الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
15. بَابُ كَفَّارَةِ سَيِّئَاتِ الْمَرِيضِ وَمَا لَهُ مِنَ الْأَجْرِ .
بیمار کی برائیوں کا کفارہ اور اسے کتنا اجر نصیب ہوتا ہے؟
حدیث نمبر: 3788
عَنْ عِيَاضِ بْنِ غُطَيْفٍ قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - نَعُودُهُ مِنْ شَكْوَى أَصَابَهُ وَامْرَأَتُهُ نَحِيفَةٌ قَاعِدَةٌ عِنْدَ رَأْسِهِ قُلْتُ: كَيْفَ بَاتَ أَبُو عُبَيْدَةَ؟ قَالَتْ: وَاللَّهِ لَقَدْ بَاتَ بِأَجْرٍ، فَقَالَ أَبُو عُبَيْدَةَ: مَا بِتُّ بِأَجْرٍ وَكَانَ مُقْبِلًا بِوَجْهِهِ عَلَى الْحَائِطِ فَأَقْبَلَ عَلَى الْقَوْمِ وَقَالَ: أَلَا تَسْأَلُونِي عَمَّا قُلْتُ؟ قَالُوا: مَا أَعْجَبَنَا مَا قُلْتَ فَنَسْأَلَكَ عَنْهُ!؟ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ أَنْفَقَ نَفَقَةً فَاضِلَةً فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَبِسَبْعِمِائَةٍ، وَمَنْ أَنْفَقَ عَلَى نَفْسِهِ وَأَهْلِهِ [ أ ] وَعَادَ مَرِيضًا أَوْ مَازَ أَذًى، فَالْحَسَنَةُ بِعَشْرِ أَمْثَالِهَا، وَالصَّوْمُ جُنَّةٌ مَا لَمْ يَخْرِقْهَا، وَمَنِ ابْتَلَاهُ [ اللَّهُ ] فِي جَسَدِهِ فَهُوَ لَهُ حِطَّةٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ يَسَارُ بْنُ أَبِي سَيْفٍ وَلَمْ أَرَ مَنْ وَثَّقَهُ وَلَا جَرَحَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ يَسَارُ بْنُ أَبِي سَيْفٍ وَلَمْ أَرَ مَنْ وَثَّقَهُ وَلَا جَرَحَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
عیاض بن غطیف بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ کی خدمت میں ان کی بیماری کی عیادت کے سلسلے میں حاضر ہوئے جو ان کو لاحق ہوئی تھی ان کی اہلیہ جو ایک کمزور خاتون تھیں جو ان کے سرہانے کے پاس بیٹھی ہوئی تھیں میں نے اُن سے دریافت کیا: سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کیا حال ہے؟ تو انہوں نے بتایا: اللہ کی قسم انہوں نے اجر کے ہمراہ رات بسر کی ہے (یعنی رات بھر تکلیف کا شکار رہے ہیں) تو سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے اجر کے ہمراہ رات بسر نہیں کی ہے پہلے ان کا رخ دیوار کی طرف تھا پھر انہوں نے اپنا رخ لوگوں کی طرف کر لیا اور ارشاد فرمایا: میں نے جو کہا: ہے تم اس کے بارے میں دریافت نہیں کرو گے؟ لوگوں نے کہا: آپ نے جو کچھ کہا: ہے وہ ہمیں اچھا نہیں لگا کہ ہم اس کے بارے میں دریافت کرتے تو سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص اللہ کی راہ میں ایک اضافی چیز خرچ کرتا ہے، تو اس کا سات سو گنا اجر و ثواب ہوتا ہے، اور جو شخص اپنی جان پر یا اپنے اہل خانہ پر خرچ کرتا ہے، یا بیمار کی عیادت کرتا ہے، یا کسی تکلیف دہ چیز کو دور کرتا ہے، تو ایک نیکی کا بدلہ دس گنا ہوتا ہے، اور روزہ ڈھال ہے، جب تک آدمی اسے توڑ نہ دے اور جس شخص کو اللہ تعالیٰ اس کے جسم کے حوالے سے کسی آزمائش میں مبتلا کرتا ہے، تو یہ چیز اس کے لئے اس کے گناہوں کے کفارہ کا سبب بنتی ہے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بشار بن ابوسیف ہے میں نے کسی کو اس کو ”ثقہ“ قرار دیتے ہوئے یا اس پر جرح کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3788]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 1692، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1117، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3368/2»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3789
وَعَنْ أَبِي زُرْعَةَ الْبُسْتَانِيِّ قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ أَبِي وَمَعَنَا النَّاسُ إِلَى أَبِي الدَّرْدَاءِ نَعُودُهُ وَكَانَ بِبَيْتٍ ضَرَبْنَ فِي جِدَارِهِ، مُوَلِّيًا وَجْهَهُ إِلَى الْحَائِطِ وَوَجَدْنَا امْرَأَتَهُ عِنْدَ رَأْسِهِ فَقَالَ لَهَا الْقَوْمُ: كَيْفَ بَاتَ أَبُو الدَّرْدَاءِ؟ فَقَالَتْ: بَاتَ بِأَجْرٍ، فَحَرَّفَ وَجْهَهُ إِلَيْنَا وَقَالَ: لَيْسَ الْقَوْلُ مَا قَالَتْ!! فَوَجَمَ الْقَوْمُ لِذَلِكَ فَقَالَ: أَلَا تَسْأَلُونِي لِمَ قُلْتُ هَذَا؟ قَالُوا: وَلِمَ؟ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" الْمُؤْمِنُ إِذَا مَرِضَ لَمْ يُؤْجَرْ فِي مَرَضِهِ وَلَكِنْ يُكَفَّرُ عَنْهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ حَفْصُ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبِي الْقَاسِمِ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ حَفْصُ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبِي الْقَاسِمِ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
ابوزرعہ بستانی بیان کرتے ہیں: میں اپنے والد کے ساتھ اور دیگر کچھ لوگوں کے ساتھ سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کی عیادت کرنے کے لئے گیا وہ اس وقت ایک ایسے گھر میں موجود تھے، جس کی دیواریں پرانی (یا کمزور) ہو چکی تھیں، اور ان کا رخ دیوار کی طرف تھا ہم نے ان کی اہلیہ کو ان کے سرہانے پایا لوگوں نے اس خاتون سے دریافت کیا: سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے کیسے رات بسر کی؟ تو اس خاتون نے جواب دیا: انہوں نے اجر کے ہمراہ رات بسر کی، تو سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے اپنا چہرہ ہماری طرف کیا، اور پھر فرمایا حقیقت وہ نہیں ہے، جو اس عورت نے بیان کی ہے۔ لوگ اس بات پر حیران ہوئے سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا ہے: کیا تم لوگ مجھ سے یہ نہیں پوچھو گے کہ میں نے یہ بات کیوں کہی ہے؟ لوگوں نے کہا: آپ نے یہ بات کیوں کہی ہے؟ تو انہوں نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”مومن جب بیمار ہوتا ہے، تو اسے بیماری کی وجہ سے اجر نہیں دیا جاتا بلکہ اس سے (گناہوں کو) دور کر دیا جاتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حفص بن عمر بن ابوالقاسم ہے میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے، اور اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3789]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حفص بن عمر بن ابوالقاسم ہے میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے، اور اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3789]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3790
وَعَنْ أَبِي مَعْمَرٍ قَالَ: كُنَّا إِذَا سَمِعْنَا مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ شَيْئًا نَكْرَهُهُ سَكَتْنَا حَتَّى يُفَسِّرَهُ لَنَا فَقَالَ لَنَا عَبْدُ اللَّهِ ذَاتَ يَوْمٍ: إِنَّ السَّقَمَ لَا يُكْتَبُ لِصَاحِبِهِ أَجْرٌ فَسَاءَنَا ذَلِكَ وَكَبُرَ عَلَيْنَا قَالَ: وَلَكِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يُكَفِّرُ بِهِ الْخَطَايَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
ابومعمر بیان کرتے ہیں: جب ہم سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی زبانی کوئی ایسی بات سنتے تھے جو ہمیں اچھی نہیں لگتی تھی تو ہم خاموش رہتے تھے، یہاں تک کہ وہ خود ہی ہمارے سامنے اس کی وضاحت کر دیتے تھے ایک مرتبہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ہمارے سامنے یہ بات بیان کی کہ بیماری کی وجہ سے بیمار شخص کے لئے اجر نوٹ نہیں کیا جاتا ہمیں یہ بات بہت بری لگی، اور ہم پر یہ بات بہت گراں گزری تو انہوں نے بتایا: اللہ تعالی بیماری کی وجہ سے گناہوں کو ختم کر دیتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3790]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3790]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8506»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 3791
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا يَمْرَضُ مُؤْمِنٌ وَلَا مُؤْمِنَةٌ وَلَا مُسْلِمٌ وَلَا مُسْلِمَةٌ إِلَّا حَطَّ اللَّهُ عَنْهُ بِهَا خَطِيئَةً".
وَفِي رِوَايَةٍ:" حَطَّ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ خَطَايَاهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَفِي رِوَايَةٍ:" حَطَّ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ خَطَايَاهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب بھی کوئی مؤمن مرد یا مومن عورت یا مسلمان مرد یا مسلمان عورت بیمار ہوتے ہیں تو اللہ تعالیٰ اس بیماری کی وجہ سے اس کے گناہوں کو ختم کر دیتا ہے“۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”اللہ تعالیٰ اس سے اس کی خطاؤں کو ختم کر دیتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3791]
یہ روایت امام أحمد امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3791]
تخریج الحدیث: «مسند أحمد بن حنبل، مسند جابر بن عبد الله رضى الله عنه، 14461، مسند أبى يعلى الموصلى، مسند جابر، 2249، صحيح ابن حبان، كتاب الجنائز وما يتعلق بها مقدما أو مؤخرا، ذكر حط الله جل وعلا الخطايا عن المسلم بالأمراض كالورق عن 2979، أخرجه مسند أحمد برقم: 14315»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 3792
وَعَنِ السَّائِبِ بْنِ خَلَّادٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" مَا مِنْ شَيْءٍ يُصِيبُ الْمُؤْمِنَ حَتَّى الشَّوْكَةِ تُصِيبُهُ إِلَّا كَتَبَ اللَّهُ لَهُ بِهَا حَسَنَةً أَوْ حَطَّ عَنْهُ بِهَا خَطِيئَةً".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ رِشْدِينُ وَفِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ رِشْدِينُ وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا سائب بن خلاد رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو بھی تکلیف کسی مؤمن کو لاحق ہوتی ہے یہاں تک کہ اسے جو کانٹا لگتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے بھی اس شخص کے لئے نیکی نوٹ کرتا ہے، اور اس کی وجہ سے اس شخص کے گناہ کو ختم کر دیتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی رشدین ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3792]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی رشدین ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3792]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 16125»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3793
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا مِنْ شَيْءٍ يُصِيبُ الْمُؤْمِنَ فِي جَسَدِهِ يُؤْذِيهِ إِلَّا كُفِّرَ عَنْهُ مِنْ سَيِّئَاتِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ قِصَّةٌ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ قِصَّةٌ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو بھی چیز مومن کو اس کے جسم میں لاحق ہوتی ہے، اور اسے اذیت کا شکار کرتی ہے، تو اللہ تعالیٰ (اس تکلیف کی وجہ سے) اس مؤمن کے گناہ اس سے دور کر دیتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس روایت میں پورا واقعہ منقول ہے۔ امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3793]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 16456، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5843»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 3794
وَعَنِ أَسَدِ بْنِ كُرْزٍ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" الْمَرِيضُ تَحَاتُّ خَطَايَاهُ كَمَا يُحَاتُّ وَرَقُ الشَّجَرِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا اسد بن کرز رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بیمار کے گناہ یوں گرتے ہیں جس طرح درخت کے پتے جھڑتے ہیں“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3794]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3794]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 16218»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 3795
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: أَتَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَجَرَةً فَهَزَّهَا حَتَّى تَسَاقَطَ مِنْ وَرَقِهَا مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَتَسَاقَطَ، ثُمَّ قَالَ:"الْمُصِيبَاتُ وَالْأَوْجَاعُ أَسْرَعُ فِي ذُنُوبِ بَنِي آدَمَ مِنِّي فِي هَذِهِ الشَّجَرَةِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک درخت کے پاس تشریف لائے آپ نے اسے ہلایا تو اس کے پتے گرنے لگے جتنا اللہ کو منظور تھا کہ وہ گر جائیں پھر آپ نے ارشاد فرمایا: ”مصیبتیں اور تکلیفیں اولاد آدم کے گناہوں کو اس سے زیادہ تیزی سے گراتی ہیں جتنی (تیزی سے) میں نے اس درخت کے پتے گرائے ہیں“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3795]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3795]
تخریج الحدیث: «مسند أبى يعلى الموصلي، سعيد بن سنان، 4184، شعب الإيمان للبيهقي، التاسع والثلاثون من شعب الإيمان، فصل فى ذكر ما فى الأوجاع والأمراض والمصيبات من الكفارات، 9486، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 2455، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3828»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3796
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ يَقُولُ:" إِنَّ الصُّدَاعَ وَالْمَلِيلَةَ لَا تَزَالُ بِالْمُؤْمِنِ وَإِنَّ ذَنْبَهُ مِثْلُ أُحُدٍ فَمَا تَدَعُهُ وَعَلَيْهِ مِنْ ذَلِكَ مِثْقَالُ حَبَّةٍ مِنْ خَرْدَلٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”سر درد، یا بخار، مومن کے ساتھ لاحق ہوتے ہیں، مؤمن کے گناہ اُحد پہاڑ کی مانند ہوتے ہیں، تو جب وہ بیماری مؤمن کو چھوڑتی ہے، تو اس پر رائی کے دانے کے وزن جتنا بھی گناہ باقی نہیں رہتا“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3796]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21221»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3797
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَزَالُ الْمَلِيلَةُ وَالصُّدَاعُ بِالْعَبْدِ وَالْأَمَةِ وَإِنَّ عَلَيْهِمَا مِنَ الْخَطَايَا مِثْلَ أُحُدٍ فَمَا يَدَعُهُمَا وَعَلَيْهِمَا مِثْقَالُ خَرْدَلَةٍ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بخار یا سر درد، مسلسل کسی بندے یا کنیز کے ساتھ رہتے ہیں، حالانکہ ان دونوں پر ”اُحد“ پہاڑ جتنے گناہ ہوتے ہیں، لیکن یہ دونوں بیماریاں جب اسے چھوڑتی ہیں تو ان دونوں (یعنی کسی بندے یا کنیز) پر رائی کے وزن جتنا گناہ باقی نہیں رہا ہوتا“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3797]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3797]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح