الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
206. بَابٌ صِفَةِ الصَّلَاةِ وَالتَّكْبِيرِ فِيهَا .
نماز کا طریقہ اور اس میں تکبیر کہنا
حدیث نمبر: 2808
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا صَلَّى فَرْشَحَ أَصَابِعَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ الْوَلِيدِ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ الْوَلِيدِ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز ادا کرتے تھے تو اپنی انگلیوں کو کشادہ رکھتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن ولید ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2808]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7266»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف، اس کے راوی احمد بن الولید کو ضعیف قرار دیا گیا ہے اگرچہ ابن حبان نے اسے ثقات میں ذکر کیا ہے۔
حدیث نمبر: 2809
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: مَا رَأَيْتُ أَشْبَهَ صَلَاةً بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنِ ابْنِ أُمِّ سُلَيْمٍ - يَعْنِي: أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا کے صاحبزادے سے زیادہ بہتر طور پر، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے مطابق نماز ادا کرتے ہوئے کسی کو نہیں دیکھا سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی مراد سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2809]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2809]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7741»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 2810
وَعَنْ سَمُرَةَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْمُرُنَا إِذَا كُنَّا فِي الصَّلَاةِ وَرَفَعْنَا رُءُوسَنَا مِنَ السُّجُودِ أَنْ نَطْمَئِنَّ عَلَى الْأَرْضِ جُلُوسًا وَلَا نَسْتَوْفِزَ عَلَى أَطْرَافِ الْأَقْدَامِ.
رَوَاهُ بِتَمَامِهِ هَكَذَا الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ وَقَدْ تَكَلَّمَ الْأَزْدِيُّ وَابْنُ حَزْمٍ فِي بَعْضِ رِجَالِهِ بِمَا لَا يَقْدَحُ.
رَوَاهُ بِتَمَامِهِ هَكَذَا الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ وَقَدْ تَكَلَّمَ الْأَزْدِيُّ وَابْنُ حَزْمٍ فِي بَعْضِ رِجَالِهِ بِمَا لَا يَقْدَحُ.
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں یہ حکم دیتے کہ جب ہم نماز ادا کر رہے ہوں، اور سجدوں سے اپنے سر کو اٹھائیں تو ہم زمین پر اطمینان کے ساتھ بیٹھ جائیں ہم قدموں کے کناروں پر ایڑیوں کے بل نہ بیٹھیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں مکمل روایت کے طور پر اسی طرح نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے ازدی اور ابن حزم نے اس کے بعض رجال کے بارے میں کلام کیا ہے، جو قدح کا باعث نہیں بنتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2810]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7020»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن، بعض راویوں پر کلام جرحِ مفسد نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 2811
وَعَنْ سَمُرَةَ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْإِقْعَاءِ فِي الصَّلَاةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ سَلَامُ بْنُ أَبِي خُبْزَةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ سَلَامُ بْنُ أَبِي خُبْزَةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز میں اقعاء کے طور پر بیٹھنے سے منع کیا ہے
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلام بن ابوخبزہ ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2811]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلام بن ابوخبزہ ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2811]
تخریج الحدیث: «المعجم الاوسط للطبراني باب العين من اسمه عبد الله 4569 المعجم الكبير للطبراني من اسمه سمرة ما اسند سمرة بن جندب إسماعيل بن مسلم المكي عن الحسن عن سمرة 6799 السنن الكبرى للبيهقى كتاب الصلاة جماع ابواب صفة الصلاة باب الإقعاء المكروه فى الصلاة 2555 المستدرك على الصحيحين للحاكم ومن كتاب الإمامة، اما حديث عبد الرحمن بن مهدي حديث 941، أخرجه مسند أحمد برقم: 13025، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1043، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6957»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
حدیث نمبر: 2812
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ: رَمَقْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ فِي الصَّلَاةِ فَرَأَيْتُهُ يَنْهَضُ وَلَا يَجْلِسُ، قَالَ: يَنْهَضُ عَلَى صُدُورِ قَدَمَيْهِ فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَى وَالثَّالِثَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عبدالرحمن بن یزید بیان کرتے ہیں میں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی نماز کا جائزہ لیا تو میں نے انہیں دیکھا کہ وہ اٹھتے تھے، اور بیٹھتے نہیں تھے راوی کہتے ہیں: یعنی وہ پہلی رکعت کے بعد اور تیسری رکعت کے بعد اپنے قدموں کے اگلے حصے کے بل اٹھتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2812]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2812]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔