🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

30. بَابٌ فِيمَنْ فَاتَهُ الْوِتْرُ .
جس شخص کے وتر رہ جائیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3488
عَنِ الْأَغَرِّ الْمُزَنِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ أَدْرَكَهُ الصُّبْحُ فَلَمْ يُوتِرْ فَلَا وِتْرَ لَهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ صَالِحِ بْنِ مُعَاذٍ الْبَغْدَادِيِّ شَيْخِهِ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا اغر مزنی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جس شخص کو صبح ہو جائے، اور اس نے وتر ادا نہ کیے ہوں، تو اب اُس کے وتر نہیں ہوں گے“۔
یہ روایت امام بزار نے صالح بن معاذ بغدادی کے حوالے سے نقل کی ہے، جو ان کے استاد ہیں، میں اُن سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3488]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2414»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3489
وَعَنِ الْأَغَرِّ الْمُزَنِيِّ أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ إِنِّي أَصْبَحْتُ وَلَمْ أُوتِرْ، فَقَالَ:" إِنَّمَا الْوِتْرُ بِاللَّيْلِ"، فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ إِنِّي أَصْبَحْتُ وَلَمْ أُوتِرْ قَالَ:" فَأَوْتِرْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ وَإِنْ كَانَ فِي بَعْضِهِمْ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ.
سیدنا اغرمزنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! صبح ہو گئی اور میں وتر ادا نہیں کر پایا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وتر رات میں ادا کیے جاتے ہیں، اُس نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! صبح ہو گئی اور میں وتر ادا نہیں کر پایا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم وتر ادا کر لو!
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، اگرچہ اس کے بعض راویوں کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، لیکن وہ نقصان دہ نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3489]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 891، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1499»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3490
وَعَنْ أَبِي نَهِيكٍ أَنَّ أَبَا الدَّرْدَاءِ كَانَ يَخْطُبُ النَّاسَ: أَنْ لَا وِتْرَ لِمَنْ أَدْرَكَ الصُّبْحَ، فَانْطَلَقَ رِجَالٌ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ إِلَى عَائِشَةَ فَأَخْبَرُوهَا فَقَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصْبِحُ فَيُوتِرُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
ابونہیک بیان کرتے ہیں: سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو خطبہ دیتے ہوئے یہ ارشاد فرمایا: جس شخص کو صبح (صادق) ہو جائے اس کے وتر نہیں ہوتے ہیں، اہل ایمان میں سے کچھ افراد سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے، اور انہیں اس بارے میں بتایا، تو انہوں نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم صبح (صادق) کے وقت بھی وتر ادا کر لیتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3490]
تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل مسند الانصار الملحق المستدرك من مسند الانصار حديث السيدة عائشة رضى الله عنها 25520 المعجم الاوسط للطبراني باب الالف من اسمه احمد 2171 مصنف عبد الرزاق الصنعانى كتاب الصلاة، باب فوت الوتر 4450 السنن الكبرى للبيهقى كتاب الصلاة جماع ابواب صلاة التطوع باب من اصبح ولم يوتر فليوتر ما بينه وبين ان يصلى، 4195، أخرجه مسند أحمد برقم: 25527، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2153»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3491
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ الْوِتْرُ بَعْدَ أَذَانِ الصُّبْحِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَوْتِرُوا قَبْلَ الْأَذَانِ" قَالَ: وَكَانَ أَذَانُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعْدَ طُلُوعِ الْفَجْرِ فَقَالُوا: الْوِتْرُ بَعْدَ الْأَذَانِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَوْتِرُوا قَبْلَ الْأَذَانِ" فَقَالُوا الثَّالِثَةَ: الْوِتْرُ بَعْدَ الْأَذَانِ؟ فَقَالَ:" أَوْتِرُوا بَعْدَ الْأَذَانِ" رَخَّصَ لَهُمْ.
قُلْتُ: لِأَبِي سَعِيدٍ حَدِيثٌ رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ فِي قَضَاءِ الْوِتْرِ غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: عرض کی گئی: یا رسول اللہ! صبح کی اذان کے بعد وتر ادا کیے جا سکتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اذان سے پہلے وتر ادا کر لو، راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں صبح صادق ہو جانے کے بعد اذان دی جاتی تھی، لوگوں نے عرض کی: اذان کے بعد وتر ادا کیے جا سکتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اذان سے پہلے وتر ادا کر لو، لوگوں نے تیسری مرتبہ عرض کی: اذان کے بعد وتر ادا کیے جا سکتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اذان کے بعد وتر ادا کر لو (راوی بیان کرتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو رخصت عطا کی تھی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث کو امام ابوداؤد نے وتر کی قضاء کے بارے میں روایت کیا ہے، لیکن وہ اس حدیث کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3491]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح مسلم برقم: 754، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 468، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1683، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1189، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1588، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1163، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3584»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3492
وَعَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: كَانَ ابْنُ مَسْعُودٍ يُوتِرُ بَعْدَ الْفَجْرِ وَكَانَ أَبِي يُوتِرُ قَبْلَ الْفَجْرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
عروہ بن زبیر بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ صبح صادق ہو جانے کے بعد وتر ادا کرتے تھے، اور میرے والد (سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ) صبح صادق ہونے سے پہلے وتر ادا کر لیتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3492]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3493
وَعَنْ عُرْوَةَ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: مَا أُبَالِي أَنْ يُثَوِّبَ لِصَلَاةِ الْفَجْرِ وَأَنَا فِي وَرْدِي لَمْ أُوتِرْ بَعْدُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ وَقَدْ أَفْتَى غَيْرُهُ بِذَلِكَ أَعْنِي: ابْنَ مَسْعُودٍ.
عروہ بن مسعود فرماتے ہیں: میں اس بات کی پرواہ نہیں کرتا کہ فجر کی نماز کے لئے تثویب کہی جا رہی ہو اور میں اپنا ورد پڑھ رہا ہوں، اور میں نے ابھی وتر ادا نہ کیے ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، اور ان کے علاوہ دیگر حضرات نے بھی یہ فتوی دیا ہے، میری مراد سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3493]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں