🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

12. بَابُ النَّهْيِ عَنِ الصَّلَاةِ بَعْدَ الْعَصْرِ، وَغَيْرِ ذَلِكَ .
عصر کی نماز کے بعد نماز ادا کرنے کی ممانعت اور دیگر امور کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3354
وَعَنْ بِلَالٍ قَالَ: لَمْ يَكُنْ يُنْهَى عَنِ الصَّلَاةِ إِلَّا عِنْدَ طُلُوعِ الشَّمْسِ فَإِنَّهَا تَطْلُعُ بَيْنَ قَرْنَيْ شَيْطَانٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِمَعْنَاهُ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا بلال رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم صرف سورج طلوع ہونے کے وقت نماز ادا کرنے سے منع کرتے تھے، کیونکہ وہ شیطان کے دو سینگوں کے درمیان طلوع ہوتا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے معجم کبیر میں اس کے مفہوم والی روایت نقل کی ہے، اور امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3354]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 23370»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3355
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَطَبَهُمْ وَهُوَ مَسْنِدٌ ظَهْرَهُ إِلَى الْكَعْبَةِ فَقَالَ:" لَا صَلَاةَ بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ".
قُلْتُ: لَهُ فِي الصَّحِيحِ النَّهْيُ عَنِ الصَّلَاةِ بَعْدَ طُلُوعِ الشَّمْسِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خانہ کعبہ کے ساتھ ٹیک لگا کر خطبہ دیتے ہوئے یہ ارشاد فرمایا: ”عصر کے بعد کوئی نماز ادا نہیں کی جائے گی، جب تک سورج غروب نہیں ہو جاتا“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے ”صحیح“ میں روایت منقول ہے، جو سورج طلوع ہونے کے بعد نماز کی ممانعت کے بارے میں ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3355]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 6931»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3356
وَعَنْ حَيِّي بْنِ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ قَالَ: رَأَيْتُ يَعْلَى يُصَلِّي قَبْلَ أَنْ تَطْلُعَ الشَّمْسُ قَالَ: فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ - أَوْ قِيلَ لَهُ -: أَنْتَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تُصَلِّي قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ! قَالَ يَعْلَى: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ الشَّمْسَ تَطْلُعُ بَيْنَ قَرْنَيْ شَيْطَانٍ" قَالَ يَعْلَى: فَلِأَنْ تَطْلُعَ وَأَنْتَ فِي أَمْرِ اللَّهِ خَيْرٌ مِنْ أَنْ تَطْلُعَ وَأَنْتَ لَاهٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ حَيِيُّ بْنُ يَعْلَى وَلَا يُعْرَفُ.
حیی بن یعلی بن امیہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا یعلی رضی اللہ عنہ کو سورج طلوع ہونے سے پہلے نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا، راوی بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے اُن سے کہا: (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) اُن سے کہا: گیا: آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب سے تعلق رکھنے والے ایک فرد ہیں، اور سورج طلوع ہونے سے پہلے نماز ادا کر رہے ہیں؟ تو سیدنا یعلی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بے شک سورج شیطان کے دو سینگوں کے درمیان طلوع ہوتا ہے“۔ سیدنا یعلی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر وہ ایسی حالت میں طلوع ہو کہ تم اللہ تعالیٰ کے حکم پر عمل پیرا ہو (یعنی نماز ادا کر رہے ہو، تو یہ اس سے بہتر ہے کہ وہ ایسی حالت میں طلوع ہو کہ تم غفلت کا شکار ہو۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حیی بن یعلی ہے، اور وہ معروف نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3356]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 17499»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3357
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَبَاحٍ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى الْعَصْرَ فَقَامَ رَجُلٌ يُصَلِّي فَرَآهُ عُمَرُ، فَقَالَ لَهُ اجْلِسْ، فَإِنَّمَا هَلَكَ أَهْلُ الْكِتَابِ أَنَّهُ لَمْ يَكُنْ لِصَلَاتِهِمْ فَضْلٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عبداللہ بن رباح نے، ایک صحابی کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کی نماز ادا کر لی، پھر ایک شخص کھڑا ہو کر نماز ادا کرنے لگا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اُسے ملاحظہ کیا، تو اُس سے فرمایا: تم بیٹھ جاؤ! کیونکہ اہل کتاب اس لئے ہلاکت کا شکار ہوئے تھے، کہ اُن کی نماز کے لئے کوئی فصل نہیں ہوتی تھی۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3357]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22611، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1883، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4533، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3970، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 1084، 1824، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 862/1، 864/1، 866/2، 872»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3358
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ الشَّمْسَ تَطْلُعُ حِينَ تَطْلُعُ بَيْنَ قَرْنَيْ شَيْطَانٍ، قَالَ: فَكُنَّا نُنْهَى عَنِ الصَّلَاةِ عِنْدَ طُلُوعِ الشَّمْسِ، وَعِنْدَ غُرُوبِهَا، وَنِصْفِ النَّهَارِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بے شک سورج شیطان کے دو سینگوں کے درمیان طلوع ہوتا ہے“۔ راوی بیان کرتے ہیں: ہمیں سورج طلوع ہونے کے وقت اور اس کے غروب ہونے کے وقت اور نصف النہار کے وقت نماز ادا کرنے سے منع کیا گیا ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3358]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3359
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا تُصَلُّوا عِنْدَ طُلُوعِ الشَّمْسِ، وَلَا عِنْدَ غُرُوبِهَا، فَإِنَّهَا تَغْرُبُ وَتَطْلُعُ عَلَى قَرْنِ الشَّيْطَانِ، صَلُّوا بَيْنَ ذَلِكَ مَا شِئْتُمْ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”سورج طلوع ہونے کے وقت، یا اس کے غروب ہونے کے وقت نماز ادا نہ کرو، کیونکہ وہ شیطان کے سینگ پر طلوع ہوتا ہے، اور غروب ہوتا ہے، اُن کے درمیان تم جب بھی چاہو، نماز ادا کر لو“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3359]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3360
عَنِ الصَّلَاةِ بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ، وَبَعْدَ الْفَجْرِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ.
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے الفاظ یہ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کی نماز کے بعد، سورج غروب ہونے تک اور فجر کی نماز کے بعد سورج طلوع ہونے تک، نماز ادا کرنے سے منع فرمایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3360]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3361
وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَنْهَى عَنِ الصَّلَاةِ حِينَ طُلُوعِ الشَّمْسِ حَتَّى تَرْتَفِعَ وَيَقُولَ:" إِنَّهَا تَطْلُعُ بِقَرْنِ شَيْطَانٍ، وَيَنْهَى عَنِ الصَّلَاةِ حِينَ تُقَارِبُ الْغُرُوبَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سورج طلوع ہونے کے وقت نماز ادا کرنے سے منع کرتے تھے، جب تک وہ بلند نہیں ہو جاتا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ ارشاد فرماتے تھے: ”یہ شیطان کے سینگ کے ساتھ طلوع ہوتا ہے“۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اُس وقت نماز ادا کرنے سے بھی منع کرتے تھے، جب سورج غروب ہونے کے قریب ہو۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3361]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3362
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَيُّ اللَّيْلِ أَسْمَعُ؟ قَالَ:" جَوْفُ اللَّيْلِ الْآخِرُ ثُمَّ الصَّلَاةُ مَقْبُولَةٌ حَتَّى يَطْلُعَ الْفَجْرُ، ثُمَّ لَا صَلَاةَ حَتَّى تَكُونَ الشَّمْسُ قَدْرَ رُمْحٍ أَوْ رُمْحَيْنِ ثُمَّ الصَّلَاةُ مَقْبُولَةٌ حَتَّى يَقُومَ الظِّلُّ قِيَامَ الرُّمْحِ ثُمَّ لَا صَلَاةَ حَتَّى تَزُولَ الشَّمْسُ، ثُمَّ الصَّلَاةُ مَقْبُولَةٌ حَتَّى تَكُونَ الشَّمْسُ قِيدَ رُمْحٍ أَوْ رُمْحَيْنِ ثُمَّ لَا صَلَاةَ حَتَّى تَغِيبَ الشَّمْسُ"، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَيَأْتِيَ فِي كِتَابِ الْعِتْقِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَأَبُو سَلَمَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا: رات کے کون سے حصے میں زیادہ سنا جاتا ہے (یعنی دعا یا عبادت جلدی قبول ہوتی ہے؟) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: رات کا آخری نصف حصہ، پھر نماز مقبول ہوتی ہے، یہاں تک کہ صبح صادق ہو جائے، پھر کوئی نماز ادا نہیں کی جائے گی، جب تک سورج ایک نیزے یا دو نیزے جتنا بلند نہیں ہو جاتا، پھر نماز مقبول ہوتی ہے، یہاں تک کہ سایہ نیزے جتنا ہو جائے، پھر کوئی نماز ادا نہیں کی جائے گی، جب تک سورج ڈھل نہیں جاتا، پھر نماز مقبول ہوتی ہے یہاں تک کہ سورج ایک نیزے یا دو نیزے جتنا رہ جائے (یعنی غروب ہونے کے اتنا قریب ہو) پھر کوئی نماز ادا نہیں کی جائے گی جب تک سورج غروب نہیں ہو جاتا“۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے، یہ حدیث آگے چل کر غلام آزاد کرنے سے متعلق باب میں آئے گی، اگر اللہ نے چاہا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، ابوسلمہ نامی راوی نے اپنے والد سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3362]

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3363
وَعَنْ صَفْوَانَ بْنِ الْمُعَطَّلِ السُّلَمِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ الشَّمْسَ إِذَا طَلَعَتْ قَارَنَهَا الشَّيْطَانُ فَإِذَا انْبَسَطَتْ فَارَقَهَا فَإِذَا دَنَتْ لِلزَّوَالِ قَارَنَهَا فَإِذَا زَالَتْ فَارَقَهَا فَإِذَا دَنَتْ لِلْمَغِيبِ قَارَنَهَا فَإِذَا غَابَتْ فَارَقَهَا" فَنَهَى عَنِ الصَّلَاةِ فِي تِلْكَ السَّاعَاتِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ لِصَفْوَانَ حَدِيثٌ رَوَاهُ أَحْمَدُ.
سیدنا صفوان بن معطل سلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب سورج طلوع ہوتا ہے، تو شیطان کا سینگ اس کے ساتھ مل جاتا ہے، جب وہ طلوع ہو جاتا ہے، تو وہ سینگ اس سے الگ ہو جاتا ہے پھر جب وہ زوال کے قریب ہوتا ہے، تو وہ سینگ پھر اس کے ساتھ مل جاتا ہے، جب وہ ڈھل جاتا ہے، تو وہ سینگ اس سے الگ ہو جاتا ہے، جب وہ غروب ہونے کے قریب ہوتا ہے، تو وہ سینگ اس کے ساتھ مل جاتا ہے، جب وہ غروب ہو جاتا ہے، تو وہ سینگ اُس سے الگ ہو جاتا ہے۔
(راوی بیان کرتے ہیں:) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان اوقات میں نماز ادا کرنے سے منع کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، اس سے پہلے سیدنا صفوان رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول وہ حدیث گزر چکی ہے، جسے امام أحمد نے روایت کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3363]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7344»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں