🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

30. بَابٌ فِي الْعَشَّارِينَ، وَالْعُرَفَاءِ، وَأَصْحَابِ الْمُكُوسِ .
عشر وصول کرنے والے، عرفاء (یعنی سرکاری اہلکاروں) ٹیکس وصول کرنے والوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4469
عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" يَا مَعْشَرَ الْعَرَبِ، احْمَدُوا اللَّهَ الَّذِي رَفَعَ عَنْكُمُ الْعُشُورَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”اے عرب کے گروہ! تم اس بات پر اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کرو کہ اُس نے تم سے عشر کو اٹھا لیا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے اس کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4469]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (964) اخرجه الامام احمد فى المسند (1654). اخرجه الامام البزار فى المسند (901)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1657، وأخرجه مسند البزار برقم: 1254، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 3058»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4470
وَعَنْ مَالِكِ بْنِ عَتَاهِيَةَ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" إِذَا رَأَيْتُمْ عَاشِرًا فَاقْتُلُوهُ". يَعْنِي بِذَلِكَ: الصَّدَقَةَ عَلَى غَيْرِ حَقِّهَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" الصَّدَقَةُ يَأْخُذُهَا عَلَى غَيْرِ حَقِّهَا". وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا مالک بن عتاھیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب تم عشر (یعنی بھتہ) وصول کرنے والے کو دیکھو، تو اُسے قتل کر دو“۔ راوی کہتے ہیں: اس سے مراد ناحق طور پر صدقہ وصول کرنے والا شخص ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”وہ صدقہ جسے آدمی ناحق طور پر وصول کرتا ہے“۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4470]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبرانى فى المعجم الكبير (301/19) اخرجه الامام احمد فى المسند (234/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17595»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4471
وَعَنِ الْحَسَنِ قَالَ: مَرَّ عُثْمَانُ بْنُ أَبِي الْعَاصِ عَلَى كِلَابِ بْنِ أُمَيَّةَ، وَهُوَ جَالِسٌ عَلَى مَجْلِسِ الْعَاشِرِ بِالْبَصْرَةِ، فَقَالَ: مَا يُجْلِسُكَ هَهُنَا؟ قَالَ: اسْتَعْمَلَنِي عَلَى هَذَا الْمَكَانِ - يَعْنِي زِيَادًا - فَقَالَ لَهُ عُثْمَانُ: أَلَا أُحَدِّثُكَ حَدِيثًا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ فَقَالَ: بَلَى. فَقَالَ عُثْمَانُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" كَانَ لِدَاوُدَ نَبِيِّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ [مِنَ اللَّيْلِ ] سَاعَةٌ يُوقِظُ فِيهَا أَهْلَهُ يَقُولُ: يَا آلَ دَاوُدَ، قُومُوا فَصَلُّوا، فَإِنَّ هَذِهِ سَاعَةٌ يَسْتَجِيبُ اللَّهُ فِيهَا الدُّعَاءَ إِلَّا لِسَاحِرٍ أَوْ عَاشِرٍ". فَرَكِبَ كِلَابُ بْنُ أُمَيَّةَ سَفِينَةً، فَأَتَى زِيَادًا، فَاسْتَعْفَاهُ فَأَعْفَاهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ.
حسن بصری بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ کا گزر، کلاب بن امیہ کے پاس سے ہوا، جو بصرہ میں عشر وصول کرنے والے کی جگہ پر بیٹھے ہوئے تھے، انہوں نے دریافت کیا: تم یہاں کیوں بیٹھے ہو؟ انہوں نے جواب دیا: مجھے اس نے اس جگہ پر عامل مقرر کیا ہے، اُن کی مراد یہ تھی زیاد نے ایسا کیا ہے، تو سیدنا عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا:! کیا میں تمہیں ایک حدیث نہ بیان کروں؟ جو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہے، کلاب بن امیہ نے جواب دیا: جی ہاں! تو سیدنا عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اللہ کے نبی سیدنا داؤد علیہ السلام رات کے ایک مخصوص حصے میں، اپنے اہل خانہ کو بیدار کرتے تھے، اور یہ کہتے تھے: اے داؤد کے گھر والو! تم اٹھو اور نماز ادا کرو، کیونکہ یہ ایک ایسی گھڑی ہے، جس میں اللہ تعالیٰ دعا قبول کرتا ہے، صرف جادو کرنے والے، اور عشر وصول کرنے والے کی دعا قبول نہیں کرتا“۔ تو کلاب بن امیہ کشتی میں سوار ہو کر زیاد کے پاس آئے اور انہوں نے استعفیٰ دے دیا، تو اس نے ان کا استعفیٰ قبول کر لیا۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4471]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8374) اخرجه الامام احمد فى المسند 22/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15846، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6183/4»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن ¤ قال الهيثمي: رواه أحمد والطبراني في الكبير، وإسناد أحمد حسن (3/86)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4472
عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" تُفْتَحُ أَبْوَابُ السَّمَاءِ نِصْفَ اللَّيْلِ، فَيُنَادِي مُنَادٍ: هَلْ مِنْ دَاعٍ فَيُسْتَجَابُ لَهُ؟ هَلْ مِنْ سَائِلٍ فَيُعْطَى؟ هَلْ مَنْ مَكْرُوبٍ فَيُفَرَّجُ عَنْهُ؟ فَلَا يَبْقَى مُسْلِمٌ يَدْعُو بِدَعْوَةٍ إِلَّا اسْتَجَابَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لَهُ إِلَّا زَانِيَةً تَسْعَى بِفَرْجِهَا، أَوْ عَشَّارًا".
معجم اوسط میں بھی اسے نقل کیا ہے، تا ہم اس کے الفاظ یہ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نصف رات کے وقت آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور منادی پکار کر یہ کہتا ہے: کیا کوئی دعا کرنے والا ہے کہ اس کی دعا مستجاب ہو؟ کیا کوئی مانگنے والا ہے کہ اسے دیا جائے؟ کیا کوئی پریشانی کا شکار شخص ہے کہ اس کی پریشانی دور کر دی جائے؟ تو جو بھی مسلمان اس وقت دعا کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کی دعا قبول کرتا ہے، البتہ زنا کرنے والی عورت، یا عشر وصول کرنے والے شخص کا معاملہ مختلف ہے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4472]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (88 مجمع البحرين)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4473
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَلَفْظُهُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" إِنَّ اللَّهَ يَدْنُو مِنْ خَلْقِهِ فَيَغْفِرُ لِمَنْ يَسْتَغْفِرُ إِلَّا لِبَغِيٍّ بِفَرْجِهَا، أَوْ عَشَّارٍ".
وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ فِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
وَلِهَذَا الْحَدِيثِ طُرُقٌ تَأْتِي فِيمَا يُنَاسِبُهَا، إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى.
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کے الفاظ یہ ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق کے قریب ہو جاتا ہے، اور جو بھی مغفرت طلب کرتا ہے اس کی مغفرت کر دیتا ہے، البتہ زنا کرنے والی عورت اور عشر (یعنی بھتہ) وصول کرنے والے شخص کا معاملہ مختلف ہے“۔ امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، البتہ ان میں ایک راوی علی بن زید ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، ویسے اس کی توثیق بھی کی گئی ہے۔ اس حدیث کے مختلف طرق ہیں، جو آگے چل کر مناسب مقامات پر آئیں گے، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4473]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8371)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15846، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8371، 8374، 8375، 8391، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2790، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6183/7»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن لغيرہ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4474
وَعَنْ أَبِي الْخَيْرِ قَالَ: عَرَضَ مَسْلَمَةُ بْنُ مَخْلَدٍ - وَكَانَ أَمِيرًا عَلَى مِصْرَ - عَلَى رُوَيْفِعِ بْنِ ثَابِتٍ أَنْ يُوَلِّيَهُ الْعُشُورَ، فَقَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" إِنَّ صَاحِبَ الْمُكْسِ فِي النَّارِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" صَاحِبُ الْمَكْسِ فِي النَّارِ" - يَعْنِي: الْعَاشِرَ. وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
ابوالخیر بیان کرتے ہیں: مسلمہ بن مخلد، جو مصر کے گورنر تھے، انہوں نے سیدنا رویفع بن ثابت رضی اللہ عنہ کو یہ پیشکش کی کہ وہ انہیں عشر وصول کرنے کا نگران بنا دیتے ہیں، تو سیدنا رویفع رضی اللہ عنہ نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ناجائز ٹیکس وصول کرنے والا جہنم میں جائے گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، البتہ انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”ٹیکس وصول کرنے والا جہنم میں جائے گا“ (راوی کہتے ہیں:) اس سے مراد عاشر ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4474]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4493) اخرجه الامام احمد فى المسند *(109/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16553، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4493»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4475
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ كَانَ إِذَا رَأَى سُهَيْلًا قَالَ: لَعَنَ اللَّهُ سُهَيْلًا، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" كَانَ عَشَّارًا مِنْ عَشَّارِي الْيَمَنِ يَظْلِمُهُمْ فَمَسَخَهُ اللَّهُ فَجَعَلَهُ حَيْثُ تَرَوْنَ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے: جب وہ سہیل نامی ستارے کو دیکھتے تھے، تو یہ کہتے تھے: اللہ تعالی سہیل پر لعنت کرے، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”یمن کے بھتہ وصول کرنے والوں میں، یہ ایک بھتہ وصول کرنے والا تھا، جو لوگوں پر ظلم کرتا تھا، تو اللہ تعالی نے اسے مسخ کر دیا اور اُسے وہاں بنا دیا ہے، جو تم دیکھ رہے ہو“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4475]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4476
وَفِي رِوَايَةٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَكَرَ سُهَيْلًا فَقَالَ:" كَانَ عَشَّارًا ظَلُومًا فَمَسَخَهُ اللَّهُ شِهَابًا فَجَعَلَهُ حَيْثُ تَرَوْنَ".
رَوَاهُمَا الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سہیل کا ذکر کرتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”یہ ظلم کے طور پر بھتہ وصول کرنے والا ایک شخص تھا، تو اللہ تعالیٰ نے اسے مسخ کر کے شہاب بنا دیا، اور اسے وہاں رکھ دیا،۔ جسے تم دیکھتے ہو“۔ یہ دونوں روایات امام بزار نے نقل کی ہیں، اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4476]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4477
وَلَفْظُهُ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" كَانَ عَشَّارًا يَظْلِمُهُمْ وَيَنْصِبُهُمْ أَمْوَالَهُمْ، فَمَسَخَهُ اللَّهُ شِهَابًا، فَجَعَلَهُ حَيْثُ تَرَوْنَ".
وَضَعَّفَهُ الْبَزَّارُ ; لِأَنَّ فِي رُوَاتِهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَزِيدَ الْخُوزِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَفِي الْأُخْرَى مُيَسِّرُ بْنُ عُبَيْدٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ أَيْضًا.
ان کی روایت کے الفاظ یہ ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”یہ ایک بھتہ وصول کرنے والا شخص تھا، جو لوگوں پر ظلم کرتا تھا اور ان کے اموال چھین لیتا تھا، تو اللہ تعالیٰ نے اسے مسخ کر کے شہاب بنا دیا اور وہاں رکھ دیا، جہاں تم دیکھتے ہو“۔ امام بزار نے اس کو ”ضعیف“ قرار دیا ہے، کیونکہ اس روایت کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن یزید خوزی ہے، اور وہ متروک ہے دوسری روایت میں ایک راوی میسر بن عبید ہے، اور وہ بھی متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4477]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام البزار فى المسند (903)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4478
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَعَنَ سُهَيْلًا - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - فَإِنَّهُ كَانَ يُعَشِّرُ النَّاسَ، فَمَسَخَهُ اللَّهُ شِهَابًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ جَابِرُ الْجُعْفِيُّ، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ شُعْبَةُ، وَسُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سہیل پر تین مرتبہ لعنت کی، کیونکہ وہ لوگوں سے عشر (یعنی نا جائز ٹیکس) وصول کرتا تھا، تو اللہ تعالیٰ نے اسے مسخ کر کے شہاب بنا دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے، اور اس کے بارے میں بہت زیاد کلام کیا گیا ہے، شعبہ اور سفیان ثوری نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4478]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (181)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 181»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں