🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

51. بَابُ كَمْ يَقْرَأُ فِي اللَّيْلِ .
رات کی نماز میں کتنی تلاوت کی جائے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3608
عَنْ وَاثِلَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" عُدَّ الْآيَ فِي التَّطَوُّعِ وَلَا تَعُدَّهُ فِي الْفَرِيضَةِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ أَبُو يَحْيَى التَّمِيمِيُّ الْكُوفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”نفل نماز میں، تم آیات کو شمار کر لو، لیکن فرض میں انہیں شمار نہ کرو“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابویحیی تمیمی کوفی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3608]
تخریج الحدیث: «مسند ابي يعلي الموصلي حديث وائلة بن الأسقع، 7320، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 590، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1698»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3609
وَعَنْ تَمِيمٍ الدَّارِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ قَرَأَ بِمِائَةِ آيَةٍ كُتِبَ لَهُ قُنُوتُ لَيْلَةٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى الشَّامِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَأَبُو حَاتِمٍ وَقَالَ الْبُخَارِيُّ: عِنْدَهُ مَنَاكِيرُ وَهَذَا لَا يَقْدَحُ.
سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص ایک سو آیات کی تلاوت کرتا ہے، اُس کے لئے رات بھر عبادت کا ثواب نوٹ کیا جاتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن موسیٰ شامی ہے، جسے یحیی بن معین اور ابوحاتم نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس سے منکر روایات منقول ہے، اور یہ چیز قدح کا باعث نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3609]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الدارمي برقم: 3450، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1252»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3610
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ صَلَّى فِي لَيْلَةٍ بِمِائَةِ آيَةٍ لَمْ يُكْتَبْ مِنَ الْغَافِلِينَ، وَمَنْ صَلَّى بِمَائَتَيْ آيَةٍ فَإِنَّهُ يُكْتَبُ - أَظُنُّهُ - مِنَ الْمُتَّقِينَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص رات کو، نماز میں ایک سو آیات کی تلاوت کرتا ہے، اس کا شمار غافل لوگوں میں نہیں کیا جاتا اور جو شخص دو سو آیات کی تلاوت کرتا ہے“ راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”اُس کا نام پرہیز گاروں میں نوٹ کر لیا جاتا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3610]
تخریج الحدیث: «أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8284، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 813»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3611
وَعَنْ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ وَتَمِيمٍ الدَّارِيِّ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ قَرَأَ عَشْرَ آيَاتٍ فِي لَيْلَةٍ كُتِبَ لَهُ قِنْطَارٌ، وَالْقِنْطَارُ خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا، فَإِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ يَقُولُ رَبُّكَ - عَزَّ وَجَلَّ -: اقْرَأْ وَارْقَ بِكُلِّ آيَةٍ دَرَجَةً حَتَّى يَنْتَهِيَ إِلَى آخِرِ آيَةٍ مِنْهُ يَقُولُ رَبُّكَ - عَزَّ وَجَلَّ - لِلْعَبْدِ: اقْبِضْ، فَيَقُولُ الْعَبْدُ بِيَدِهِ: يَا رَبِّ أَنْتَ أَعْلَمُ يَقُولُ: لِهَذِهِ الْخُلْدُ وَلِهَذِهِ النَّعِيمُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ وَلَكِنَّهُ مِنْ رِوَايَتِهِ عَنِ الشَّامِيِّينَ وَهِيَ مَقْبُولَةٌ.
سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ اور سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص رات میں دس آیات کی تلاوت کرتا ہے، اس کے لئے ایک ڈھیر (اجر و ثواب) نوٹ کیا جاتا ہے، اور ایک ڈھیر، دنیا اور اس میں موجود سب چیزوں سے بہتر ہے، جب قیامت کا دن ہو گا، تو تمہارا پروردگار فرمائے گا: تم تلاوت کرو اور ہر ایک آیت کے عوض میں ایک درجہ پر چڑھتے جاؤ! یہاں تک کہ آدمی کو جو آخری آیت آتی ہو گی، وہ وہاں تک پہنچ جائے گا، پروردگار بندے سے فرمائے گا: تم حاصل کر لو! بندہ اپنے ہاتھ کے ذریعے عرض کرے گا: اے میرے پروردگار! تو زیادہ بہتر جانتا ہے، تو پروردگار فرمائے گا: اس کے لئے خلد ہے، اس کے لئے نعیم ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن عیاش ہے، لیکن یہ وہ روایت ہے، جو اس نے اہل شام سے نقل کی ہے، اور یہ روایت مقبول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3611]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الدارمي برقم: 3462، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1253، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8446»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3612
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ قَرَأَ عَشْرَ آيَاتٍ فِي لَيْلَةٍ لَمْ يُكْتَبْ مِنَ الْغَافِلِينَ، وَمَنْ قَرَأَ مِائَةَ آيَةٍ كُتِبَ لَهُ قُنُوتُ لَيْلَةٍ، وَمَنْ قَرَأَ مِائَتَيْ آيَةٍ كُتِبَ مِنَ الْقَانِتِينَ، وَمَنْ قَرَأَ أَرْبَعَمِائَةِ آيَةٍ كُتِبَ مِنَ الْعَابِدِينَ، وَمَنْ قَرَأَ خَمْسَمِائَةِ آيَةٍ كُتِبَ مِنَ الْحَافِظِينَ، وَمَنْ قَرَأَ سِتَّمِائَةِ آيَةٍ كُتِبَ مِنَ الْخَاشِعِينَ، وَمَنْ قَرَأَ ثَمَانِمِائَةِ آيَةٍ كُتِبَ مِنَ الْمُخْبِتِينِ، وَمَنْ قَرَأَ أَلْفَ آيَةٍ أَصْبَحَ لَهُ قِنْطَارٌ وَالْقِنْطَارُ أَلْفٌ وَمِائَتَا أُوقِيَّةٍ خَيْرٌ مِمَّا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ، - أَوْ قَالَ: خَيْرٌ مِمَّا طَلَعَتْ عَلَيْهِ الشَّمْسُ - وَمَنْ قَرَأَ أَلْفَيْ آيَةٍ كَانَ مِنَ الْمُوجِبِينَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عُقْبَةَ بْنِ أَبِي الْعَيْزَارِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص رات میں دس آیات کی تلاوت کر لے گا، اس کا نام ”غافلوں“ میں نوٹ نہیں کیا جائے گا، اور جو شخص ایک سو آیات کی تلاوت کر لے گا، اس کے لئے رات بھر کی عبادت کا ثواب نوٹ کیا جائے گا، جو شخص دو سو آیات کی تلاوت کرے گا، اس کا شمار ”قانتین“ میں کیا جائے گا، جو شخص چار سو آیات کی تلاوت کرے گا، اس کا نام ”عابدین“ میں شمار کیا جائے گا، جو شخص پانچ سو آیات کی تلاوت کرے گا، اس کا شمار ”حافظین“ میں کیا جائے گا، جو شخص چھ سو آیات کی تلاوت کرے گا، اس کا شمار ”خاشعین“ میں کیا جائے گا، جو شخص آٹھ سو آیات کی تلاوت کرے گا، اس کا شمار ”مخبتین“ میں کیا جائے گا، جو شخص ایک ہزار آیات کی تلاوت کرے گا، اُسے ”قنطار“ نصیب ہو گا، اور ایک ”قنطار“ ایک ہزار دو سو (یعنی بارہ سو) اوقیہ کا ہو گا، اور ہر اس چیز سے زیادہ بہتر ہو گا، جو آسمان اور زمین کے درمیان موجود ہے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) ہر اس چیز سے زیادہ بہتر ہو گا، جس پر سورج طلوع ہوتا ہے، اور جو شخص دو ہزار آیات کی تلاوت کرے گا، وہ ”موجبین“ میں سے ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عقبہ بن ابوالعیزار ہے، اور یہ راوی ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3612]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الدارمي برقم: 3454، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7748، وأخرجه سنن سعيد بن منصور برقم: 24، 136، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 762»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3613
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ قَرَأَ عَشْرَ آيَاتٍ فِي لَيْلَةٍ لَمْ يُكْتَبْ مِنَ الْغَافِلِينَ، وَمَنْ قَرَأَ مِائَةَ آيَةٍ كُتِبَ لَهُ قُنُوتُ لَيْلَةٍ، وَمَنْ قَرَأَ مِائَتَيْ آيَةٍ كُتِبَ مِنَ الْقَانِتِينَ، وَمَنْ قَرَأَ أَرْبَعَمِائَةِ آيَةٍ كُتِبَ مِنَ الْمُخْبِتِينَ، وَمَنْ قَرَأَ أَلْفَ آيَةٍ أَصْبَحَ وَلَهُ قِنْطَارٌ - أَلْفٌ وَمِائَتَا أُوقِيَّةٍ، الْأُوقِيَّةُ خَيْرٌ مِمَّا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ -، وَمَنْ قَرَأَ أَلْفَيْ آيَةٍ كَانَ مِنَ الْمُوجِبِينَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عُقْبَةَ بْنِ أَبِي الْعَيْزَارِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص رات میں، دس آیات کی تلاوت کرے گا، اسے ”غافلین“ میں نوٹ نہیں کیا جائے گا، جو شخص ایک سو آیات کی تلاوت کرے گا، اس کے لئے رات بھر کی عبادت کا ثواب نوٹ کیا جائے گا، جو شخص دو سو آیات کی تلاوت کرے گا، اس کا نام ”قانتین“ میں نوٹ کیا جائے گا، جو شخص چار سو آیات کی تلاوت کرے گا، اس کا نام ”مخبتین“ میں نوٹ کیا جائے گا، جو شخص ایک ہزار آیات کی تلاوت کرے گا، تو اس کے لئے ”قنطار“ کا ثواب نوٹ کیا جائے گا، جو ایک ہزار دو سو (یعنی بارہ سو) اوقیہ کا ہو گا، اور ایک اوقیہ ہر اس چیز سے بہتر ہے، جو آسمان اور زمین کے درمیان موجود ہے، جو شخص دو ہزار آیات کی تلاوت کرے گا، تو وہ ”موجبین“ میں سے ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عقبہ بن ابوالعیزار ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3613]
تخریج الحدیث: «أخرجه الأحاديث المختارة برقم: 341»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3614
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ قَرَأَ مِائَةَ آيَةٍ فِي لَيْلَةٍ لَمْ يُكْتَبْ مِنَ الْغَافِلِينَ، وَمَنْ قَرَأَ مِائَتَيْ آيَةٍ كُتِبَ مِنَ الْقَانِتِينَ، وَمَنْ قَرَأَ أَلْفَ آيَةٍ إِلَى خَمْسِمِائَةِ آيَةٍ كُتِبَ لَهُ قِنْطَارٌ مِنَ الْأَجْرِ الْقِيرَاطُ مِنَ الْقِنْطَارِ مِثْلُ التَّلِّ الْعَظِيمِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ الرَّبَذِيُّ وَالْغَالِبُ عَلَيْهِ الضَّعْفُ، وَقَدِ اخْتَلَفَ قَوْلُ أَحْمَدَ وَابْنِ مَعِينٍ فِيهِ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص رات میں ایک سو آیات کی تلاوت کرے گا، اس کا نام ”غافلین“ میں شمار نہیں کیا جائے، جو شخص دو سو آیات کی تلاوت کرے گا، اس کا نام ”قانتین“ میں نوٹ کیا جائے گا، جو شخص ایک ہزار سے لے کر پانچ سو آیات تک کی تلاوت کرے گا، اس کے لئے اجر کا ایک ”قنطار“ نوٹ کیا جائے گا، اور اس ”قنطار“ میں سے ایک قیراط، بڑے ٹیلے جتنا ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ربذی ہے، جس پر ضعیف ہونا غالب ہے، اس راوی کے بارے میں امام أحمد اور امام یحیی بن معین کا قول مختلف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3614]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3615
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ قَرَأَ بِعَشْرِ آيَاتٍ لَمْ يُكْتَبْ مِنَ الْغَافِلِينَ، وَمَنْ قَرَأَ بِمِائَةِ آيَةٍ كُتِبَ مِنَ الْقَانِتِينَ، وَمَنْ قَرَأَ بِمِائَتَيْ آيَةٍ كُتِبَ مِنَ الْعَابِدِينَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَقَالَ: تَفَرَّدَ بِهِ حَمَّادُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ خُوَارٍ أَخُو حُمَيْدٍ قُلْتُ: ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص دس آیات کی تلاوت کرے گا، اس کا نام ”غافلین“ میں نوٹ نہیں کیا جائے گا، جو شخص ایک سو آیات کی تلاوت کرے گا، اس کا نام ”قانتین“ میں نوٹ کیا جائے گا، جو شخص دو سو آیات کی تلاوت کرے گا، اس کا نام ”عابدین“ میں نوٹ کیا جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، وہ یہ فرماتے ہیں: حمید کا بھائی حماد بن حماد بن خوار، اسے نقل کرنے میں منفرد ہے، میں یہ کہتا ہوں: ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3615]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7674»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3616
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: مَنْ قَرَأَ فِي لَيْلَةٍ خَمْسِينَ آيَةً لَمْ يُكْتَبْ مِنَ الْغَافِلِينَ، وَمَنْ قَرَأَ مِائَةَ آيَةٍ كُتِبَ مِنَ الْقَانِتِينَ، وَمَنْ قَرَأَ ثَلَاثَمِائَةِ آيَةٍ، كُتِبَ لَهُ قِنْطَارٌ، وَمَنْ قَرَأَ سَبْعَمِائَةٍ أَفْلَحَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جو شخص رات میں پچاس آیات کی تلاوت کر لے گا، اس کا نام ”غافلین“ میں شمار نہیں کیا جائے گا، جو شخص ایک سو آیات کی تلاوت کرے گا، اس کا شمار ”قانتین“ میں ہو گا، جو شخص تین سو آیات کی تلاوت کرے گا، اس کے لئے ایک ”قنطار“ نوٹ کیا جائے گا، اور جو شخص سات سو آیات کی تلاوت کرے گا، وہ کامیاب ہو جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3616]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں