الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. بَابُ زَكَاةِ الْحُلِيِّ .
زیور کی زکوۃ کا حکم
حدیث نمبر: 4355
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ قَالَتْ: دَخَلْتُ أَنَا وَخَالَتِي عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهَا أَسْوِرَةٌ مِنْ ذَهَبٍ فَقَالَ لَنَا:" أَتُعْطِيَانِ زَكَاتَهُ؟". قَالَتْ: فَقُلْنَا: لَا. قَالَ:" أَمَا تَخَافَا أَنْ يُسَوِّرَكُمَا اللَّهُ أَسْوِرَةً مِنْ نَارٍ؟ أَدِّيَا زَكَاتَهُ".
قُلْتُ: لِأَسْمَاءَ حَدِيثٌ رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ فِي الْخَاتَمِ مِنْ غَيْرِ ذِكْرِ زَكَاةٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
قُلْتُ: لِأَسْمَاءَ حَدِيثٌ رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ فِي الْخَاتَمِ مِنْ غَيْرِ ذِكْرِ زَكَاةٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں: میں اور میری خالہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں، میری خالہ نے سونے کا کنگن پہنا ہوا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے دریافت کیا: تم اس کی زکوۃ ادا کرتی ہو؟ ہم نے عرض کی: جی نہیں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم دونوں اس بات سے ڈرتی نہیں ہو کہ اللہ تعالیٰ تمہیں آگ کے بنے ہوئے کنگن پہنا دے؟ تم اس کی زکوۃ ادا کرو۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدہ اسماء رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ایک روایت ہے، جسے امام ابوداؤد نے روایت کیا ہے، وہ انگوٹھی کے بارے میں ہے، اور اس میں زکوۃ کا ذکر نہیں ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4355]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (170/24) اخرجه الامام احمد فى المسند الكبير (461/6)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
Majma al-Zawa'id Hadith 4355 in Urdu