الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. بَابُ عِيَادَةِ الْمَرِيضِ .
بیمار کی عیادت کرنا
حدیث نمبر: 3780
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا عَادَ مَرِيضًا يَضَعُ يَدَهُ عَلَى الْمَكَانِ الَّذِي يَأْلَمُ ثُمَّ يَقُولُ:" بِسْمِ اللَّهِ لَا بَأْسَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی بیمار کی عیادت کرتے تھے تو اپنا دست مبارک اس جگہ پر رکھتے تھے جہاں اسے تکلیف محسوس ہو رہی ہوتی تھی اور پھر یہ پڑھتے تھے: ”اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے کوئی تکلیف باقی نہیں رہے گی“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3780]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3780]
تخریج الحدیث: «مسند أبى يعلى الموصلى، مسند عائشة، 4343»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 3781
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَخَلَ عَلَى أَعْرَابِيٍّ يَعُودُهُ وَهُوَ مَحْمُومٌ فَقَالَ:" كَفَارَّةٌ وَطَهُورٌ" فَقَالَ الْأَعْرَابِيُّ: بَلْ حُمَّى تَفُورُ عَلَى شَيْخٍ كَبِيرٍ تُزِيرُهُ الْقُبُورَ فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَتَرَكَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثُ شُرَحْبِيلَ فِي بَابِ فِيمَنْ صَبَرَ عَلَى الْحُمَّى وَاحْتَسَبَ أَبْيَنُ مِنْ هَذَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثُ شُرَحْبِيلَ فِي بَابِ فِيمَنْ صَبَرَ عَلَى الْحُمَّى وَاحْتَسَبَ أَبْيَنُ مِنْ هَذَا.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک دیہاتی کی عیادت کرنے کے لئے اس کے پاس تشریف لے گئے وہ بخار کی حالت میں تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (یہ بیماری) کفارے اور پاکیزگی کے حصول کا باعث ہو گی تو اس دیہاتی نے کہا: جی نہیں بلکہ یہ ایک بخار ہے، جو ایک بوڑھے آدمی پر جوش مار رہا ہے، اور اسے قبر تک پہنچا کے دم لے گا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اٹھ گئے اور آپ نے اسے (اس کے حال پر) چھوڑ دیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ میں یہ کہتا ہوں: آگے چل کر سیدنا شرحبیل رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث آئے گی جو اس باب میں آئے گی کہ جو شخص بخار میں صبر سے کام لیتا ہے، اور ثواب کی امید رکھتا ہے اس میں
یہ روایت زیادہ واضح طور پر آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3781]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 13204»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 3782
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ وَأَبِي هُرَيْرَةَ قَالَا: مَنْ مَشَى فِي حَاجَةِ أَخِيهِ الْمُسْلِمِ أَظَلَّهُ اللَّهُ بِخَمْسَةٍ وَسَبْعِينَ أَلْفَ مَلَكٍ يَدْعُونَ لَهُ، وَلَمْ يَزَلْ يَخُوضُ فِي الرَّحْمَةِ حَتَّى يَفْرَغَ، فَإِذَا فَرَغَ كَتَبَ اللَّهُ لَهُ حَجَّةً وَعُمْرَةً، وَمِنْ عَادَ مَرِيضًا أَظَلَّهُ اللَّهُ بِخَمْسَةٍ وَسَبْعِينَ أَلْفَ مَلَكٍ لَا يَرْفَعُ قَدَمًا إِلَّا كُتِبَ لَهُ حَسَنَةٌ وَلَا يَضَعُ قَدَمًا إِلَّا حُطَّتْ عَنْهُ سَيِّئَةٌ وَرْفُعَ لَهُ بِهَا دَرَجَةٌ حَتَّى يَقْعُدَ مَقْعَدَهُ فَإِذَا قَعَدَ غَمَرَتْهُ الرَّحْمَةُ فَلَا يَزَالُ كَذَلِكَ إِذَا أَقْبَلَ حَتَّى يَنْتَهِيَ إِلَى مَنْزِلِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ مَيْسَرَةَ الْأَشْجَعِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ مَيْسَرَةَ الْأَشْجَعِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جو شخص اپنے کسی مسلمان بھائی کے کام کے سلسلے میں چل کے جاتا ہے، تو اللہ تعالیٰ پچھتر ہزار فرشتوں کے ذریعے اس پر سایہ کرتا ہے، جو اس کے لئے دعا کرتے رہتے ہیں اور ایسا شخص مسلسل رحمت میں ڈوبا رہتا ہے، جب تک وہ اس کام سے فارغ نہیں ہو جاتا جب وہ فارغ ہو جاتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اسے حج اور عمرے کا ثواب عطا فرماتا ہے، اور جو شخص بیمار کی عیادت کے لئے جاتا ہے اللہ تعالیٰ پچھتر ہزار فرشتوں کے ذریعے اس پر سایہ کر دیتا ہے وہ شخص جو بھی قدم اٹھاتا ہے، تو فرشتے اس کے لئے نیکی کو نوٹ کرتے ہیں اور وہ جو بھی قدم رکھتا ہے، تو اس کے کسی گناہ کو اس سے دور کر دیا جاتا ہے، اور اس کی وجہ سے اس کا درجہ بلند کیا جاتا ہے یہاں تک کہ وہ شخص بیٹھنے کی جگہ پر جا کر بیٹھ جاتا ہے، جب وہ بیٹھ جاتا ہے، تو رحمت اسے ڈھانپ لیتی ہے، تو وہ شخص مسلسل اسی حالت میں رہتا ہے، جب تک وہ واپس اس جگہ نہیں آ جاتا جو اس کی رہائش گاہ تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن میسرہ اشجعی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3782]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن میسرہ اشجعی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3782]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف