الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. بَابُ عِيَادَةِ الْمَرِيضِ .
بیمار کی عیادت کرنا
حدیث نمبر: 3770
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ عَادَ مَرِيضًا فَلَا يَزَالُ فِي الرَّحْمَةِ حَتَّى إِذَا قَعَدَ عِنْدَهُ اسْتَشْفَعَ فِيهَا وَإِذَا قَامَ مِنْ عِنْدِهِ فَلَا يَزَالُ يَخُوضُ فِيهَا حَتَّى يَرْجِعَ مِنْ حَيْثُ خَرَجَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عمرو بن حزم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص بیمار کی عیادت کرتا ہے وہ مسلسل رحمت میں رہتا ہے یہاں تک کہ جب وہ بیمار کے پاس بیٹھتا ہے، تو اس بارے میں شفاعت چاہے، اور جب وہ اس کے پاس سے اٹھتا ہے، تو وہ مسلسل رحمت میں ڈوبا رہتا ہے، جب تک وہ اس جگہ تک واپس نہیں آ جاتا جہاں سے وہ نکلا تھا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3770]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3770]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5292»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 3771
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ عَادَ الْمَرِيضَ خَاضَ فِي الرَّحْمَةِ، فَإِذَا جَلَسَ عِنْدَهُ اغْتَمَسَ فِيهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص بیمار کی عیادت کرتا ہے وہ رحمت میں غوطہ لگاتا ہے، اور جب وہ اس کے پاس بیٹھتا ہے، تو وہ اس (رحمت) میں ڈبکی لگاتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3771]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3771]
تخریج الحدیث: «المعجم الصغير للطبراني، من اسمه أحمد، 139، المعجم الأوسط للطبراني، باب الألف من اسمه أحمد، 2245، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2226، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 122»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 3772
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ عَادَ الْمَرِيضَ خَاضَ فِي الرَّحْمَةِ، فَإِذَا جَلَسَ عِنْدَهُ اغْتَمَسَ فِيهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ غَيْرَ شَيْخِ الطَّبَرَانِيِّ فَإِنِّي لَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ غَيْرَ شَيْخِ الطَّبَرَانِيِّ فَإِنِّي لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص بیمار کی عیادت کرتا ہے وہ رحمت میں رہتا ہے، اور جب وہ اس کے پاس بیٹھتا ہے، تو وہ اُس (رحمت) میں ڈبکی لگاتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے، اور امام طبرانی کے استاد کے علاوہ اس کے باقی تمام رجال کو ”ثقہ“ قرار دیا گیا ہے میں امام طبرانی کے استاد سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3772]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2226، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 122»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3773
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -" مِنْ عَادَ مَرِيضًا خَاضَ فِي الرَّحْمَةِ، فَإِذَا جَلَسَ إِلَيْهِ غَمَرَتْهُ الرَّحْمَةُ، فَإِنْ عَادَهُ مِنْ أَوَّلِ النَّهَارِ اسْتَغْفَرَ لَهُ سَبْعُونَ أَلْفَ مَلَكٍ حَتَّى [ يُمْسِي وَإِنْ عَادَ مِنْ آخِرِ النَّهَارِ اسْتَغْفَرَ لَهُ سَبْعُونَ أَلْفَ مَلَكٍ حَتَّى ] يُصْبِحَ"، قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ هَذَا لِلْعَائِدِ، فَمَا لِلْمَرِيضِ؟ قَالَ:" أَضْعَافُ هَذَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الْأَنْصَارِيُّ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الْأَنْصَارِيُّ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص بیمار کی عیادت کرتا ہے وہ رحمت میں غوطہ لگاتا ہے، اور جب وہ اس کے پاس بیٹھتا ہے، تو رحمت اسے ڈھانپ لیتی ہے اگر وہ دن کے ابتدائی حصے میں اس کی عیادت کرتا ہے، تو ستر ہزار فرشتے شام ہونے تک اس کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہیں اور اگر وہ دن کے آخری حصے میں عیادت کرتا ہے، تو ستر ہزار فرشتے صبح ہونے تک اس کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہیں عرض کی گئی: یا رسول اللہ! یہ فضیلت تو عیادت کرنے والے کو حاصل ہوتی ہے بیمار کو کیا (اجر و ثواب) ملتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کا کئی گنا (اجر و ثواب) ملتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبد الملک انصاری ہے، اور میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3773]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11481»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3774
وَعَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ قَالَ: أَتَيْنَا صَفْوَانَ بْنَ عَسَّالٍ الْمُرَادِيَّ فَقَالَ: أَزَائِرِينَ؟ قُلْنَا: نَعَمْ فَقَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ زَارَ أَخَاهُ الْمُؤْمِنَ خَاضَ فِي الرَّحْمَةِ حَتَّى يَرْجِعَ، وَمَنْ عَادَ أَخَاهُ الْمُؤْمِنَ خَاضَ فِي رِيَاضِ الْجَنَّةِ حَتَّى يَرْجِعَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ أَبِي الْمُسَاوِرِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ أَبِي الْمُسَاوِرِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
زرین بن حبیش بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا صفوان بن عسال مرادی کی خدمت میں حاضر ہوئے تو انہوں نے دریافت کیا: کیا تم لوگ ملاقات کے لئے آئے ہو، تو ہم نے عرض کی: جی ہاں۔ تو انہوں نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص اپنے مؤمن بھائی سے ملنے کے لئے جاتا وہ واپس آنے تک رحمت میں ڈوبا رہتا ہے، اور جو شخص اپنے مؤمن بھائی کی عیادت کرنے کے لئے جاتا ہے وہ واپس آنے تک جنت کے باغات میں رہتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی عبدالاعلی بن ابومساور ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3774]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی عبدالاعلی بن ابومساور ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3774]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7389»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3775
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ الرَّجُلَ إِذَا خَرَجَ يَعُودُ أَخًا لَهُ مُؤْمِنًا خَاضَ فِي الرَّحْمَةِ إِلَى حَقْوَتِهِ"، وَوَضَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدَهُ عَلَى رُكْبَتِهِ، ثُمَّ قَالَ:" فَإِذَا جَلَسَ عِنْدَهُ غَمَرَتْهُ الرَّحْمَةُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُعَاوِيَةُ بْنُ يَحْيَى الصَّدَفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُعَاوِيَةُ بْنُ يَحْيَى الصَّدَفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” جب کوئی شخص اپنے مؤمن بھائی کی عیادت کرنے کے لئے نکلتا ہے، تو وہ (پیٹ پر) تہبند باندھنے کی جگہ تک رحمت میں ڈوبا رہتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے (یا ان کے) گھٹنے پر ہاتھ رکھ کر یہ بات ارشاد فرمائی، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: جب وہ اس کے پاس بیٹھتا ہے، تو رحمت اسے ڈھانپ لیتی ہے“۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی معاویہ بن یحیی صدفی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3775]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3776
وَعَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعَمٍ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَادَ سَعِيدَ بْنَ الْعَاصِ، فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُكَمِّدُهُ بِخِرْقَةٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ دَابٍّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ دَابٍّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے سعید بن عاص کی عیادت کی، تو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ ایک کپڑے کے ذریعے انہیں ٹکور کر رہے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی محمد بن داب ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3776]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی محمد بن داب ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3776]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1584»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3777
وَعَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعَمٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ لِأَصْحَابِهِ:" اذْهَبُوا بِنَا إِلَى بَنِي وَاقِفٍ نَعُودُ الْبَصِيرَ - وَهُوَ مَحْجُوبُ الْبَصَرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ يُونُسَ الْحَمَّالُ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَأَظُنُّهُ فِي الْمُسْنَدِ بِلَفْظٍ: نَزُورُ فَلِذَلِكَ ذَكَرْتُهُ فِي الْبَرِّ وَالصِّلَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ يُونُسَ الْحَمَّالُ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَأَظُنُّهُ فِي الْمُسْنَدِ بِلَفْظٍ: نَزُورُ فَلِذَلِكَ ذَكَرْتُهُ فِي الْبَرِّ وَالصِّلَةِ.
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اصحاب سے فرمایا کرتے تھے: ”ہمارے ساتھ بنو واقف کی طرف چلو، ہم (ان کے) بصیر (یعنی بینا شخص) کی عیادت کریں گے“، اور وہ نابینا تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن یونس حمال ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میرا خیال ہے کہ یہ روایت مسند میں ”ہم ملاقات کریں گے“ کے الفاظ کے ساتھ منقول ہے، اسی لئے میں نے اسے نیکی اور صلہ رحمی سے متعلق باب میں ذکر کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3777]

تخریج الحدیث: «المعجم الأوسط للطبرانى باب العين، من اسمه على، 4115، المعجم الكبير للطبراني باب الجيم، باب، 1516، شعب الإيمان للبيهقى، التاسع والثلاثون من شعب الإيمان الثالث والستون من شعب الإيمان وهو باب فى عيادة المريض، حديث 8864، البحر الزخار مسند البزار، حديث جبير بن مطعم عن النبى صلى الله عليه وسلم حديث 2898، السنن الكبرى للبيهقي، كتاب الشهادات، باب من سمى المرأة قارورة، والفرس بحرا على طريق، 19397، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1533، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 4356»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3778
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: عَادَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِهِ بِهِ وَجَعٌ، وَأَنَا مَعَهُ فَقَبَضَ عَلَى يَدِهِ فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَى جَبْهَتِهِ وَكَانَ يَرَى ذَلِكَ مِنْ تَمَامِ عِيَادَةِ الْمَرِيضِ وَقَالَ:" إِنَّ اللَّهَ قَالَ: نَارِي أُسَلِّطُهَا عَلَى عَبْدِي الْمُؤْمِنِ لِيَكُونَ حَظَّهُ مِنَ النَّارِ فِي الْآخِرَةِ".
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ بِاخْتِصَارٍ وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يَزِيدَ بْنِ تَمِيمٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ بِاخْتِصَارٍ وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يَزِيدَ بْنِ تَمِيمٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحاب میں ایک صاحب کی عیادت کے لئے تشریف لے گئے جنہیں کوئی بیماری لاحق تھی میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ہاتھ کو مٹھی میں لیا اور ان کا ہاتھ اُن کی پیشانی پر رکھا (یا اپنا دست ان کی پیشانی پر رکھا) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ سمجھتے تھے کہ یہ چیز بیمار کی عیادت کا حصہ ہے آپ نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: یہ میری آگ ہے، جو میں اپنے مؤمن بندے پر مسلط کرتا ہوں تاکہ آخرت میں جہنم کی جگہ یہ اس کا حصہ ہو جائے“۔ میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابن ماجہ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن یزید بن تمیم ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3778]
یہ روایت امام ابن ماجہ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن یزید بن تمیم ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3778]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3470»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3779
وَعَنْ سَلْمَانَ قَالَ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَعُودُنِي فَلَمَّا أَرَادَ أَنْ يَخْرُجَ قَالَ:" يَا سَلْمَانُ كَشَفَ اللَّهُ ضُرَّكَ وَغَفَرَ ذَنْبَكَ وَعَافَاكَ فِي دِينِكَ وَجَسَدِكَ إِلَى أَجَلِكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ الْقُرَشِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ الْقُرَشِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس میری عیادت کرنے کے لئے تشریف لائے جب آپ تشریف لے جانے لگے تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”اے سلمان! اللہ تعالیٰ تمہاری تکلیف کو دور کرے تمہارے گناہ کی مغفرت کرے اور مرتے دم تک تمہارے دین اور تمہارے جسم میں تمہیں عافیت نصیب کرے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن خالد قرشی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3779]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن خالد قرشی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3779]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6106»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف