🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

66. بَابٌ فِيمَا يُقَالُ فِي الْمَيِّتِ مِمَّا فِيهِ .
میت کے بارے میں کیا کہا جائے؟ اس چیز میں سے جو اس میں پائی جاتی ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4031
عَنْ أُمِّ عَبَّاسٍ قَالَتْ: جَعَلَتْ أُمُّ سَعْدٍ تَقُولُ: وَيْلَ أُمِّ سَعْدٍ سَعْدًا صَرَامَةً وَجِدًّا" فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَزِيدِينَ عَلَى هَذَا، لَا تَزِيدِينَ عَلَى هَذَا، وَكَانَ وَاللَّهِ مَا عَلِمْتُ حَازِمًا فِي أَمْرِ اللَّهِ، قَوِيًّا فِي أَمْرِ اللَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُسْلِمٌ الْمُلَائِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ ام عباس بیان کرتی ہیں: سیدہ ام سعد نے یہ کہنا شروع کیا: ام سعد کے لئے بربادی ہے، سعد بہادر اور مضبوط تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اس سے زیادہ نہ کہنا، تم اس سے زیادہ نہ کہنا، اللہ کی قسم! میں یہ جانتا ہوں کہ وہ اللہ کے معاملے میں احتیاط کرنے والا تھا اور اللہ کے معاملے میں قوی تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مسلم ملائی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4031]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5328»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4032
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ; قَالَتْ أُمُّ سَعْدٍ حِينَ احْتُمِلَ نَعْشُهُ وَهِيَ تَبْكِيهِ: وَيْلَ أُمِّ سَعْدٍ سَعْدًا صَرَامَةً وِجِدًّا، وَسَيِّدًا سُدَّ بِهِ مَسَدًّا. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كُلُّ بَاكِيَةٍ تَكْذِبُ إِلَّا بَاكِيَةَ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ".
انہوں نے یہ روایت محمد بن اسحاق کے حوالے سے نقل کی ہے: وہ یہ کہتے ہیں: جب اُن کی لاش کو اٹھایا گیا، تو ام سعد نے روتے ہوئے یہ کہا: ام سعد کے لئے بربادی ہے، سعد بہادر اور مضبوط تھا اور سردار تھا، جس کے ذریعے بچاؤ کیا جاتا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہر رونے والی جھوٹ بولتی ہے، البتہ سعد پر رونے والی کا معاملہ مختلف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4032]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4033
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّهَا قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ نِسَاءَ بَنِي مَخْزُومٍ قَدْ أَقَمْنَ مَأْتَمَهُنَّ عَلَى الْوَلِيدِ بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ، فَأَذِنَ لَهَا، فَقَالَتْ وَهِيَ تَبْكِيهِ:"
أَبْكِي الْوَلِيدَ بْنَ [ الْوَلِيدِ بْنَ ] الْمُغِيرَةِ أَبْكِي الْوَلِيدَ بْنَ الْوَلِيدِ أَخَا الْعَشِيرَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ثَابِتٌ أَبُو حَمْزَةَ الثُّمَالِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! بنو مخزوم کی خواتین ولید بن ولید بن مغیرہ پر ماتم کرنے کے لئے تیار ہوئی ہیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اجازت دے دی تو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے روتے ہوئے یہ شعر کہا: ”میں ولید بن ولید بن مغیرہ پر رو رہی ہوں، میں ولید بن ولید پر رو رہی ہوں، جو خاندان کا بھائی (یعنی ایک اہم فرد) تھا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ثابت ابوحمزہ ثمالی ہے وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4033]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (991)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6749، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 951»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں