الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
35. بَابُ لَا حَسَدَ إِلَّا فِي اثْنَتَيْنِ .
رشک، صرف آدمیوں پر کیا جا سکتا ہے
حدیث نمبر: 3544
وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَخْنَسِ - وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تَنَافُسَ بَيْنِكُمْ إِلَّا فِي اثْنَتَيْنِ: رَجُلٌ أَعْطَاهُ اللَّهُ قُرْآنًا فَهُوَ يَقُومُ بِهِ آنَاءَ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ وَيَتَّبِعُ مَا فِيهِ فَيَقُولُ رَجُلٌ: لَوْ أَنَّ اللَّهَ أَعْطَانِي مَا أَعْطَى فُلَانًا فَأَقُومُ بِهِ كَمَا يَقُومُ بِهِ، وَرَجُلٌ أَعْطَاهُ اللَّهُ مَالًا فَهُوَ يُنْفِقُ وَيَتَصَدَّقُ فَيَقُولُ رَجُلٌ مِثْلَ تِلْكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا یزید بن اخنس رضی اللہ عنہ، جنہیں صحابی ہونے کا شرف حاصل ہے، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”رشک صرف دو طرح کے آدمیوں پر کیا جا سکتا ہے، ایک وہ شخص جسے اللہ تعالیٰ نے قرآن کا علم عطا کیا ہو اور وہ رات دن اس کے ساتھ مصروف رہتا ہو، اور اس میں موجود احکام کی پیروی کرتا ہو، تو آدمی یہ کہے: کہ اللہ تعالی نے اگر مجھے بھی وہ چیز عطا کی، جو اس نے فلاں کو عطا کی ہے، تو میں اس کے ساتھ اسی طرح مصروف رہوں گا، جس طرح یہ شخص اس کے ساتھ مصروف رہتا ہے، اور ایک وہ شخص جسے اللہ تعالی نے مال عطا کیا ہو، اور وہ شخص اس کو خرچ کرتا ہو اور صدقہ کرتا ہو، تو (اس کو دیکھ کر رشک کرنے والا) آدمی اس کی مانند بات کہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3544]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3544]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 3544 in Urdu