الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
35. بَابُ لَا حَسَدَ إِلَّا فِي اثْنَتَيْنِ .
رشک، صرف آدمیوں پر کیا جا سکتا ہے
حدیث نمبر: 3542
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّمَا الْحَسَدُ فِي اثْنَتَيْنِ: رَجُلٌ آتَاهُ اللَّهُ الْقُرْآنَ فَهُوَ يَقُومُ بِهِ فَقَامَ بِهِ فَأَحَلَّ حَلَالَهُ وَحَرَّمَ حَرَامَهُ، وَرَجُلٌ آتَاهُ اللَّهُ مَالًا فَوَصَلَ مِنْهُ أَقَارِبَهُ وَرَحِمَهُ وَعَمِلَ بِطَاعَةِ اللَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ رَوْحُ بْنُ صَلَاحٍ ضَعَّفَهُ ابْنُ عَدِيٍّ وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ الْحَاكِمُ: ثِقَةٌ مَأْمُونٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ رَوْحُ بْنُ صَلَاحٍ ضَعَّفَهُ ابْنُ عَدِيٍّ وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ الْحَاكِمُ: ثِقَةٌ مَأْمُونٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بے شک رشک دو آدمیوں پر کیا جا سکتا ہے، ایک وہ شخص جسے اللہ تعالیٰ نے قرآن کا علم عطا کیا ہو، اور وہ اس کے ساتھ مصروف رہتا ہو، وہ اس کے ساتھ مصروف رہے، اس کے حلال کو حلال قرار دے اور اس کے حرام کو حرام قرار دے اور ایک وہ شخص جسے اللہ تعالیٰ نے مال عطا کیا ہو، وہ اس کے ذریعے اپنے قریبی عزیزوں اور قریبی رشتہ داروں کے ساتھ صلہ رحمی کرے، اور اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری والا عمل کرے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی روح بن صلاح ہے، جسے ابن عدی نے ضعیف قرار دیا ہے، اور ابن حبان نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، امام حاکم رحمہ اللہ کہتے ہیں: یہ ثقہ اور مامون ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3542]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 3543
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ لَنَا:" لَيْسَ فِي الدُّنْيَا حَسَدٌ إِلَّا فِي اثْنَتَيْنِ: الرَّجُلُ يُغْبَطُ أَنْ يُعْطِيَهُ اللَّهُ الْمَالَ الْكَثِيرَ فَيُنْفِقُ مِنْهُ فَيُكْثِرُ النَّفَقَةَ يَقُولُ الْآخَرُ: لَوْ كَانَ لِي مَالٌ لَأَنْفَقْتُهُ مِثْلَمَا يُنْفِقُ هَذَا وَأَحْسَنُ فَهُوَ يَحْسُدُهُ، وَرَجُلٌ يَقْرَأُ الْقُرْآنَ فَيَقُومُ اللَّيْلَ وَرَجُلٌ إِلَى جَنْبِهِ لَا يَعْلَمُ الْقُرْآنَ فَهُوَ يَحْسُدُهُ عَلَى قِيَامِهِ وَعَلَى مَا عَلَّمَهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - الْقُرْآنَ فَيَقُولُ: لَوْ عَلَّمَنِي اللَّهُ مِثْلَ هَذَا لَقُمْتُ مِثْلَ مَا يَقُومُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِي إِسْنَادِهِ بَعْضُ ضَعْفٍ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِي إِسْنَادِهِ بَعْضُ ضَعْفٍ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہم سے یہ فرماتے تھے: ”دنیا میں رشک صرف دو آدمیوں پر کیا جا سکتا ہے، یہ کہ آدمی ایسے شخص پر رشک کرے جس کو اللہ تعالیٰ نے بہت سا مال دیا ہو، اور وہ شخص اس مال میں سے (اللہ تعالیٰ کی راہ میں) خرچ کرتا ہو اور بکثرت خرچ کرتا ہو، تو دوسرا شخص یہ کہے: کہ اگر میرے پاس بھی مال ہوتا، تو میں بھی اُسے اسی طرح خرچ کرتا، جس طرح یہ شخص خرچ کرتا ہے، بلکہ اس سے بہتر طریقے سے خرچ کرتا، تو یوں آدمی اس پر رشک کا اظہار کرے، اور ایک وہ شخص جو قرآن پڑھتا ہو اور رات کو اس کو نوافل میں پڑھتا ہو، دوسرا شخص جو اُس کے پہلو میں موجود ہو، وہ قرآن کا علم نہ رکھتا ہو، وہ اس پر رشک کرتے ہوئے یہ سوچے کہ وہ قیام کرتا ہے، اور اللہ تعالی نے جو علم عطا کیا ہے، اس کے حوالے سے اس پر رشک کرے اور یہ کہے کہ اگر اللہ تعالی نے مجھے بھی اس کی مانند علم عطا کیا ہوتا، تو میں بھی اسی طرح نوافل ادا کرتا، جس طرح یہ شخص ادا کرتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں بعض ایسے راوی ہیں جنہیں ضعیف قرار دیا گیا ہے
یہ روایت امام بزار نے ضعیف سند کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3543]

إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3544
وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَخْنَسِ - وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تَنَافُسَ بَيْنِكُمْ إِلَّا فِي اثْنَتَيْنِ: رَجُلٌ أَعْطَاهُ اللَّهُ قُرْآنًا فَهُوَ يَقُومُ بِهِ آنَاءَ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ وَيَتَّبِعُ مَا فِيهِ فَيَقُولُ رَجُلٌ: لَوْ أَنَّ اللَّهَ أَعْطَانِي مَا أَعْطَى فُلَانًا فَأَقُومُ بِهِ كَمَا يَقُومُ بِهِ، وَرَجُلٌ أَعْطَاهُ اللَّهُ مَالًا فَهُوَ يُنْفِقُ وَيَتَصَدَّقُ فَيَقُولُ رَجُلٌ مِثْلَ تِلْكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا یزید بن اخنس رضی اللہ عنہ، جنہیں صحابی ہونے کا شرف حاصل ہے، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”رشک صرف دو طرح کے آدمیوں پر کیا جا سکتا ہے، ایک وہ شخص جسے اللہ تعالیٰ نے قرآن کا علم عطا کیا ہو اور وہ رات دن اس کے ساتھ مصروف رہتا ہو، اور اس میں موجود احکام کی پیروی کرتا ہو، تو آدمی یہ کہے: کہ اللہ تعالی نے اگر مجھے بھی وہ چیز عطا کی، جو اس نے فلاں کو عطا کی ہے، تو میں اس کے ساتھ اسی طرح مصروف رہوں گا، جس طرح یہ شخص اس کے ساتھ مصروف رہتا ہے، اور ایک وہ شخص جسے اللہ تعالی نے مال عطا کیا ہو، اور وہ شخص اس کو خرچ کرتا ہو اور صدقہ کرتا ہو، تو (اس کو دیکھ کر رشک کرنے والا) آدمی اس کی مانند بات کہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3544]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3544]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 3545
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا حَسَدَ إِلَّا فِي اثْنَتَيْنِ: رَجُلٌ آتَاهُ اللَّهُ الْقُرْآنَ فَهُوَ يَتْلُوهُ آنَاءَ اللَّيْلِ وَآنَاءَ النَّهَارِ فَهُوَ يَقُولُ: لَوْ أُوتِيتُ مِثْلَ مَا أُوتِيَ هَذَا لَفَعَلْتُ كَمَا فَعَلَ، وَرَجُلٌ آتَاهُ اللَّهُ مَالًا فَهُوَ يُنْفِقُهُ فِي حَقِّهِ فَهُوَ يَقُولُ: لَوْ أُوتِيتُ مِثْلَ مَا أُوتِيَ هَذَا لَفَعَلْتُ كَمَا يَفْعَلُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”رشک صرف دو طرح کے آدمیوں پر کیا جا سکتا ہے، ایک وہ شخص جسے اللہ تعالیٰ نے قرآن عطا کیا ہو، تو وہ رات دن اس کی تلاوت کرتا رہتا ہو، تو دوسرا آدمی یہ کہے: کہ اگر مجھے بھی اس کی مانند دیا گیا ہوتا، جو اس شخص کو دیا گیا ہے، تو میں نے ویسا ہی کرنا تھا، جس طرح یہ کرتا ہے، اور ایک وہ شخص، جسے اللہ تعالیٰ نے مال عطا کیا اور وہ حق میں اس کو خرچ کرتا ہو، تو دوسرا شخص یہ کہے: اگر مجھے بھی وہ چیز دی گئی ہوتی، جو اس کو دی گئی ہے، تو میں بھی ویسا ہی کرتا جس طرح یہ کرتا ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، امام بزار نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3545]