🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
206. بَابٌ صِفَةِ الصَّلَاةِ وَالتَّكْبِيرِ فِيهَا .
نماز کا طریقہ اور اس میں تکبیر کہنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2791
وَعَنِ ابْنِ الْقَاسِمِ قَالَ: جَلَسْنَا إِلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى فَقَالَ: أَلَا أُرِيكُمْ صَلَاةَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: فَقُلْنَا: بَلَى فَقَامَ فَكَبَّرَ ثُمَّ قَرَأَ ثُمَّ رَكَعَ فَوَضَعَ يَدَيْهِ عَلَى رُكْبَتَيْهِ حَتَّى أَخَذَ كُلُّ عَظْمٍ مَأْخَذَهُ، ثُمَّ رَفَعَ حَتَّى أَخَذَ كُلُّ عَظْمٍ مَأْخَذَهُ، ثُمَّ سَجَدَ حَتَّى أَخَذَ كُلُّ عَظْمٍ مَأْخَذَهُ، ثُمَّ رَفَعَ حَتَّى أَخَذَ كُلُّ عَظْمٍ مَأْخَذَهُ، ثُمَّ سَجَدَ حَتَّى أَخَذَ كُلُّ عَظْمٍ مَأْخَذَهُ، ثُمَّ رَفَعَ فَصَنَعَ فِي الرَّكْعَةِ الثَّانِيَةِ كَمَا صَنَعَ فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَى، ثُمَّ قَالَ: هَكَذَا صَلَاةُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابن قاسم بیان کرتے ہیں: ہم سیدنا عبدالرحمن بن ابزی کے پاس بیٹھے تو انہوں نے فرمایا: کیا میں تمہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز (ادا کر کے) نہ دکھاؤں راوی کہتے ہیں: ہم نے کہا: جی ہاں! تو وہ کھڑے ہوئے انہوں نے تکبیر کہی پھر انہوں نے قرآءت کی پھر وہ رکوع میں گئے تو انہوں نے دونوں ہاتھ گھٹنوں پر رکھ لئے یہاں تک کہ ہر ہڈی اپنی جگہ پر آ گئی پھر وہ اٹھے یہاں تک کہ ہر ہڈی اپنی جگہ پر آ گئی پھر وہ سجدے میں گئے، یہاں تک کہ ہر ہڈی اپنی جگہ پر آ گئی پھر انہوں نے سر اٹھایا یہاں تک کہ ہر ہڈی اپنی جگہ پر آ گئی پھر وہ سجدے میں گئے یہاں تک کہ ہر ہڈی اپنی جگہ پر آ گئی پھر وہ اٹھے اور انہوں نے دوسری رکعت بھی اسی طرح ادا کی جس طرح پہلی رکعت میں کیا تھا پھر انہوں نے بتایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز اس طرح ہوتی تھی
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2791]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 14946»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔


Majma al-Zawa'id Hadith 2791 in Urdu