الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
218. بَابُ صَلَاةِ السَّفَرِ .
سفر کی نماز
حدیث نمبر: 2931
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: فُرِضَتِ الصَّلَاةُ رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ إِلَّا الْمَغْرِبَ ثَلَاثًا لِأَنَّهَا وِتْرٌ قَالَتْ: وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا سَافَرَ صَلَّى الصَّلَاةَ الْأُولَى إِلَّا الْمَغْرِبَ وَإِذَا أَقَامَ زَادَ مَعَ كُلِّ رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ، إِلَّا الْمَغْرِبَ لِأَنَّهَا وِتْرٌ، وَالصُّبْحَ لِأَنَّهَا يُطَوِّلُ فِيهَا الْقِرَاءَةَ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نماز دو دو فرض کی گئی تھی صرف مغرب کی نماز میں تین رکعت تھیں کیونکہ یہ طاق ہوتی ہیں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب سفر کرتے تھے تو پہلے والی نماز (یعنی دو رکعات فرض) ادا کرتے تھے البتہ مغرب کی نماز کا معاملہ مختلف ہے، اور جب آپ مقیم ہوتے تھے تو آپ دو رکعات کے ساتھ مزید دو رکعات ادا کرتے تھے البتہ مغرب کی نماز کا معاملہ مختلف ہے کیونکہ وہ طاق ہوتی ہے، اور صبح کی نماز کا معاملہ مختلف ہے کیونکہ اس میں آپ طویل قرأت کرتے تھے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2931]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف ¤ قال الهيثمي:رواه أحمد والطبراني في الأوسط، وفيه ابن إسحاق، وهو مدلس وقد عنعن (2/153)
حدیث نمبر: 2932
وَفِي رِوَايَةٍ عَنْهَا قَالَتْ: فُرِضَتِ الصَّلَاةُ رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ بِمَكَّةَ فَلَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَدِينَةَ زَادَ مَعَ كُلِّ رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
رَوَاهُمَا أَحْمَدُ.
رَوَاهُمَا أَحْمَدُ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے ایک روایت میں یہ منقول ہے وہ بیان کرتی ہیں: مکہ میں نماز دو دو رکعات کی شکل میں فرض قرار دی گئی تھی جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے تو ہر دو رکعات کے ساتھ دو رکعات زائد ہو گئیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت نقل کی ہے: یہ دونوں روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2932]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف ولکن حدیث صحیح
حدیث نمبر: 2933
وَعَنْ أَحْمَدَ عَنْهَا أَيْضًا قَالَتْ: كَانَ أَوَّلُ مَا افْتَرَضَ اللَّهُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الصَّلَاةِ رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ إِلَّا الْمَغْرِبَ فَإِنَّهَا كَانَتْ ثَلَاثًا وَذَكَرَ مَعْنَاهُ.
وَرِجَالُهَا كُلِّهَا ثِقَاتٌ.
وَرِجَالُهَا كُلِّهَا ثِقَاتٌ.
امام أحمد نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے
یہ روایت بھی نقل کی ہے وہ بیان کرتی ہیں: اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر نماز دو دو رکعات کی شکل میں فرض کی تھی صرف مغرب کی نماز کا معاملہ مختلف ہے، اس کی تین رکعت تھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے۔ ان تمام روایات کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2933]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 25806»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 2934
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ قَالَ: أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - فَرَضَ الصَّلَاةَ عَلَى لِسَانِ نَبِيِّكُمْ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْحَضَرِ أَرْبَعًا وَفِي السَّفَرِ رَكْعَتَيْنِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زَحْرٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ وَهَكَذَا ضَبَطْتُهُ مِنَ الْمُسْنَدِ بَعْدَ الْمُرَاجَعَةِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اے لوگو بے شک اللہ تعالی نے تمہارے نبی کی زبانی، حضر کے دوران چار رکعات اور سفر کے دوران دو رکعات فرض قرار دی ہیں
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں یہ بات منقول ہے، اسے عبیداللہ بن زحر نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے مراجعت کے بعد ”مسند“ میں سے میں نے
یہ روایت اسی طرح نوٹ کی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2934]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 8947»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2935
وَعَنْ أَبِي الْكَنُودِ قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنْ صَلَاةِ السَّفَرِ فَقَالَ: رَكْعَتَانِ نَزَلَتَا مِنَ السَّمَاءِ إِنْ شِئْتُمْ فَرُدُّوهُمَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
ابوکنود بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر سے سفر کی نماز کے بارے میں دریافت کیا: تو انہوں نے ارشاد فرمایا: دو رکعات ہیں جو آسمان سے نازل ہوئی ہیں (یعنی ان کا حکم آسمان سے نازل ہوا ہے) اگر تم چاہو انہیں واپس کر دو
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2935]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2935]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 2936
وَعَنْ مُورِقٍ قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنِ الصَّلَاةِ فِي السَّفَرِ فَقَالَ: رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ مَنْ خَالَفَ السُّنَّةَ كَفَرَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
مورق بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر سے سفر کی نماز کے بارے میں دریافت کیا: تو انہوں نے فرمایا: یہ دو دو رکعات ہیں جو شخص سنت کے خلاف کرے گا وہ کفر کا مرتکب ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2936]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2936]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 4846، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7842، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 2462، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1565/2»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 2937
وَعَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ الْكِنْدِيِّ ابْنِ أُخْتِ النَّمِرِ قَالَ: فُرِضَتِ الصَّلَاةُ رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ زِيدَ فِي صَلَاةِ الْحَضَرِ وَأُقِرَّتْ صَلَاةُ السَّفَرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سائب بن یزید کندی، جو نمر کے بھانجے ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: نماز دو دو رکعات فرض کی گئی تھی پھر حضر کی نماز میں اضافہ ہو گیا اور سفر کی نماز اسی صورت میں برقرار رہی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2937]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2937]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6676، 6677»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 2938
وَعَنْ إِبْرَاهِيمَ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ قَالَ: مَنْ صَلَّى فِي السَّفَرِ أَرْبَعًا أَعَادَ الصَّلَاةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِبْرَاهِيمُ لَمْ يَسْمَعْ مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِبْرَاهِيمُ لَمْ يَسْمَعْ مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ.
ابراہیم نخعی سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص سفر کے دوران چار رکعات ادا کرتا ہے وہ اپنی نماز کو دہرائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ابراہیم نخعی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2938]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ابراہیم نخعی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2938]
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 2939
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَابْنِ عُمَرَ أَنَّهُمَا قَالَا: سَنَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الصَّلَاةَ فِي السَّفَرِ رَكْعَتَيْنِ هِيَ تَمَامٌ، وَالْوِتْرُ فِي السَّفَرِ سُنَّةٌ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ وَثَّقَهُ شُعْبَةُ وَالثَّوْرِيُّ وَضَعَّفَهُ آخَرُونَ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ وَثَّقَهُ شُعْبَةُ وَالثَّوْرِيُّ وَضَعَّفَهُ آخَرُونَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اور سیدنا عبداللہ بن عمر کے بارے میں یہ بات منقول ہے: یہ دونوں حضرات فرماتے ہیں: کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سفر کے دوران نماز کی دو رکعات مقرر کی ہیں، اور یہ مکمل ہیں، اور سفر کے دوران وتر ادا کرنا سنت ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس کا کچھ حصہ منقول ہے
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے، جسے شعبہ اور ثوری نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، جب کہ دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2939]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 2157»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف، جابر الجعفی جمہور کے نزدیک ضعیف ہونے کی وجہ سے سند ضعیف ہے۔
حدیث نمبر: 2940
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَاةَ الْخَوْفِ رَكْعَتَيْنِ إِلَّا الْمَغْرِبَ ثَلَاثًا وَصَلَّيْتُ مَعَهُ فِي السَّفَرِ رَكْعَتَيْنِ إِلَّا الْمَغْرِبَ ثَلَاثًا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَقَالَ: لَا نَعْلَمُهُ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ قُلْتُ: وَفِيهِ الْحَارِثُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَقَالَ: لَا نَعْلَمُهُ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ قُلْتُ: وَفِيهِ الْحَارِثُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز خوف میں دو رکعات ادا کی ہیں البتہ مغرب کی نماز کی تین رکعت ادا کی ہیں میں نے سفر کے دوران آپ کے ساتھ دو رکعات ادا کی ہیں، البتہ مغرب کی نماز میں تین رکعت ادا کی ہیں۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے منقول ہونے کے اعتبار سے ہم اس روایت سے صرف اس سند کے حوالے سے واقف ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کی سند میں ایک راوی حارث ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2940]

تخریج الحدیث: «البحر الزخار مسند البزار ومما روى أبو إسحاق الهمداني، حديث 757، أخرجه مسند البزار برقم: 845، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 741، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1567»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف