🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

69. بَابٌ ثَالِثٌ مِنْهُ .
اس سے متعلق تیسرا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3710
وَعَنْهُ أَيْضًا قَالَ: مَنْ قَرَأَ سُورَةَ الْأَعْرَافِ أَوِ النَّجْمِ أَوِ اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ أَوْ إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ أَوْ بَنِي إِسْرَائِيلَ فَشَاءَ أَنْ يَرْكَعَ بِآخِرِهِنَّ رَكَعَ أَجَزَأَهُ سُجُودُ الرُّكُوعِ، وَإِنْ سَجَدَ فَلْيُضِفْ إِلَيْهَا سُورَةً أُخْرَى.
رَوَاهُمَا الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّهُمَا مُنْقَطِعَانِ بَيْنَ إِبْرَاهِيمَ وَابْنِ مَسْعُودٍ.
ان کے حوالے سے یہ روایت بھی منقول ہے: وہ فرماتے ہیں، جو شخص سورت اعراف یا سورت «نجم» یا سورت «اقرا باسم ربك الذى خلق» یا سورت «انشقاق» یا سورت «بني اسرائيل» پڑھتا ہے، تو اگر وہ چاہے، تو اس کے آخر میں رکوع میں چلا جائے تو یہ اس کے لئے کفایت کر جائے گا کہ وہ سجدے کی جگہ رکوع میں چلا جائے اور اگر وہ سجدہ کر لے تو پھر وہ اس کے ساتھ دوسری سورت ملا لے یہ دونوں روایات امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہیں اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں تاہم ابراہیم نامی راوی اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے درمیان ان کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3710]

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3711
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: إِذَا كَانَتِ السَّجْدَةُ آخِرَ السُّورَةِ فَارْكَعْ إِنْ شِئْتَ أَوِ اسْجُدْ فَإِنَّ السَّجْدَةَ مَعَ الرَّكْعَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جب سجدہ سورت کے آخر میں ہو، تو اگر تم چاہو تو رکوع میں چلے جاؤ اور اگر چاہو تو سجدے میں چلے جاؤ کیونکہ سجدہ رکوع کے ساتھ ہی ہوتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3711]

الحكم على الحديث:
إسناده رجال
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3712
وَمِنْهُ أَيْضًا قَالَ: إِذَا كَانَتِ السَّجْدَةُ آخِرَ السُّورَةِ فَارْكَعْ إِنْ شِئْتَ أَوِ اسْجُدْ فَإِنَّ السَّجْدَةَ مَعَ الرَّكْعَةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ان کے حوالے سے یہ بات بھی منقول ہے: وہ فرماتے ہیں: جب سجدہ سورت کے آخر میں ہو، تو اگر تم چاہو تو رکوع میں چلے جاؤ یا پھر سجدے میں چلے جاؤ سجدہ رکوع کے ساتھ ہی ہوتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3712]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں