الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
30. بَابٌ فِي الْعَشَّارِينَ، وَالْعُرَفَاءِ، وَأَصْحَابِ الْمُكُوسِ .
عشر وصول کرنے والے، عرفاء (یعنی سرکاری اہلکاروں) ٹیکس وصول کرنے والوں کا بیان
حدیث نمبر: 4479
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّتْ بِهِ جِنَازَةٌ فَقَالَ:" طُوبَى لَهُ إِنْ لَمْ يَكُنْ عَرِيفًا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، عَنْ مُحَمَّدٍ، وَلَمْ يَنْسِبْهُ، فَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، عَنْ مُحَمَّدٍ، وَلَمْ يَنْسِبْهُ، فَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ایک جنازہ گزرا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: اس کے لئے مبارک باد ہے، اگر یہ عریف (یعنی ریاستی اہلکار) نہ رہا ہو۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے محمد نامی راوی کے حوالے سے نقل کی ہے، اور ان کا اسم منسوب بیان نہیں کیا ہے، تو میں ان سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4479]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (3939)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4480
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ فِي النَّارِ حَجَرًا يُقَالُ لَهُ: وَيْلٌ، يَصْعَدُ عَلَيْهِ الْعُرَفَاءُ، وَيَنْزِلُونَ فِيهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُمْ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُمْ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جہنم میں ایک پتھر ہے، جس کا نام ”ویل“ ہے ”عریف“ لوگ (یعنی ریاستی اہلکار) اس پر چڑھیں گے بھی، اور اس سے اُتریں گے بھی“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ہے میں نے کسی کو ان کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4480]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ہے میں نے کسی کو ان کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4480]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام البزار فى المسند (904)، أخرجه مسند البزار برقم: 1123»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4481
وَعَنْ مَوْدُودِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ كُرَيْبِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ سَيْفِ بْنِ جَارِيَةَ الْيَرْبُوعِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ رَجُلًا مَنْ بَنِي تَمِيمٍ ذَهَبَ بِمَالِي كُلِّهِ؟ فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيْسَ عِنْدِي مَا أُعْطِيكَهُ". ثُمَّ قَالَ:" وَهَلْ لَكَ أَنْ تُعَرِّفَ عَلَى قَوْمِكَ؟". أَوْ" أَلَا أُعَرِّفُكَ عَلَى قَوْمِكَ؟" قُلْتُ: لَا. قَالَ:" أَمَا إِنَّ الْعَرِيفَ يُدْفَعُ فِي النَّارِ دَفْعًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَمَوْدُودٌ وَأَبُوهُ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُمَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَمَوْدُودٌ وَأَبُوهُ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُمَا.
مودود بن حارث بن یزید بن کریب بن یزید بن سيف بن جاریہ یربوعی، اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! بنوتمیم سے تعلق رکھنے والا ایک شخص میرا پورا مال لے گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: میرے پاس ایسی کوئی چیز نہیں ہے، جو میں تمہیں دے دوں، پھر آپ نے فرمایا: کیا تم اس بات میں دلچسپی رکھتے ہو؟ کہ تم اپنی قوم کے عریف بن جاؤ (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) کیا میں تمہیں تمہاری قوم کا عریف نہ بنا دوں؟ میں نے عرض کی: جی نہیں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جہاں تک عریف کا تعلق ہے، تو اسے یکبارگی جہنم میں پھینک دیا جائے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، مودود نامی راوی اور اس کے والد کے حالات بیان کرتے ہوئے، میں نے کسی کو نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4481]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، مودود نامی راوی اور اس کے والد کے حالات بیان کرتے ہوئے، میں نے کسی کو نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4481]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (248/22)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف