الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
206. بَابٌ صِفَةِ الصَّلَاةِ وَالتَّكْبِيرِ فِيهَا .
نماز کا طریقہ اور اس میں تکبیر کہنا
حدیث نمبر: 2788
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ أَنَّ أَبَا مَالِكٍ الْأَشْعَرِيَّ جَمَعَ قَوْمَهُ فَقَالَ: يَا مَعْشَرَ الْأَشْعَرِيِّينَ اجْتَمِعُوا وَاجْمَعُوا نِسَاءَكُمْ وَأَبْنَاءَكُمْ أُعَلِّمْكُمْ صَلَاةَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاجْتَمَعُوا وَجَمَعُوا نِسَاءَهُمْ وَأَبْنَاءَهُمْ وَأَرَاهُمْ كَيْفَ يَتَوَضَّأُ فَأَحْصَى الْوُضُوءَ أَمَاكِنَهُ حَتَّى لَمَّا أَنْ فَاءَ الْفَيْءُ وَانْكَسَرَ الظِّلُّ قَامَ فَأَذَّنَ وَصَفَّ الرِّجَالَ فِي أَدْنَى الصَّفِّ وَصَفَّ الْوِلْدَانَ خَلْفَهُمْ وَصَفَّ النِّسَاءَ خَلْفَ الْوِلْدَانِ ثُمَّ أَقَامَ الصَّلَاةَ ; فَتَقَدَّمَ فَرَفَعَ يَدَيْهِ، وَكَبَّرَ فَقَرَأَ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَسُورَةٍ يُسِرُّهُمَا ثُمَّ كَبَّرَ فَرَكَعَ فَقَالَ: سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ قَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ وَاسْتَوَى قَائِمًا ثُمَّ كَبَّرَ وَخَرَّ سَاجِدًا ثُمَّ كَبَّرَ فَرَفَعَ رَأْسَهُ ثُمَّ كَبَّرَ فَسَجَدَ ثُمَّ كَبَّرَ فَانْتَهَضَ قَائِمًا فَكَانَ تَكْبِيرُهُ فِي أَوَّلِ رَكْعَةٍ سِتَّ تَكْبِيرَاتٍ وَكَبَّرَ حِينَ قَامَ إِلَى الرَّكْعَةِ الثَّانِيَةِ، فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ أَقْبَلَ عَلَى قَوْمِهِ بِوَجْهِهِ فَقَالَ: احْفَظُوا تَكْبِيرِي وَتَعَلَّمُوا رُكُوعِي وَسُجُودِي فَإِنَّهَا صَلَاةُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الَّتِي كَانَ يُصَلِّي لَنَا كَذِي السَّاعَةِ مِنَ النَّهَارِ - وَذَكَرَ الْحَدِيثَ وَتَأْتِي بَقِيَّتُهُ فِي الزُّهْدِ فِي الْمَحَبَّةِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ.
عبدالرحمن بن غنم بیان کرتے ہیں: سیدنا ابومالک اشعری نے اپنی قوم کے افراد کو جمع کیا اور بولے: اے اشعر قبیلے کے افراد تم لوگ اکھٹے ہو جاؤ اور اپنی خواتین اور اپنے بچوں کو بھی اکھٹا کر لو تاکہ میں تمہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نماز کے طریقے کی تعلیم دوں وہ لوگ اکھٹے ہو گئے انہوں نے اپنی خواتین اور بچوں کو بھی اکھٹا کر لیا تو سیدنا ابومالک اشعری نے انہیں کر کے دکھایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کیسے وضو کرتے تھے انہوں نے وضو کے تمام اعضاء کا مکمل حساب رکھا یہاں تک کہ سایہ ڈھل گیا اور سایہ ٹوٹ گیا تو وہ کھڑے ہوئے انہوں نے اذان دی مردوں نے امام کے قریب ترین صف بنا لی پھر بچوں نے صف بنائی اور ان کے پیچھے خواتین نے صف بنائی جو بچوں کی صف کے پیچھے تھی پھر سیدنا ابومالک اشعری نے نماز پڑھائی وہ آگے بڑھے انہوں نے دونوں ہاتھ بلند کر کے تکبیر کہی اور سورہ فاتحہ پڑھی اور اس کے ساتھ ایک سورت پڑھی انہوں نے ان دونوں کو پست آواز میں پڑھا پھر انہوں نے تکبیر کہی اور رکوع میں چلے گئے اور سبحان اللہ و بحمدہ تین مرتبہ پڑھا پھر انہوں نے سمع الله لمن حمدہ پڑھا اور سیدھے کھڑے ہو گئے پھر انہوں نے تکبیر کہی اور سجدے میں چلے گئے پھر انہوں نے تکبیر کہی اور اپنے سر کو اٹھا لیا پھر تکبیر کہی اور سجدے میں چلے گئے پھر تکبیر کہی اور سیدھے کھڑے ہو گئے تو یوں ان کی پہلی رکعت میں چھ تکبیریں تھیں پھر جب وہ دوسری رکعت میں کھڑے ہوئے تو انہوں نے اس وقت بھی تکبیر کہی جب انہوں نے نماز مکمل کر لی تو انہوں نے لوگوں کی طرف رُخ کیا اور بولے: میرے تکبیر کہنے کو یاد رکھنا اور میرے رکوع اور سجود کے طریقے کا علم حاصل کر لو کیونکہ یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کا وہ طریقہ ہے، جس طریقے کے مطابق آپ ہمیں دن کے وقت نماز پڑھایا کرتے تھے۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے، اس روایت کا بقیہ حصہ محبت سے متعلق باب میں زہد سے متعلق بیان میں آئے گا اگر اللہ نے چاہا
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2788]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2788]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22399، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3421»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 2789
وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَهُ: فَصَلَّى الظُّهْرَ فَقَرَأَ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَكَبَّرَ اثْنَتَيْنِ وَعِشْرِينَ تَكْبِيرَةً.
ان کی نقل کردہ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: تو انہوں نے ظہر کی نماز ادا کی اور سورت فاتحہ کی تلاوت کی اور بائیس تکبیریں کہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2789]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 2790
وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَهُ أَيْضًا: عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ كَانَ يُسَوِّي بَيْنَ الْأَرْبَعِ رَكَعَاتٍ فِي الْقِرَاءَةِ وَالْقِيَامِ وَيَجْعَلُ الرَّكْعَةَ الْأُولَى هِيَ أَطْوَلَهُنَّ لِكَيْ يَثُوبَ النَّاسُ، وَيُكَبِّرُ كُلَّمَا سَجَدَ وَكُلَّمَا رَكَعَ، وَيُكَبِّرُ كُلَّمَا نَهَضَ بَيْنَ الرَّكْعَتَيْنِ إِذَا كَانَ جَالِسًا.
رَوَاهَا كُلَّهَا أَحْمَدُ، وَرَوَى الطَّبَرَانِيُّ بَعْضَهَا فِي الْكَبِيرِ فِي طُرُقِهَا كُلِّهَا شَهَرُ بْنُ حَوْشَبٍ وَفِيهِ كَلَامٌ وَهُوَ ثِقَةٌ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
رَوَاهَا كُلَّهَا أَحْمَدُ، وَرَوَى الطَّبَرَانِيُّ بَعْضَهَا فِي الْكَبِيرِ فِي طُرُقِهَا كُلِّهَا شَهَرُ بْنُ حَوْشَبٍ وَفِيهِ كَلَامٌ وَهُوَ ثِقَةٌ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
ان کی ایک اور روایت میں یہ الفاظ ہیں: کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم چاروں رکعات میں قرآءت اور قیام ایک جتنا کرتے تھے تاہم آپ پہلی رکعت کو باقیوں کی بہ نسبت طویل ادا کرتے تھے تاکہ لوگوں کی تعداد زیادہ ہو جائے جب بھی آپ سجدے میں جاتے تھے، اور جب بھی آپ رکوع میں جاتے تھے تو تکبیر کہتے تھے، اور جب آپ دو رکعات ادا کرنے کے بعد بیٹھنے کے بعد اٹھتے تھے تو اس وقت بھی تکبیر کہتے تھے یہ تمام روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں امام طبرانی نے ان میں سے کچھ معجم کبیر میں نقل کی ہیں ان سب کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے جن کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، اور وہ ”ثقہ“ ہے اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2790]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 2791
وَعَنِ ابْنِ الْقَاسِمِ قَالَ: جَلَسْنَا إِلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى فَقَالَ: أَلَا أُرِيكُمْ صَلَاةَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: فَقُلْنَا: بَلَى فَقَامَ فَكَبَّرَ ثُمَّ قَرَأَ ثُمَّ رَكَعَ فَوَضَعَ يَدَيْهِ عَلَى رُكْبَتَيْهِ حَتَّى أَخَذَ كُلُّ عَظْمٍ مَأْخَذَهُ، ثُمَّ رَفَعَ حَتَّى أَخَذَ كُلُّ عَظْمٍ مَأْخَذَهُ، ثُمَّ سَجَدَ حَتَّى أَخَذَ كُلُّ عَظْمٍ مَأْخَذَهُ، ثُمَّ رَفَعَ حَتَّى أَخَذَ كُلُّ عَظْمٍ مَأْخَذَهُ، ثُمَّ سَجَدَ حَتَّى أَخَذَ كُلُّ عَظْمٍ مَأْخَذَهُ، ثُمَّ رَفَعَ فَصَنَعَ فِي الرَّكْعَةِ الثَّانِيَةِ كَمَا صَنَعَ فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَى، ثُمَّ قَالَ: هَكَذَا صَلَاةُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابن قاسم بیان کرتے ہیں: ہم سیدنا عبدالرحمن بن ابزی کے پاس بیٹھے تو انہوں نے فرمایا: کیا میں تمہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز (ادا کر کے) نہ دکھاؤں راوی کہتے ہیں: ہم نے کہا: جی ہاں! تو وہ کھڑے ہوئے انہوں نے تکبیر کہی پھر انہوں نے قرآءت کی پھر وہ رکوع میں گئے تو انہوں نے دونوں ہاتھ گھٹنوں پر رکھ لئے یہاں تک کہ ہر ہڈی اپنی جگہ پر آ گئی پھر وہ اٹھے یہاں تک کہ ہر ہڈی اپنی جگہ پر آ گئی پھر وہ سجدے میں گئے، یہاں تک کہ ہر ہڈی اپنی جگہ پر آ گئی پھر انہوں نے سر اٹھایا یہاں تک کہ ہر ہڈی اپنی جگہ پر آ گئی پھر وہ سجدے میں گئے یہاں تک کہ ہر ہڈی اپنی جگہ پر آ گئی پھر وہ اٹھے اور انہوں نے دوسری رکعت بھی اسی طرح ادا کی جس طرح پہلی رکعت میں کیا تھا پھر انہوں نے بتایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز اس طرح ہوتی تھی
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2791]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2791]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 14946»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 2792
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ شَيْءٍ مِنْ أَمْرِ الصَّلَاةِ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" خَلِّلْ أَصَابِعَ يَدَيْكَ وَرِجْلَيْكَ" - يَعْنِي إِسْبَاغَ الْوُضُوءِ وَكَانَ فِيمَا قَالَ لَهُ:" إِذَا رَكَعْتَ فَضَعْ كَفَّيْكَ عَلَى رُكْبَتَيْكَ حَتَّى تَطْمَئِنَّ - أَوْ يَطْمَئِنَّا - وَإِذَا سَجَدْتَ فَأَمْكِنْ جَبْهَتَكَ مِنَ الْأَرْضِ حَتَّى تَجِدَ حَجْمَ الْأَرْضِ".
قُلْتُ: رَوَى التِّرْمِذِيُّ مِنْهُ التَّخْلِيلَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: رَوَى التِّرْمِذِيُّ مِنْهُ التَّخْلِيلَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز سے متعلق کسی چیز کے بارے میں دریافت کیا: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اپنے دونوں ہاتھوں اور دونوں پاؤں کی انگلیوں کے درمیان خلال کرو راوی کہتے ہیں: یعنی اس سے مراد یہ ہے کہ اچھی طرح وضو کرو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کو جو فرمایا تھا اس میں یہ بات بھی تھی کہ جب تم رکوع میں جاؤ تو اپنی ہتھیلیاں اپنے گھٹنوں پر رکھو یہاں تک کہ تم اطمینان کی حالت میں آ جاؤ (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے) اور جب تم سجدے میں جاؤ تو اپنی پیشانی کو زمین پر جما کر رکھو یہاں تک کہ تمہیں زمین کی سختی محسوس ہو“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی نے اس روایت میں سے خلال کرنے والا حصہ نقل کیا ہے
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ابوزناد ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2792]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ابوزناد ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2792]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 39، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2599»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2793
وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُكَبِّرُ كُلَّمَا خَفَضَ وَرَفَعَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہر مرتبہ جھکتے ہوئے اور اٹھتے ہوئے تکبیر کہتے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2793]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2793]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 2794
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: أَوَّلُ مَنْ نَقَصَ التَّكْبِيرَ الْوَلِيدُ بْنُ عُقْبَةَ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: نَقَصُوهَا نَقَصَهُمُ اللَّهُ، لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُكَبِّرُ كُلَّمَا رَكَعَ وَكُلَّمَا سَجَدَ وَكُلَّمَا رَفَعَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ ثُوَيْرُ بْنُ أَبِي فَاخِتَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ ثُوَيْرُ بْنُ أَبِي فَاخِتَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: سب سے پہلے تکبیر میں کمی ولید بن عقبہ نے کی تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ان لوگوں نے کمی کی ہے اللہ تعالیٰ ان کو کمی نصیب کرے کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے کہ جب بھی آپ رکوع میں جاتے تھے جب بھی سجدے میں جاتے تھے جب بھی اٹھتے تھے تو ہر مرتبہ تکبیر کہتے تھے
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ثویر بن ابوفاختہ ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2794]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ثویر بن ابوفاختہ ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2794]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2795
وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: لَقَدْ أَذْكَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ صَلَاةً كُنَّا نُصَلِّيهَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ مَا نَسِينَاهَا - أَوْ مَا تَرَكْنَاهَا - قَالَ: فَكَانَ يُكَبِّرُ إِذَا رَكَعَ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نے ہمیں وہ نماز یاد کرا دی جو ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں ادا کیا کرتے تھے ہم اسے بھولے نہیں ہیں (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) ہم نے اسے ترک نہیں کیا ہے راوی بیان کرتے ہیں: وہ جب بھی رکوع میں گئے اور انہوں نے جب بھی رکوع سے سر اٹھایا تو انہوں نے تکبیر کہی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2795]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2795]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 19000»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 2796
وَعَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ قَالَ: حَدَّثَنِي عَنِ افْتِرَاشِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَخِذَهُ الْيُسْرَى فِي وَسَطِ الصَّلَاةِ وَفِي آخِرِهَا وَقُعُودِهِ عَلَى وِرْكِهِ الْيُسْرَى [ وَوَضْعِهِ يَدَهُ الْيُسْرَى عَلَى فَخِذِهِ الْيُسْرَى ] وَنَصْبِهِ قَدَمَهُ الْيُمْنَى [ وَوَضْعِهِ يَدَهُ الْيُمْنَى عَلَى فَخِذِهِ الْيُمْنَى ] ثُمَّ نَصْبِهِ إِصْبَعَهُ السَّبَّابَةَ يُوَحِّدُ بِهَا رَبَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - عِمْرَانُ بْنُ أَبِي أَنَسٍ أَخُو بَنِي عَامِرِ بْنِ لُؤَيٍّ وَكَانَ ثِقَةً عَنْ أَبِي الْقَاسِمِ مِقْسَمٍ مَوْلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍ قَالَ: حَدَّثَنِي رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ قَالَ: صَلَّيْتُ فِي مَسْجِدِ بَنِي غِفَارٍ فَلَمَّا جَلَسْتُ فِي صَلَاتِي افْتَرَشْتُ رِجْلِيَ الْيُسْرَى وَجَلَسْتُ وَوَضَعْتُ يَدِيَ الْيُسْرَى عَلَى فَخِذِيَ الْيُسْرَى وَنَصَبْتُ صَدْرَ قَدَمِي الْيُمْنَى وَوَضَعْتُ قَدَمِيَ الْيُمْنَى عَلَى فَخْذِي الْيُمْنَى وَنَصَبْتُ إِصْبَعِي السَّبَّابَةَ، قَالَ: فَرَآنِي خُفَافُ بْنُ إِيمَاءَ بْنِ رَحَضَةَ وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَا أَصْنَعُ ذَلِكَ، فَلَمَّا انْصَرَفْتُ مِنْ صَلَاتِي قَالَ: أَيْ بُنَيَّ ؛ لِمَ نَصَبَتْ إِصْبَعَكَ هَكَذَا؟ قَالَ: فَقُلْتُ لَهُ: رَأَيْتُ النَّاسَ يَصْنَعُونَ ذَلِكَ، قَالَ: فَإِنَّكَ أَصَبْتَ، إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَصْنَعُ ذَلِكَ، وَكَانَ الْمُشْرِكُونَ يَقُولُونَ: إِنَّمَا يَصْنَعُ هَذَا مُحَمَّدٌ بِإِصْبَعِهِ يَسْحَرُ بِهَا، وَكَذَبُوا إِنَّمَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَصْنَعُ ذَلِكَ يُوَحِّدُ بِهَا رَبَّهُ عَزَّ وَجَلَّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ وَسَمَّى الْمُبْهَمَ الْحَارِثَ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ وَلَمْ يُسَمِّهِ أَحْمَدُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ وَسَمَّى الْمُبْهَمَ الْحَارِثَ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ وَلَمْ يُسَمِّهِ أَحْمَدُ.
ابن اسحاق کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: وہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے مجھے یہ بات بیان کی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے درمیان میں اور نماز کے آخر میں کس طرح اپنے بائیں زانوں کو بچھاتے تھے، اور کس طرح بائیں زانوں کے بل بیٹھتے تھے اور بایاں ہاتھ بائیں زانوں پر رکھتے تھے، اور دائیں پاؤں کو کھڑا کر لیتے تھے، اور دایاں ہاتھ دائیں زانوں پر رکھتے تھے پھر آپ اپنی شہادت کی انگلی کے ذریعے اشارہ کرتے ہوئے اپنے پروردگار کی وحدانیت کا اعتراف کرتے تھے عمران بن ابوانس کا تعلق بنو عامر بن لوئی سے ہے وہ ”ثقہ“ ہیں انہوں نے ابوالقاسم مقسم سے روایت نقل کی ہے، جو عبداللہ بن حارث بن نوفل کا غلام ہے وہ بیان کرتے ہیں: اہل مدینہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے مجھے یہ حدیث بیان کی وہ فرماتے ہیں: میں نے بنوغفار کی مسجد میں نماز ادا کی نماز کے دوران جب میں بیٹھا تو میں نے بائیں ٹانگ کو بچا لیا اور بیٹھ گیا اور بایاں ہاتھ بائیں زانوں پر رکھ لیا میں نے دائیں پاؤں کا اگلا حصہ کھڑا کر لیا اور دایاں ہاتھ دائیں زانوں پر رکھ لیا اور پھر اپنے انگلی کے ذریعے اشارہ کیا۔ (یہاں عربی میں لفظ قدم استعمال ہوا ہے) وہ صاحب بیان کرتے ہیں: سیدنا خفاف بن ایماء بن رحضہ رضی اللہ عنہ جنہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا صحابی ہونے کا شرف حاصل ہے انہوں نے مجھے ایسا کرتے ہوئے دیکھا جب میں نماز پڑھ کر فارغ ہوا تو انہوں نے فرمایا: اے میرے بیٹے! تم نے اپنی انگلی کو کیوں اٹھایا تھا میں نے ان سے کہا: میں نے لوگوں کو ایسا کرتے ہوئے دیکھا ہے نہوں نے فرمایا: تم نے ٹھیک کیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی اس طرح کیا کرتے تھے مشرکین یہ کہا: کرتے تھے: سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس انگلی کے ذریعے جادو کرتے ہیں حالانکہ وہ جھوٹ بولتے تھے کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایسا اس لئے کرتے تھے تاکہ اس کے ذریعے اپنے پروردگار کی وحدانیت کا اظہار کریں
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے: انہوں نے مبہم شخص کا نام حارث بیان کیا ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے امام أحمد نے بھی اس کا نام نقل نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2796]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے: انہوں نے مبہم شخص کا نام حارث بیان کیا ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے امام أحمد نے بھی اس کا نام نقل نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2796]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 16136، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1367/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2797
وَعَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ قَالَ: سَأَلْتُ جَابِرًا عَنِ السُّجُودِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْمُرُ أَنْ نَعْتَدِلَ فِي السُّجُودِ، وَلَا يَسْجُدَ الرَّجُلُ وَهُوَ بَاسِطٌ ذِرَاعَيْهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ.
ابوزبیر بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا جابر سے سجدے کے بارے میں دریافت کیا: تو انہوں نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ حکم دیتے ہوئے سنا ہے: کہ ہم سجدوں میں اعتدال سے کام لیں اور کوئی بھی شخص سجدے کے دوران اپنی کلائیوں کو بچھائے نہیں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2797]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2797]
تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل مسند جابر بن عبد الله رضى الله عنه 14345، أخرجه مسند أحمد برقم: 14199»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔