🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
66. بَابٌ فِيمَا يُقَالُ فِي الْمَيِّتِ مِمَّا فِيهِ .
میت کے بارے میں کیا کہا جائے؟ اس چیز میں سے جو اس میں پائی جاتی ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4033
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّهَا قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ نِسَاءَ بَنِي مَخْزُومٍ قَدْ أَقَمْنَ مَأْتَمَهُنَّ عَلَى الْوَلِيدِ بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ، فَأَذِنَ لَهَا، فَقَالَتْ وَهِيَ تَبْكِيهِ:"
أَبْكِي الْوَلِيدَ بْنَ [ الْوَلِيدِ بْنَ ] الْمُغِيرَةِ أَبْكِي الْوَلِيدَ بْنَ الْوَلِيدِ أَخَا الْعَشِيرَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ثَابِتٌ أَبُو حَمْزَةَ الثُّمَالِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! بنو مخزوم کی خواتین ولید بن ولید بن مغیرہ پر ماتم کرنے کے لئے تیار ہوئی ہیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اجازت دے دی تو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے روتے ہوئے یہ شعر کہا: ”میں ولید بن ولید بن مغیرہ پر رو رہی ہوں، میں ولید بن ولید پر رو رہی ہوں، جو خاندان کا بھائی (یعنی ایک اہم فرد) تھا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ثابت ابوحمزہ ثمالی ہے وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4033]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (991)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6749، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 951»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 4033 in Urdu