الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. بَابُ زَكَاةِ الْحُلِيِّ .
زیور کی زکوۃ کا حکم
حدیث نمبر: 4354
عَنْ عَمْرِو بْنِ يَعْلَى بْنِ مُرَّةَ الثَّقَفِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: أَتَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ عَلَيْهِ خَاتَمٌ مِنْ ذَهَبٍ عَظِيمٍ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَتُزَكِّي هَذَا؟". قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَمَا زَكَاةُ هَذَا؟ قَالَ:" جَمْرَةٌ عَظِيمَةٌ عَلَيْهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ إِلَّا أَنَّ لَفْظَهُ عَنْ يَعْلَى قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَفِي يَدِي خَاتَمٌ مِنْ ذَهَبٍ - فَذَكَرَ نَحْوَهُ. وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ يَعْلَى، وَلَمْ يَرْوِ عَنْهُ غَيْرُ أَبِيهِ.

عمر و بن یعلی بن مرہ ثقفی، اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے سونے کی بڑی انگوٹھی پہنی ہوئی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم نے اس کی زکوۃ ادا کی ہے؟ اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس کی زکوة کیا ہو گی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس پر ایک بڑا انگارہ ہو گا۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، تاہم ان کے الفاظ یہ ہیں: سیدنا یعلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میرے ہاتھ میں سونے کی انگوٹھی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن یعلی ہے، اس کے باپ کے علاوہ اور کسی نے روایت نقل نہیں کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4354]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (263/22، 264) اخرجه الامام احمد فى المسند (171/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17106»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4355
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ قَالَتْ: دَخَلْتُ أَنَا وَخَالَتِي عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهَا أَسْوِرَةٌ مِنْ ذَهَبٍ فَقَالَ لَنَا:" أَتُعْطِيَانِ زَكَاتَهُ؟". قَالَتْ: فَقُلْنَا: لَا. قَالَ:" أَمَا تَخَافَا أَنْ يُسَوِّرَكُمَا اللَّهُ أَسْوِرَةً مِنْ نَارٍ؟ أَدِّيَا زَكَاتَهُ".
قُلْتُ: لِأَسْمَاءَ حَدِيثٌ رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ فِي الْخَاتَمِ مِنْ غَيْرِ ذِكْرِ زَكَاةٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
قُلْتُ: لِأَسْمَاءَ حَدِيثٌ رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ فِي الْخَاتَمِ مِنْ غَيْرِ ذِكْرِ زَكَاةٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں: میں اور میری خالہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں، میری خالہ نے سونے کا کنگن پہنا ہوا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے دریافت کیا: تم اس کی زکوۃ ادا کرتی ہو؟ ہم نے عرض کی: جی نہیں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم دونوں اس بات سے ڈرتی نہیں ہو کہ اللہ تعالیٰ تمہیں آگ کے بنے ہوئے کنگن پہنا دے؟ تم اس کی زکوۃ ادا کرو۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدہ اسماء رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ایک روایت ہے، جسے امام ابوداؤد نے روایت کیا ہے، وہ انگوٹھی کے بارے میں ہے، اور اس میں زکوۃ کا ذکر نہیں ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4355]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (170/24) اخرجه الامام احمد فى المسند الكبير (461/6)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 4356
وَعَنْ عِمْرَانَ الثَّقَفِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ فَقَالَ:" أَتُزَكِّيهِ؟". فَقَالَ: وَمَا زَكَاتُهُ؟ قَالَ:" جَمْرَةٌ عَظِيمَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
عمران ثقفی، اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا کے حوالے سے
یہ روایت نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی دیکھی، تو دریافت کیا: کیا تم اس کی زکوۃ ادا کرتے ہو؟ انہوں نے عرض کی: اس کی زکوۃ کیا ہو گی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بڑا انگارہ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ضرار بن صرد ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4356]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (264/22)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17106»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4357
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَةَ، وَهُوَ يَسْأَلُ عَنْ حِلْيَةِ السَّيْفِ: أَمِنَ الْكُنُوزِ هِيَ؟ قَالَ: نَعَمْ، هِيَ مِنَ الْكُنُوزِ. فَقَالَ رَجُلٌ: هَذَا شَيْخٌ أَحْمَقُ قَدْ ذَهَبَ عَقْلُهُ. فَقَالَ أَبُو أُمَامَةَ: أَمَا أَنِّي مَا أُحَدِّثُكُمْ إِلَّا مَا سَمِعْتُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ بَقِيَّةٌ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ بَقِيَّةٌ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
محمد بن زیاد بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کو سنا، ان سے تلوار کے زیور کے بارے میں دریافت کیا گیا: کیا یہ بھی خزانے میں شامل ہو گا؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! یہ خزانے میں شمار ہو گا، ایک شخص نے کہا: یہ ایک احمق بوڑھا ہے، جس کی عقل رخصت ہو چکی ہے، تو سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے تمہیں وہی بات بیان کی ہے، جو میں نے سنی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بقیہ ہے وہ ثقہ ہے، لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4357]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بقیہ ہے وہ ثقہ ہے، لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4357]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4358
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ قَالَ: وَسَأَلَتْهُ امْرَأَةٌ عَنْ حُلِيٍّ لَهَا: أَفِيهِ زَكَاةٌ؟ قَالَ: إِذَا بَلَغَ مِائَتَيْ دِرْهَمٍ فَزَكِّيهِ. قَالَتْ: إِنَّ فِي حِجْرِي أَيْتَامًا أَفَأَدْفَعُهُ إِلَيْهِمْ؟ قَالَ: نَعَمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَلَكِنَّ إِبْرَاهِيمَ لَمْ يَسْمَعْ مِنَ ابْنِ مَسْعُودٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَلَكِنَّ إِبْرَاهِيمَ لَمْ يَسْمَعْ مِنَ ابْنِ مَسْعُودٍ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: ایک عورت نے ان سے زیور کے بارے میں دریافت کیا: اس میں زکوۃ ہو گی؟ انہوں نے ارشاد فرمایا: جب اس کی قیمت دو سو درہم تک پہنچ جائے، تو تم اس کی زکوۃ ادا کرو، اس عورت نے عرض کی: میری زیر کفالت کچھ یتیم بچے ہیں، کیا میں وہ زکوۃ انہیں دے دوں؟ انہوں نے فرمایا: جی ہاں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں، تاہم ابراہیم نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4358]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9594)»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع