الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
29. بَابٌ فِيمَنْ أَوْتَرَ ثُمَّ أَرَادَ أَنْ يُصَلِّيَ .
جو شخص وتر ادا کرے، اور پھر (نفل) نماز ادا کرنے کا ارادہ کرے
حدیث نمبر: 3485
عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ كَانَ إِذَا سُئِلَ عَنِ الْوِتْرِ قَالَ: أَمَّا أَنَا فَلَوْ أَوْتَرْتُ قَبْلَ أَنْ أَنَامَ ثُمَّ أَرَدْتُ أَنْ أُصَلِّيَ بِاللَّيْلِ شَفَعْتُ بِوَاحِدَةٍ مَا مَضَى مِنْ وِتْرِي ثُمَّ صَلَّيْتُ مَثْنَى مَثْنَى فَإِذَا قَضَيْتُ صَلَاتِي أَوْتَرْتُ بِوَاحِدَةٍ (إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ أَنْ يُجْعَلَ آخِرَ صَلَاةِ اللَّيْلِ الْوِتْرُ) .
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ وَهُوَ ثِقَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ وَهُوَ ثِقَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے، جب اُن سے وتر کے بارے میں سوال کیا گیا، تو انہوں نے ارشاد فرمایا: اگر میں نے سونے سے پہلے وتر ادا کر لیے ہوں، اور پھر میں رات کے وقت نماز ادا کرنے کا ارادہ کروں، تو میں نے جو وتر ادا کیے تھے، ایک رکعت کے ذریعے انہیں جفت کر لیتا ہوں، پھر دو، دو کر کے نماز ادا کرتا رہتا ہوں، جب اپنی نماز مکمل کر لیتا ہوں تو ایک رکعت وتر ادا کر لیتا ہوں، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ حکم دیا کہ رات کی نماز کا آخری حصہ وتر کو بنایا جائے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے، اور وہ تدلیس کرنے والا ہے، اور وہ ”ثقہ“ ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3485]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 3486
وَعَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ غَيْرِ وَاحِدٍ مِنْ أَصْحَابِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ كَانَ يَقُولُ: إِذَا أَوْتَرَ أَحَدُكُمْ ثُمَّ نَامَ فَقَامَ فَلْيَقْضِ وِتْرَهُ فَلْيُصَلِّ لَهَا أُخْرَى ثُمَّ لِيُوتِرْ بَعْدَ ذَلِكَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَعَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ فِيهِ كَلَامٌ لِاخْتِلَاطِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَعَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ فِيهِ كَلَامٌ لِاخْتِلَاطِهِ.
عطاء بن سائب نے، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے کئی شاگردوں کے حوالے سے، یہ بات نقل کی ہے: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جب کوئی شخص وتر ادا کرنے کے بعد سو جائے، اور پھر وہ بیدار ہو تو، اسے اپنے سابقہ وتر کو کالعدم کرنا چاہیے اور اس کے ساتھ دوسری رکعت ملا لینی چاہیے، پھر اس کے بعد (نوافل مکمل کرنے کے بعد) وتر ادا کرنے چاہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، عطاء بن سائب نامی راوی کے بارے میں اس کے اختلاط کا شکار ہونے کے حوالے سے کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3486]

إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3487
وَعَنْ ثَوْبَانَ قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَفَرٍ فَقَالَ:" إِنَّ هَذَا السَّفَرَ جُهْدٌ وَثِقَلٌ فَإِذَا أَوْتَرَ أَحَدُكُمْ فَلْيَرْكَعْ رَكْعَتَيْنِ فَإِنِ اسْتَيْقَظَ وَإِلَّا كَانَتَا لَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ كَاتِبُ اللَّيْثِ وَفِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ كَاتِبُ اللَّيْثِ وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کر رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ سفر مشقت اور بوجھ کا باعث ہے، جب کوئی شخص وتر ادا کر لے، تو اسے دو رکعات ادا کرنی چاہیں، اگر وہ بیدار ہو گیا تو ٹھیک ہے، ورنہ وہ دونوں اُس کے لئے ہوں گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح کاتب لیث ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3487]

تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الدارمي برقم: 1594، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1410، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6435، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 2011، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2577، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4193»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف