🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
206. بَابٌ صِفَةِ الصَّلَاةِ وَالتَّكْبِيرِ فِيهَا .
نماز کا طریقہ اور اس میں تکبیر کہنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2792
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ شَيْءٍ مِنْ أَمْرِ الصَّلَاةِ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" خَلِّلْ أَصَابِعَ يَدَيْكَ وَرِجْلَيْكَ" - يَعْنِي إِسْبَاغَ الْوُضُوءِ وَكَانَ فِيمَا قَالَ لَهُ:" إِذَا رَكَعْتَ فَضَعْ كَفَّيْكَ عَلَى رُكْبَتَيْكَ حَتَّى تَطْمَئِنَّ - أَوْ يَطْمَئِنَّا - وَإِذَا سَجَدْتَ فَأَمْكِنْ جَبْهَتَكَ مِنَ الْأَرْضِ حَتَّى تَجِدَ حَجْمَ الْأَرْضِ".
قُلْتُ: رَوَى التِّرْمِذِيُّ مِنْهُ التَّخْلِيلَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز سے متعلق کسی چیز کے بارے میں دریافت کیا: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اپنے دونوں ہاتھوں اور دونوں پاؤں کی انگلیوں کے درمیان خلال کرو راوی کہتے ہیں: یعنی اس سے مراد یہ ہے کہ اچھی طرح وضو کرو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کو جو فرمایا تھا اس میں یہ بات بھی تھی کہ جب تم رکوع میں جاؤ تو اپنی ہتھیلیاں اپنے گھٹنوں پر رکھو یہاں تک کہ تم اطمینان کی حالت میں آ جاؤ (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے) اور جب تم سجدے میں جاؤ تو اپنی پیشانی کو زمین پر جما کر رکھو یہاں تک کہ تمہیں زمین کی سختی محسوس ہو“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی نے اس روایت میں سے خلال کرنے والا حصہ نقل کیا ہے
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ابوزناد ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2792]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 39، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2599»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 2792 in Urdu