🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

215. بَابُ السَّهْوِ فِي الصَّلَاةِ .
نماز میں سہو ہو جانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2917
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثَلَاثًا ثُمَّ سَلَّمَ فَقَالَ لَهُ ذُو الشِّمَالَيْنِ: أَنْقَصَتِ الصَّلَاةُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:"كَذَاكَ يَا ذَا الْيَدَيْنِ؟" قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: فَرَكَعَ رَكْعَةً وَسَجْدَتَيْنِ وَلَعَلَّهُ وَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ، لَعَلَّهُ"وَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ وَثَّقَهُ شُعْبَةُ وَالثَّوْرِيُّ وَضَعَّفَهُ النَّاسُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں تین رکعات پڑھانے کے بعد سلام پھیر دیا تو سیدنا ذوشمالین نے آپ کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! کیا نماز کم ہو گئی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے ذوالیدین کیا اسی طرح ہے انہوں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر ایک رکعت ادا کی اور دو سجدے کیے (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے)۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے، جسے شعبہ سفیان ثوری نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اور لوگوں نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2917]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2918
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى الْعَصْرَ خَمْسًا فَسَجَدَ سَجْدَتِيِ الْوَهْمِ وَهُوَ جَالِسٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کی نماز میں پانچ رکعات پڑھا دیں تو آپ نے وہم کے دو سجدے (یعنی سجدہ سہو) کیے جب آپ بیٹھے ہوئے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سعید بن بشیر ہے وہ ”ثقہ“ ہے، لیکن وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2918]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2919
وَعَنْ أَبِي خَلْدَةَ قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ سِيرِينَ فَقُلْتُ: أُصَلِّي فَلَا أَدْرِي رَكْعَتَيْنِ صَلَّيْتُ أَوْ أَرْبَعًا؟ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو الْعُرْيَانِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى يَوْمًا وَدَخَلَ الْبَيْتَ وَكَانَ فِي الْقَوْمِ طَوِيلُ الْيَدَيْنِ وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُسَمِّيهِ ذَا الْيَدَيْنِ فَقَالَ ذُو الْيَدَيْنِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَقَصُرَتِ الصَّلَاةُ أَمْ نَسِيتَ؟ فَقَالَ:" لَمْ تَقْصُرْ وَلَمْ أَنْسَ" قَالَ: بَلْ نَسِيتَ الصَّلَاةَ قَالَ: فَتَقَدَّمَ فَصَلَّى بِهِمْ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ سَلَّمَ، ثُمَّ كَبَّرَ فَسَجَدَ مِثْلَ سُجُودِهِ أَوْ أَطْوَلَ ثُمَّ كَبَّرَ وَرَفَعَ رَأْسَهُ وَلَمْ يَحْفَظْ مُحَمَّدٌ سَلَّمَ بَعْدُ أَمْ لَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوخلدہ بیان کرتے ہیں: میں نے ابن سیرین سے دریافت کیا: میں نماز ادا کرتا ہوں، اور مجھے پتہ نہیں چلتا کہ میں نے دو رکعات ادا کی ہیں یا چار رکعات ادا کی ہیں تو انہوں نے بتایا سیدنا ابوالعریان نے مجھے یہ حدیث بیان کی ہے ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا کی پھر آپ گھر تشریف لے گئے حاضرین میں سے ایک صاحب ایسے تھے جن کے ہاتھ لمبے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ذوالیدین کا نام دیا ہوا تھا۔ سیدنا ذوالیدین نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا نماز مختصر ہو گئی ہے یا آپ بھول گئے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ نہ تو مختصر ہوئی ہے نہ ہی میں بھولا ہوں انہوں نے عرض کی: جی نہیں آپ شاید نماز کو بھول گئے ہیں راوی بیان کرتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم آگے بڑھے آپ نے ان لوگوں کو دو رکعات پڑھائیں پھر آپ نے سلام پھیرا پھر آپ نے تکبیر کہی اور پھر اپنے عام سجدوں جتنا یا شاید اس سے کچھ لمبا سجدہ کیا پھر آپ نے تکبیر کہی اور آپ نے اپنے سر کو اٹھایا محمد نامی راوی کو یہ بات یاد نہیں ہے کہ روایت میں یہ ذکر ہے کہ آپ نے بعد میں سلام پھیرا کہ ذکر نہیں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2919]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2920
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ دَخَلَ فَقَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ: أَزِيدَ فِي الصَّلَاةِ؟ قَالَ:" وَمَا ذَاكَ؟" قَالَ: صَلَّيْتَ خَمْسًا فَأَخَذَ بِيَدِهِ ثُمَّ خَرَجَ إِلَى الْمَسْجِدِ فَإِذَا حَلَقَةٌ فِيهَا أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ فَقَالَ:" أَحَقًّا مَا يَقُولُ ذُو الْيَدَيْنِ؟" قَالُوا: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ خَالٍ عَنْ قِصَّةِ ذِي الْيَدَيْنِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانٍ الْجُعْفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نماز پڑھائی پھر آپ گھر تشریف لے گئے حاضرین میں سے ایک صاحب نے دریافت کیا: کیا نماز میں اضافہ ہو گیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا ہوا ہے انہوں نے عرض کی: آپ نے پانچ رکعات پڑھائیں پھر آپ نے ان صاحب کا ہاتھ پکڑا اور آپ مسجد میں تشریف لائے وہاں ایک حلقہ موجود تھا جس میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بھی تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ذوالیدین جو کہہ رہا ہے کیا وہ ٹھیک ہے لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! جی ہاں! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قبلہ کی طرف رُخ کیا پھر آپ نے دو مرتبہ سجدے کیے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس کا کچھ حصہ مذکور ہے، جس میں سیدنا ذوالیدین کا واقعہ مذکور نہیں ہے
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابان جعفی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2920]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9854»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2921
وَعَنِ ابْنِ مَسْعَدَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ فَسَلَّمَ فِي رَكْعَتَيْنِ فَقَالَ لَهُ ذُو الْيَدَيْنِ: أَقُصِرَتِ الصَّلَاةُ أَمْ نَسِيتَ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا يَقُولُ ذُو الْيَدَيْنِ؟" قَالُوا: صَدَقَ، فَأَتَمَّ بِهِمُ الرَّكْعَتَيْنِ ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتِي السَّهْوِ وَهُوَ جَالِسٌ بَعْدَ مَا سَلَّمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَقَالَ: ابْنُ مَسْعَدَةَ اسْمُهُ عَبْدُ اللَّهِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا شَيْخَ الطَّبَرَانِيِّ إِبْرَاهِيمَ بْنَ مُحَمَّدِ ابْنِ بَرَّةَ.
سیدنا ابن مسعدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر یا شاید عصر کی نماز میں دو رکعات کے بعد سلام پھیر دیا تو سیدنا ذوالیدین نے عرض کی: کیا نماز مختصر ہو گئی ہے یا آپ بھول گئے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ذوالیدین کیا کہہ رہا ہے لوگوں نے کہا: یہ ٹھیک کہہ رہا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دو رکعات مزید پڑھا کر نماز مکمل کروائی اور پھر جب آپ بیٹھے ہوئے تھے تو آپ نے سلام پھیرنے کے بعد دو مرتبہ سجدہ سہو کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے وہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابن مسعدہ کا نام عبداللہ ہے، اور اس روایت کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں صرف امام طبرانی کے استاد ابراہیم بن محمد بن برہ کا معاملہ مختلف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2921]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2323، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2686»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2922
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمْ يَسْجُدْ يَوْمَ ذِي الْيَدَيْنِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ الْعُمَرِيُّ وَفِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ خِلَافٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ذوالیدین کے واقعہ والے دن سجدہ سہو نہیں کیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمری ہے، جس سے استدلال کرنے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2922]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2923
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُئِلَ عَنْ رِجْلٍ سَهَا فِي صَلَاتِهِ فَلَمْ يَدْرِ كَمْ صَلَّى قَالَ:" لِيُعِدْ صَلَاتَهُ وَلْيَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ قَاعِدًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ هَكَذَا وَإِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عُبَادَةَ وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا: جو اپنی نماز کے بارے میں سہو کا شکار ہو جاتا ہے، اور اسے یہ پتہ نہیں چلتا کہ اس نے کتنی نماز ادا کی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ اپنی نماز کو دہرا لے اور جب وہ بیٹھا ہوا ہو تو دو مرتبہ سجدہ سہو کر لے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اسی طرح نقل کی ہے، اسحاق نامی راوی نے سیدنا عبادہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2923]

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2924
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: شَكَوْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - السَّهْوَ فِي الصَّلَاةِ قَالَ:" إِذَا صَلَّيْتَ فَرَأَيْتَ أَنَّكَ قَدْ أَتْمَمْتَ صَلَاتَكَ وَأَنْتَ فِي شَكٍّ فَتَشَهَّدِي وَانْصَرِفِي ثُمَّ اسْجُدِي سَجْدَتَيْنِ وَأَنْتِ قَاعِدَةٌ ثُمَّ تَشَهَّدِي بَيْنَهُمَا وَانْصَرِفِي".
قُلْتُ: هَكَذَا رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَقَالَ: لَا يُرْوَى عَنْ عَائِشَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ فَلَا أَدْرِي أَهْوَ هَكَذَا فِي الْأَصْلِ أَوِ النُّسْخَةُ سَقِيمَةٌ وَاللَّهُ أَعْلَمُ وَفِيهِ مُوسَى بْنُ مُطَيْرٍ وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ نُسِبَ إِلَى الْوَضْعِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز میں سو کی شکایت کی تو آپ نے ارشاد فرمایا: جب تم نماز ادا کرو اور یہ سمجھو کہ تم نے اپنی نماز مکمل کر لی ہے، اور تم شک کی حالت میں ہو، تو تم تشہد میں نماز ختم کرنے کے بعد دو مرتبہ سجدہ کر لو جب کہ تم بیٹھی ہوئی ہو اور پھر دوبارہ تشہد پڑھو اور پھر نماز ختم کر دو۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) امام طبرانی نے
یہ روایت معجم اوسط میں اسی طرح نقل کی ہے وہ فرماتے ہیں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے
یہ روایت صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے مجھے نہیں معلوم کہ اصل کتاب میں بھی
یہ روایت اسی طرح ہے یا نسخے میں کوئی خامی ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن مطیر ہے، اور متروک الحدیث ہے، اس کی نسبت حدیث ایجاد کرنے کی طرف کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2924]

الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2925
وَعَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدَيِّ قَالَ: خَرَجَ أَبُو مُوسَى الْأَشْعَرِيُّ وَأَصْحَابُهُ مِنْ مَكَّةَ فَصَلَّى بِهِمُ الْمَغْرِبَ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ سَلَّمَ ثُمَّ قَامَ فَقَرَأَ بِثَلَاثِ آيَاتٍ مِنَ النِّسَاءِ ثُمَّ رَكَعَ وَسَجَدَ وَسَلَّمَ يَذْكُرُهُ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوعثمان نہدی بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوموسیٰ اشعری اور ان کے ساتھی مکہ سے نکلے سیدنا ابوموسیٰ نے انہیں مغرب کی نماز میں دو رکعات پڑھا کر سلام پھیر دیا پھر وہ کھڑے ہوئے انہوں نے سورت نساء کی تین آیات کی تلاوت کی پھر رکوع میں گئے اور سجدہ کیا اور سلام پھیر دیا انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات ذکر کی (کہ اس طرح کی صورت حال میں ایسا کرنا چاہیے)
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2925]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2926
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ أَنَّهُ قَامَ فِي صَلَاتِهِ وَعَلَيْهِ جُلُوسٌ فَقَالَ النَّاسُ: سُبْحَانَ اللَّهِ سُبْحَانَ اللَّهِ فَعَرَفَ الَّذِي يُرِيدُونَ فَلَمَّا أَتَمَّ صَلَاتَهُ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ ثُمَّ قَالَ: سَمِعْتُكُمْ تَقُولُونَ: سُبْحَانَ اللَّهِ لِكَيْ أَجْلِسَ وَأَنْ لَيْسَ تِلْكَ السُّنَّةُ، إِنَّمَا السُّنَّةُ الَّتِي صَنَعْتُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ رِوَايَةِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُقْبَةَ، وَلَمْ يَسْمَعْ مِنْهُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ وَهُوَ مُخْتَلَفٌ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ.
سیدنا عقبہ بن عامر کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ نماز میں اس وقت کھڑے ہو گئے جب ان پر بیٹھنا لازم تھا لوگوں نے سبحان اللہ سبحان اللہ کہا: انہیں لوگوں کے ارادے کا پتہ چل گیا لیکن جب انہوں نے نماز مکمل کی تو دو مرتبہ سجدہ کیا جب وہ بیٹھے ہوئے تھے (نماز سے فارغ ہونے کے بعد) انہوں نے ارشاد فرمایا: میں نے تم لوگوں کو سبحان اللہ کہتے ہوئے سن لیا تھا جو اس لئے تھا کہ میں بیٹھ جاؤں لیکن یہ چیز سنت نہیں ہے سنت وہ ہے، جو میں نے کیا ہے
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں زہری کی سیدنا عقبہ سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے حالانکہ زہری نے ان سے سماع نہیں کیا ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے، اس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2926]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں