الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
262. بَابُ مَا يَفْعَلُ إِذَا صَلَّى الْجُمُعَةَ 3186 عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ الْحَبْرَانِيِّ قَالَ: رَأَيْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ بُسْرٍ صَاحِبَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا صَلَّى الْجُمُعَةَ خَرَجَ فَدَارَ فِي السُّوقِ سَاعَةً ثُمَّ رَجَعَ إِلَى الْمَسْجِدِ فَقِيلَ لَهُ: لِمَ تَفْعَلُ هَذَا؟ فَقَالَ: رَأَيْتُ سَيِّدَ الْمُسْلِمِينَ يَفْعَلُهُ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَعَبْدُ اللَّهِ الْحِبْرَانِيُّ ضَعَّفَهُ يَحْيَى الْقَطَّانُ وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ .
جب آدمی جمعہ ادا کر لے، تو پھر وہ کیا کرے؟
حدیث نمبر: 3196
وَعَنْ عَلِيٍّ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي صَلَاةِ الْخَوْفِ: أُمِرَ النَّاسُ فَأَخَذُوا السِّلَاحَ عَلَيْهِمْ فَقَامَتْ طَائِفَةٌ مِنْ وَرَائِهِمْ مُسْتَقْبِلِي الْعَدُوِّ، وَجَاءَتْ طَائِفَةٌ فَصَلَّوْا مَعَهُ فَصَلَّى بِهِمْ رَكْعَةً، ثُمَّ قَامُوا إِلَى الطَائِفَةِ الَّتِي لَمْ تُصَلِّ وَأَقْبَلَتِ الطَّائِفَةُ الَّتِي لَمْ تُصَلِّ مَعَهُ فَقَامُوا خَلْفَهُ فَصَلَّى بِهِمْ رَكْعَةً وَسَجْدَتَيْنِ ثُمَّ سَلَّمَ عَلَيْهِمْ فَلَمَّا سَلَّمَ قَامَ الَّذِينَ مِنْ قِبَلِ الْعَدُوِّ فَكَبَّرُوا جَمِيعًا وَرَكَعُوا رَكْعَةً وَسَجْدَتَيْنِ بَعْدَمَا سَلَّمَ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ الْحَارِثُ وَهُوَ ضَعِيفٌ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں نماز خوف سے متعلق یہ منقول ہے: لوگوں کو حکم دیا گیا انہوں نے ہتھیار پہن لئے، پھر ایک گروہ ان کے پیچھے کھڑا ہو گیا، جس کا رخ دشمن کی طرف تھا اور ایک گروہ آیا، اور نہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز ادا کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ایک رکعت پڑھائی، پھر وہ لوگ اُٹھ کر اس گروہ کی طرف چلے گئے،، جنہوں نے نماز ادا نہیں کی تھی اور وہ گروہ آ گیا، جس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز ادا نہیں کی تھی، اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے کھڑے ہو گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ایک رکعت پڑھائی، پھر آپ نے ان سب سمیت سلام پھیر دیا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیرا، تو وہ لوگ اُٹھ کر دشمن کی طرف چلے گئے اور ان سب نے تکبیر کہی اور ایک رکوع کیا، اور دو سجدے کیے یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سلام پھیرنے کے بعد کیا تھا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حارث ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 3196]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حارث ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 3196]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 866، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8038»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 3197
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي غَزْوَةٍ لَهُ فَلَقِيَ الْمُشْرِكِينَ بِعُسَفَانَ فَلَمَّا صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الظُّهْرَ فَرَأَوْهُ يَرْكَعُ وَيَسْجُدُ هُوَ وَأَصْحَابُهُ فَقَالَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ: لَوْ حَمَلْتُمْ عَلَيْهِمْ مَا عَلِمُوا بِكُمْ حَتَّى تُوَاقِعُوهُمْ، فَقَالَ قَائِلٌ مِنْهُمْ: إِنَّ لَهُمْ صَلَاةً أُخْرَى هِيَ أَحَبُّ إِلَيْهِ مِنْ أَهْلِيهِمْ وَأَمْوَالِهِمْ فَاصْبِرُوا حَتَّى تَحْضُرَ فَنَحْمِلَ عَلَيْهِمْ حَمْلَةً، فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: (وَإِذَا كُنْتَ فِيهِمْ فَأَقَمْتَ لَهُمُ الصَّلَاةَ) إِلَى آخِرِ الْآيَةِ، فَلَمَّا صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَكَبَّرُوا مَعَهُ جَمِيعًا، ثُمَّ رَكَعَ وَرَكَعُوا مَعَهُ جَمِيعًا فَلَمَّا سَجَدَ سَجَدَ مَعَهُ الصَّفُّ الَّذِينَ يَلُونَهُ ثُمَّ قَامَ الَّذِينَ خَلْفَهُ مُقْبِلُونَ عَلَى الْعَدُوِّ فَلَمَّا فَرَغَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ سُجُودِهِ وَقَامَ سَجَدَ الصَّفُّ الثَّانِي ثُمَّ قَامُوا وَتَأَخَّرَ الصَّفُّ الَّذِينَ يَلُونُهُ وَتَقَدَّمَ الْآخَرُونَ فَكَانُوا يَلُونَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا رَكَعَ رَكَعُوا مَعَهُ جَمِيعًا ثُمَّ رَفَعَ فَرَفَعُوا مَعَهُ ثُمَّ سَجَدَ فَسَجَدَ مَعَهُ الَّذِينَ يَلُونَهُ، وَقَامَ الصَّفُّ الثَّانِي مُقْبِلُونَ عَلَى الْعَدُوِّ، فَلَمَّا فَرَغَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ سُجُودِهِ وَقَعَدَ قَعَدَ الَّذِينَ يَلُونَهُ وَسَجَدَ الصَّفُّ الْمُؤَخَّرُ ثُمَّ قَعَدُوا فَسَجَدُوا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا سَلَّمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَلَّمَ عَلَيْهِمْ جَمِيعًا، فَلَمَّا نَظَرَ إِلَيْهِمُ الْمُشْرِكُونَ يَسْجُدُ بَعْضُهُمْ وَيَقُومُ بَعْضٌ قَالُوا: لَقَدْ أُخْبِرُوا بِمَا أَرَدْنَا قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ وَغَيْرِهِ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ النَّضْرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَهُوَ مُجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک غزہ میں شرکت کے لئے تشریف لے گئے، عسفان کے مقام پر آپ کا سامنا مشرکین سے ہوا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر کی نماز ادا کی اور ان لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اور آپ کے اصحاب کو رکوع اور سجدہ کرتے ہوئے دیکھا، تو انہوں نے ایک دوسرے سے یہ کہا: اگر تم لوگ ان پر حملہ کر دو تو انہیں تم لوگوں کے بارے پتہ نہیں چلے گا، یہاں تک کہ تم ان لوگوں تک پہنچ جاؤ گے، اُن میں سے کسی نے کہا: ان لوگوں کی ایک اور نماز ہے، جو ان کے نزدیک ان کے اہل خانہ اور اموال سے زیادہ محبوب ہے، تو تم اس وقت تک صبر کرو، جب تک اس نماز کا وقت نہیں ہو جاتا، اس وقت ہم ان پر یکبارگی حملہ کر دیں گے، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”اور جب تم اُن کے درمیان موجود ہو، تو ان کے لئے نماز قائم کرو“۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ آیت کے آخر تک ہے۔ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا کی تو ان سب لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تکبیر کہی، پھر آپ رکوع میں گئے تو وہ سب لوگ آپ کے ساتھ رکوع میں گئے، جب آپ سجدے میں گئے تو آپ کے ساتھ وہ والی صف کے لوگ سجدے میں گئے جو آپ کے قریب تھی اور جو لوگ اس کے پیچھے تھے، وہ دشمن کی طرف رُخ کر کے کھڑے رہے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سجدے سے فارغ ہوئے اور کھڑے ہو گئے تو دوسری صف والوں نے سجدہ کیا، پھر وہ لوگ کھڑے ہو گئے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود صف پیچھے ہٹ گئی اور پیچھے والے آگے آ گئے، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ہو گئے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے رکوع کیا، تو ان سب لوگوں کے ساتھ رکوع کیا، پھر آپ نے سر اٹھایا تو سب لوگوں نے آپ کے ساتھ سر اٹھایا، پھر آپ سجدے میں گئے تو جو لوگ آپ کے قریب تھے، وہ آپ کے ساتھ سجدے میں گئے اور دوسری صف والے لوگ دشمن کی طرف رخ کر کے کھڑے رہے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سجدے سے فارغ ہو کر بیٹھ گئے، تو آپ کے ساتھ والے لوگ بھی بیٹھے گئے اور پیچھے والی صف کے لوگوں نے سجدہ کیا پھر وہ لوگ بھی بیٹھ گئے، پھر اُن سب لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سجدہ کیا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیرا، تو ان سب لوگوں نے سلام پھیرا، جب مشرکین نے ان کی طرف دیکھا کہ کچھ لوگ سجدہ کر رہے ہیں اور کچھ لوگ کھڑے ہوئے ہیں، تو انہوں نے یہ کہا: انہیں ہمارے ارادے کا پتہ چل گیا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ اور دیگر کتابوں میں یہ روایت اس سیاق کے بغیر مذکور ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی نضر بن عبدالرحمن ہے، اور اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 3197]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی نضر بن عبدالرحمن ہے، اور اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 3197]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 3198
وَعَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ الرِّيَاحِيِّ أَنَّ أَبَا مُوسَى كَانَ بِالدَّارِ مِنْ أَصْبَهَانَ وَمَا بِهِمْ يَوْمَئِذٍ كَبِيرُ خَوْفٍ، وَلَكِنْ أَحَبَّ أَنْ يُعَلِّمَهُمْ دِينَهُمْ وَسُنَّةَ نَبِيِّهِمْ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَعَلَهُمْ صَفَّيْنِ ؛ طَائِفَةً مَعَهَا السِّلَاحُ مُقْبِلَةً عَلَى عَدُوِّهَا، وَطَائِفَةً مِنْ وَرَائِهَا فَصَلَّى، بِالَّذِينِ يَلُونَهُ رَكْعَةً ثُمَّ نَكَصُوا عَلَى أَدْبَارِهِمْ حَتَّى قَامُوا مَقَامَ الْآخَرِينَ يَتَخَلَّلُونَهُمْ حَتَّى قَامُوا وَرَاءَهُ فَصَلَّى بِهِمْ رَكْعَةً أُخْرَى ثُمَّ سَلَّمَ فَقَامَ الَّذِينَ يَلُونَهُ وَالْآخَرُونَ فَصَلُّوا رَكْعَةً رَكْعَةً، ثُمَّ سَلَّمَ بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ فَتَمَّتْ لِلْإِمَامِ رَكْعَتَيْنِ وَلِلنَّاسِ رَكْعَةً رَكْعَةً رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ وَرِجَالُ الْكَبِيرِ رِجَالُ الصَّحِيحِ
ابوالعالیہ ریاحی بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ ”اصبہان“ میں ایک محلے میں موجود تھے، اور وہاں لوگوں کو زیادہ خوف بھی نہیں تھا، لیکن انہوں نے اس بات کو پسند کیا کہ ان لوگوں کو ان کے دین اور ان کے نبی کی سنت کی تعلیم دیں، تو انہوں نے دو صفیں بنوا لیں، ایک گروہ ان کے ساتھ ہتھیار لے کر دشمن کی طرف رُخ کر کے کھڑا ہو گیا، اور ایک گروہ اس کے پیچھے تھا، انہوں نے اپنے پاس والوں کو ایک رکعت پڑھائی، پھر وہ لوگ الٹے قدموں پیچھے چلے گئے، یہاں تک کہ دوسرے لوگوں کی جگہ پر کھڑے ہو گئے وہ ان کے درمیان میں سے گزرتے ہوئے ان کے پیچھے کھڑے ہوئے تھے، پھر سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے دوسرے لوگوں کو ایک رکعت پڑھائی، پھر انہوں نے سلام پھیر دیا، پھر وہ لوگ کھڑے ہو گئے، جو ان کے پیچھے تھے، اور دوسرے لوگ بھی کھڑے ہو گئے، انہوں نے ایک ایک رکعت ادا کی پھر انہوں نے یکے بعد دیگرے سلام پھیر دیا، یوں امام کی دو رکعات ہوئیں، اور لوگوں کی ایک، ایک رکعت ہوئی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے، معجم کبیر کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 3198]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے، معجم کبیر کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 3198]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 3199
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَاةَ الْخَوْفِ مَرَّةً لَمْ يُصَلِّ بِنَا قَبْلَهَا وَلَا بَعْدَهَا قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ فِي كَيْفِيَّةِ صَلَاةِ الْخَوْفِ رَوَاهُ النَّسَائِيُّ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ وَفِيهِ كَلَامٌ وَقَدْ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایک مرتبہ نماز خوف پڑھائی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پہلے، یا اس کے بعد کبھی یہ نماز نہیں پڑھائی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان کے حوالے سے ایک حدیث منقول ہے، جو نماز خوف کی کیفیت کے بارے میں ہے، وہ روایت امام نسائی رحمہ اللہ نے نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی الحمانی ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے امام أحمد نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 3199]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی الحمانی ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے امام أحمد نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 3199]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني باب الزاى من اسمه زيد، زيد بن ثابت الانصاري يكنى ابا سعيد ويقال ابو خارجة القاسم بن حسان، 4786، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4920»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف