَانُ فِيمَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الرَّوْحَاءِ حَتَّى لَا يَسْمَعَ صَوْتَ التَّأْذِينِ، وَفُتِحَتْ أَبْوَابُ السَّمَاءِ، وَاسْتُجِيبَ الدُّعَاءُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ زَمْعَةُ بْنُ صَالِحٍ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ النَّاسُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ زَمْعَةُ بْنُ صَالِحٍ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ النَّاسُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب نماز کے لئے اذان دی جاتی ہے، تو شیطان پیٹھ پھیر کر روحاء تک چلا جاتا ہے جہاں اسے اذان کی آواز سنائی نہ دے (جب اذان ہوتی ہے) تو آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں، اور دعا مستجاب ہوتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی زمعہ بن صالح ہے، جسے لوگوں نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1886]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی زمعہ بن صالح ہے، جسے لوگوں نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1886]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9191»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف