🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
218. بَابُ صَلَاةِ السَّفَرِ .
سفر کی نماز
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2939
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَابْنِ عُمَرَ أَنَّهُمَا قَالَا: سَنَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الصَّلَاةَ فِي السَّفَرِ رَكْعَتَيْنِ هِيَ تَمَامٌ، وَالْوِتْرُ فِي السَّفَرِ سُنَّةٌ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ وَثَّقَهُ شُعْبَةُ وَالثَّوْرِيُّ وَضَعَّفَهُ آخَرُونَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اور سیدنا عبداللہ بن عمر کے بارے میں یہ بات منقول ہے: یہ دونوں حضرات فرماتے ہیں: کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سفر کے دوران نماز کی دو رکعات مقرر کی ہیں، اور یہ مکمل ہیں، اور سفر کے دوران وتر ادا کرنا سنت ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس کا کچھ حصہ منقول ہے
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے، جسے شعبہ اور ثوری نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، جب کہ دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2939]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 2157»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف، جابر الجعفی جمہور کے نزدیک ضعیف ہونے کی وجہ سے سند ضعیف ہے۔


Majma al-Zawa'id Hadith 2939 in Urdu