🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

21. بَابُ صَلَاةِ الضُّحَى .
چاشت کی نماز
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3409
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَقُولُ: يَا ابْنَ آدَمَ اكْفِنِي أَوَّلَ النَّهَارِ بِأَرْبَعِ رَكَعَاتٍ أَكْفِكَ بِهِنَّ آخِرَ يَوْمِكَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَرِجَالُهُ رِجَالٌ ثِقَاتٌ.
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ یہ فرماتا ہے: اے ابن آدم! تم دن کے ابتدائی حصے میں چار رکعات میرے لئے ادا کر لو، میں دن کے آخری حصے تک، اس کی وجہ سے تمہاری کفایت کروں گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3409]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 16939»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3410
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَقُولُ: ابْنَ آدَمَ لَا تَعْجَزَنَّ مِنْ أَرْبَعِ رَكَعَاتٍ مِنْ أَوَّلِ النَّهَارِ لِأَكْفِكَ آخِرَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ یہ فرماتا ہے: اے ابن آدم! تم دن کے ابتدائی حصے میں چار رکعات سے عاجز نہ رہنا، (یعنی انہیں ادا کر لینا) میں اُس (دن) کے آخری حصے تک تمہاری کفایت کروں گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3410]
تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل مسند الانصار من مسند القبائل من حديث أبى الدرداء عويمر، 26878، أخرجه مسند أحمد برقم: 26934»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3411
وَعَنْ أَبِي مُرَّةَ الطَّائِفِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: ابْنَ آدَمَ صَلِّ لِي أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ مِنْ أَوَّلِ النَّهَارِ أَكْفِكَ آخِرَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابومرہ طائفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اے ابن آدم! تم دن کے ابتدائی حصے میں، میری خاطر چار رکعات ادا کرو میں اُس (دن) کے آخری حصے تک تمہاری کفایت کروں گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3411]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21967، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1451»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3412
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَقُولُ اللَّهُ: ابْنَ آدَمَ صَلِّ لِي رَكْعَتَيْنِ أَوَّلَ النَّهَارِ أَضْمَنْ لَكَ آخِرَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اے ابن آدم! تم میری خاطر دن کے ابتدائی حصے میں دو رکعات ادا کرو، میں اُس (دن) کے آخری حصے تک تمہیں ضمانت دیتا ہوں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے، اور وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3412]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13500»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3413
وَعَنِ النَّوَّاسِ بْنِ سَمْعَانَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: ابْنَ آدَمَ لَا تَعْجِزَنَّ مِنْ أَرْبَعِ رَكَعَاتٍ فِي أَوَّلِ النَّهَارِ أَكْفِكَ آخِرَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا نواس بن سمعان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اے ابن آدم! تم دن کے ابتدائی حصے میں چار رکعات ادا کرنے سے عاجز نہ رہ جانا، میں اُس (دن) کے آخری حصے تک تمہاری کفایت کروں گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3413]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3414
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ يَقُولُ: يَا ابْنَ آدَمَ ارْكَعْ لِي أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ مِنْ أَوَّلِ النَّهَارِ أَكْفِكَ آخِرَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ سَلْمَانُ بْنُ سَلَمَةَ الْخَبَائِرِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ یہ فرماتا ہے: اے ابن آدم! تم دن کے ابتدائی حصے میں، میری خاطر چار رکعات ادا کر لینا، میں اُس (دن) کے آخری حصے تک تمہاری کفایت کروں گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلمان بن سلمہ خبائری ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3414]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7746»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3415
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِمَكَّةَ يَوْمَ فَتْحِهَا ثَمَانِ رَكَعَاتٍ يُطَوِّلُ فِيهَا الْقِرَاءَةَ وَالرُّكُوعَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے دن، مکہ میں آٹھ رکعات ادا کی تھیں، جن میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے طویل قرأت اور طویل رکوع کیا تھا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن شبیب ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3415]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3416
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ أَنَّهُ خَرَجَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ فَجَلَسَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُحَدِّثُ أَصْحَابَهُ فَقَالَ:" مَنْ قَامَ إِذَا اسْتَقْبَلَتْهُ الشَّمْسُ فَتَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ وُضُوءَهُ ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ غُفِرَ لَهُ خَطَايَاهُ وَكَانَ كَمَا وَلَدَتْهُ أُمُّهُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ تبوک کے موقع پر، ایک دن وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھے ہوئے اپنے ساتھیوں کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اُس وقت کھڑا ہو، جب سورج اُس کے سامنے آ چکا ہو، اور وہ اچھی طرح وضو کرے، پھر کھڑا ہو کر دو رکعات نماز ادا کرے، تو اس کے گناہوں کی (اللہ تعالیٰ) مغفرت کر دیتا ہے، اور وہ شخص یوں ہو جاتا ہے، جیسے اُس دن تھا، جب اُس کی والدہ نے اُسے جنم دیا تھا“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3416]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 122، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 716»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3417
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَفَرٍ فَصَلَّى سُبْحَةَ الضُّحَى ثَمَانِ رَكَعَاتٍ فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ:" إِنِّي صَلَّيْتُ صَلَاةَ رَغْبَةٍ وَرَهْبَةٍ وَسَأَلْتُ رَبِّي ثَلَاثًا فَأَعْطَانِي ثِنْتَيْنِ وَمَنَعَنِي وَاحِدَةً، (أَنْ لَا يَبْتَلِيَ أُمَّتِي بِالسِّنِينِ، وَلَا يُظْهِرَ عَلَيْهِمْ عَدُوَّهُمْ فَفَعَلَ وَسَأَلْتُهُ) أَنْ لَا يُلْبِسَهُمْ شِيَعًا فَأَبَى عَلَيَّ".
قُلْتُ: لِأَنَسٍ عِنْدَ التِّرْمِذِيِّ غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے ایک سفر کے دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاشت کے وقت آٹھ رکعات ادا کیں، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز مکمل کی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے ایک ایسی نماز ادا کی ہے، جس میں رغبت بھی پائی جاتی ہے، اور اس میں ڈرنے کا پہلو بھی ہے، میں نے اپنے پروردگار سے تین چیزیں مانگی تھیں، تو اُس نے دو چیزیں مجھے عطا کر دیں، اور ایک چیز مجھے عطا نہیں کی، میں نے اُس سے یہ مانگا تھا (اُس کے بعد اصل متن میں کچھ الفاظ نہیں ہیں:) اور یہ کہ وہ میری امت کو قحط سالی میں مبتلاء نہیں کرے گا، اور اُس کے دشمن کو ان پر غالب نہیں کرے گا، تو اس نے ایسا ہی کیا، اور میں نے اس سے یہ دعا کی: کہ وہ اُن کو مختلف گروہوں میں تقسیم نہیں کرے گا، تو اُس نے میری یہ بات نہیں مانی“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث امام ترمذی نے بھی نقل کی ہے، لیکن وہ اس حدیث کے علاوہ ہے،
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3417]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 12077، 12179، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1224»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3418
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قُلْتُ لِأَبِي ذَرٍّ: يَا عَمَّاهُ أَوْصِنِي قَالَ: سَأَلْتَنِي عَمَّا سَأَلْتُ عَنْهُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" إِنْ صَلَّيْتَ الضُّحَى رَكْعَتَيْنِ لَمْ تُكْتَبْ مِنَ الْغَافِلِينَ وَإِنْ صَلَّيْتَ أَرْبَعًا كُتِبْتَ مِنَ الْعَابِدِينَ، وَإِنْ صَلَّيْتَ سِتًّا كُفِيتَ، وَإِنْ صَلَّيْتَ ثَمَانِيًا كُتِبْتَ مِنَ الْقَانِتِينَ، وَإِنْ صَلَّيْتَ اثْنَتَيْ عَشْرَةَ رَكْعَةَ بُنِيَ لَكَ بَيْتٌ فِي الْجَنَّةِ، وَمَا مِنْ يَوْمٍ وَلَا لَيْلَةٍ وَلَا سَاعَةٍ إِلَّا وَلِلَّهِ فِيهَا صَدَقَةٌ يَمُنُّ بِهَا عَلَى مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ وَمَا مَنَّ عَلَى عَبْدٍ مِثْلَ أَنْ يُلْهِمَهُ ذِكْرَهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ حُسَيْنُ بْنُ عَطَاءٍ ضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَغَيْرُهُ وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ وَقَالَ: يُخْطِئُ وَيُدَلِّسُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: میں نے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے کہا: اے چچا جان! آپ مجھے کوئی وصیت کیجیے! انہوں نے فرمایا: تم نے مجھ سے اُس چیز کے بارے میں دریافت کیا ہے، جس کے بارے میں، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا تھا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”اگر تم چاشت کے وقت دو رکعات ادا کر لو، تو تمہارا نام ”غافلین“ میں نوٹ نہیں کیا جائے گا، اور اگر تم چار رکعات ادا کر لو، تو تمہارا نام عبادت گزاروں میں نوٹ کیا جائے گا، اور اگر تم چھ رکعات ادا کر لو، تو تمہاری کفایت کی جائے گی، اگر تم آٹھ رکعات ادا کر لو، تو تمہارا شمار ”قانتین“ میں کیا جائے گا، اگر تم بارہ رکعت ادا کر لو، تو تمہارے لئے جنت میں گھر بنا دیا جائے گا، رات اور دن کی ہر ایک گھڑی میں، اللہ تعالیٰ صدقہ کرتا ہے، جس کے ذریعے وہ اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے احسان کرتا ہے، اور اللہ تعالیٰ اپنے بندے پر کوئی ایسا احسان نہیں کرتا، جو اس چیز کی مانند ہو کہ اللہ تعالی نے اس کو اپنے ذکر کی توفیق نصیب کی ہو“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حسین بن عطاء ہے، جسے ابوحاتم اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے، ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے، وہ فرماتے ہیں: یہ غلطی کرتا ہے، اور تدلیس کرتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3418]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن النسائي برقم: 1139، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11365، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5390»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں