الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
219. بَابٌ فِيمَنْ سَافَرَ فَتَأَهَّلَ فِي بَلَدٍ .
جو شخص سفر کرے اور کسی شہر میں اہل بنا لے (یعنی شادی کر لے)
حدیث نمبر: 2948
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي ذُبَابٍ أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ صَلَّى بِمِنًى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ فَأَنْكَرَهُ النَّاسُ عَلَيْهِ فَقَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي تَأَهَّلْتُ بِمَكَّةَ مُنْذُ قَدِمْتُ وَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ تَأَهَّلَ بِبَلَدٍ فَلْيُصَلِّ صَلَاةَ الْمُقِيمِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ.
عبدالرحمن بن ابوذباب بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے منی میں چار رکعات ادا کیں لوگوں نے اس حوالے سے ان پر اعتراض کیا تو انہوں نے فرمایا: اے لوگو جب میں مکہ آیا تھا تو میں نے وہاں اہل بنا لیا تھا (یعنی شادی کر لی تھی) اور میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے، جو شخص کسی شہر میں اہل بنا لے وہ مقیم کی نماز ادا کرے
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2948]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2948]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 445»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 2949
وَلَهُ عِنْدَ أَبِي يَعْلَى: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِذَا تَأَهَّلَ الْمُسَافِرُ فِي بَلَدٍ فَهُوَ مِنْ أَهْلِهَا يُصَلِّي صَلَاةَ الْمُقِيمِ أَرْبَعًا".
وَإِنِّي تَأَهَّلْتُ بِهَا مُنْذُ قَدِمْتُهَا فَلِذَلِكَ صَلَّيْتُ بِكُمْ أَرْبَعًا.
وَفِيهِ عِكْرِمَةُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
وَإِنِّي تَأَهَّلْتُ بِهَا مُنْذُ قَدِمْتُهَا فَلِذَلِكَ صَلَّيْتُ بِكُمْ أَرْبَعًا.
وَفِيهِ عِكْرِمَةُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ان کے حوالے سے امام ابویعلیٰ نے یہ روایت نقل کی ہے: وہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب کوئی مسافر کسی شہر میں اہل بنا لے، تو وہ اس شہر کے رہنے والوں میں شمار ہو گا، اور وہ مقیم کی نماز کی طرح چار رکعات ادا کرے گا“۔ (سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) جب میں یہاں آیا تو میں نے یہاں اہل بنا لیا تھا اس لئے میں نے تم لوگوں کو چار رکعات پڑھائی ہیں۔ اس کی سند میں ایک راوی عکرمہ بن ابراہیم ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2949]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف