الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
69. بَابٌ ثَالِثٌ مِنْهُ .
اس سے متعلق تیسرا بیان
حدیث نمبر: 3690
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّهُ رَأَى رُؤْيَا أَنَّهُ يَكْتُبُ (ص) فَلَمَّا بَلَغَ إِلَى سَجْدَتِهَا قَالَ: رَأَى الدَّوَاةَ وَالْقَلَمَ وَكُلَّ شَيْءٍ بِحَضْرَتِهِ انْقَلَبَ سَاجِدًا قَالَ: فَقَصَصْتُهَا عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمْ يَزَلْ يَسْجُدُ بِهَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے خواب دیکھا کہ وہ سورت ”ص“ لکھ رہے ہیں جب وہ سجدے کے مقام پر پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ دوات قلم اور وہاں موجود ہر چیز سجدے میں چلی گئی ہے وہ بیان کرتے ہیں: میں نے یہ خواب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنایا تو اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس سورت میں ہمیشہ سجدہ تلاوت کیا کرتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3690]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3690]
تخریج الحدیث: «مسند أحمد بن حنبل، مسند ابي سعيد الخدرى رضى الله عنه 11542، أخرجه مسند أحمد برقم: 11332»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 3691
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: رَأَيْتُ فِيمَا يَرَى النَّائِمُ كَأَنِّي تَحْتَ شَجَرَةٍ وَكَأَنَّ الشَّجَرَةَ تَقْرَأُ (ص) فَلَمَّا أَتَتْ عَلَى السَّجْدَةِ سَجَدَتْ فَقَالَتْ فِي سُجُودِهَا: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي بِهَا اللَّهُمَّ حُطَّ عَنِّيَ بِهَا وِزْرًا وَأَحْدِثْ لِي بِهَا شُكْرًا وَتَقَبَّلْهَا مِنِّي كَمَا تَقَبَّلْتَ مِنْ عَبْدِكَ دَاوُدَ سَجْدَتَهُ فَغَدَوْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرْتُهُ فَقَالَ:" سَجَدْتَ أَنْتَ؟" قُلْتُ: لَا قَالَ:" فَأَنْتَ أَحَقُّ بِالسُّجُودِ مِنَ الشَّجَرَةِ"، ثُمَّ قَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُورَةَ (ص) ثُمَّ أَتَى عَلَى السَّجْدَةِ وَقَالَ فِي سُجُودِهِ مَا قَالَتِ الشَّجَرَةُ فِي سُجُودِهَا.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" قَالَتِ: اللَّهُمَّ اكْتُبْ لِي بِهَا أَجْرًا" وَالْبَاقِي بِنَحْوِهِ وَفِيهِ الْيَمَانُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ الذَّهَبِيُّ: مَجْهُولٌ.

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے خواب میں دیکھا کہ جیسے میں ایک درخت کے نیچے موجود ہوں اور وہ درخت سورت ”ص“ کی تلاوت کر رہا ہے، جب وہ سجدے کے مقام پر پہنچا تو وہ سجدے میں چلا گیا اور اس نے سجدے میں یہ پڑھا: ”اے اللہ! تو اس کی وجہ سے میری مغفرت کر دے اے اللہ! تو اس کی وجہ سے میرے گناہوں کو ختم کر دے اور اس کی وجہ سے مجھے شکر نصیب فرما اور اسے میری طرف سے قبول فرما لے، جس طرح تو نے اپنے بندے سیدنا داؤد سے ان کے سجدے کو قبول کیا تھا“۔ راوی کہتے ہیں: اگلے دن میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ کو اس بارے میں بتایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ابوسعید! کیا تم نے سجدہ کیا تھا؟ میں نے عرض کی: جی نہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو درخت کے مقابلے میں تم سجدہ کرنے کے زیادہ حق دار تھے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سورت ”ص“ تلاوت کی، جب آپ سجدے کے مقام پر پہنچے تو آپ نے سجدے کے دوران وہی کلمات کہے، جو درخت نے سجدے میں کہے تھے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: اس درخت نے یہ کہا: ”اے اللہ! اس سجدے کی وجہ سے میرے لئے اجر کو نوٹ کر لے“۔ اس کے علاوہ باقی الفاظ حسب سابق ہیں اس کی سند میں ایک راوی یمان بن نصر ہے۔ امام ذہبی کہتے ہیں: یہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3691]

إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3692
وَعَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: أَلَا هِيَ هِيَ تَوْبَةُ نَبِيٍّ ذُكِرَتْ فَكَانَ لَا يَسْجُدُ فِيهَا يَعْنِي: (صَ) .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
مسروق بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں یہ ایک نبی کی، توبہ کا واقعہ ذکر ہوا ہے راوی کہتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اس میں یعنی سورت ”ص“ میں سجدہ تلاوت نہیں کیا کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں اور صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3692]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں اور صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3692]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 3693
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَجَدَ فِي (ص) .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَأَبُو يَعْلَى وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو وَفِيهِ كَلَامٌ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَأَبُو يَعْلَى وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو وَفِيهِ كَلَامٌ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سورت ”ص“ میں سجدہ تلاوت کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عمرو ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہوتی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3693]

تخریج الحدیث: «سنن الدارقطنى، كتاب الصلاة سجود القرآن، 1316 مسند أبى يعلى الموصلي، مسند أبى هريرة، 5784 المعجم الأوسط للطبرانى، باب العين، باب الميم من اسمه محمد، 5298، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5190»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 3694
وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ أَنَّهُ سَجَدَ فِي ص رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ انہوں نے سورت ”ص“ میں سجدہ تلاوت کیا تھا۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3694]
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3694]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 3695
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: عَزَائِمُ السُّجُودِ أَرْبَعٌ: الم تَنْزِيلُ السَّجْدَةِ وَحم السَّجْدَةِ وَالنَّجْمُ وَاقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَارِثُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَارِثُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: لازمی طور پر کیے جانے والے سجدے چار ہیں: وہ جو سورت الم تنزیل السجدہ میں ہے، جو سورت «حم السجده» میں ہے، جو سورت «نجم» میں ہے، اور جو سورت «اقرا باسم ربك» میں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حارث ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3695]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حارث ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3695]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 3696
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ: أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ كَانَ يَسْجُدُ فِي الْآيَةِ الْأُولَى مِنْ حم تَنْزِيلٌ مِنَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
عبدالرحمن بن یزید اور عبدالرحمن بن اسود بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ «حم * تَنْزِيلٌ من الرحمن الرحيم» کی پہلی آیت میں سجدہ تلاوت کیا کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3696]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3696]
الحكم على الحديث:
إسناده رِجَالُہٗ
حدیث نمبر: 3697
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كُتِبَتْ عِنْدَهُ سُورَةُ وَالنَّجْمِ فَلَمَّا بَلَغَ السَّجْدَةَ سَجَدَ وَسَجَدْنَا مَعَهُ وَسَجَدَتِ الدَّوَاةُ وَالْقَلَمُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے پاس سورت نجم تحریر کروا رہے تھے، جب آپ سجدے کے مقام پر پہنچے تو آپ نے سجدہ کیا آپ کے ساتھ ہم نے بھی سجدہ کیا دوات اور قلم نے بھی سجدہ کیا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3697]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3697]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 3698
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَحِمَهُ اللَّهُ - قَالَ: صَلَّيْتُ خَلْفَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ فَقَرَأَ السَّجْدَةَ فِي الْمَكْتُوبَةِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ وَفِيهِ كَلَامٌ وَقَدْ وَثَّقَهُ شُعْبَةُ وَالثَّوْرِيُّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ وَفِيهِ كَلَامٌ وَقَدْ وَثَّقَهُ شُعْبَةُ وَالثَّوْرِيُّ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے تین مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے اس طرح نماز ادا کی ہے کہ آپ نے فرض نماز میں آیت سجدہ تلاوت کی تھی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے شعبہ اور ثوری نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3698]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 5921»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3699
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: سَجَدَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالْمُسْلِمُونَ فِي النَّجْمِ إِلَّا رَجُلَيْنِ مِنْ قُرَيْشٍ أَرَادَا بِذَلِكَ الشُّهْرَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَأَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَأَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور مسلمانوں نے سورت نجم میں سجدہ تلاوت کیا قریش سے تعلق رکھنے والے دو افراد نے ایسا نہیں کیا ان دونوں نے اس کے ذریعے مشہور ہونے کا ارادہ کیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3699]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3699]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 9419»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح