🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
30. بَابٌ فِي الْعَشَّارِينَ ، وَالْعُرَفَاءِ ، وَأَصْحَابِ الْمُكُوسِ .
عشر وصول کرنے والے، عرفاء (یعنی سرکاری اہلکاروں) ٹیکس وصول کرنے والوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4481
وَعَنْ مَوْدُودِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ كُرَيْبِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ سَيْفِ بْنِ جَارِيَةَ الْيَرْبُوعِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ رَجُلًا مَنْ بَنِي تَمِيمٍ ذَهَبَ بِمَالِي كُلِّهِ؟ فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيْسَ عِنْدِي مَا أُعْطِيكَهُ". ثُمَّ قَالَ:" وَهَلْ لَكَ أَنْ تُعَرِّفَ عَلَى قَوْمِكَ؟". أَوْ" أَلَا أُعَرِّفُكَ عَلَى قَوْمِكَ؟" قُلْتُ: لَا. قَالَ:" أَمَا إِنَّ الْعَرِيفَ يُدْفَعُ فِي النَّارِ دَفْعًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَمَوْدُودٌ وَأَبُوهُ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُمَا.
مودود بن حارث بن یزید بن کریب بن یزید بن سيف بن جاریہ یربوعی، اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! بنوتمیم سے تعلق رکھنے والا ایک شخص میرا پورا مال لے گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: میرے پاس ایسی کوئی چیز نہیں ہے، جو میں تمہیں دے دوں، پھر آپ نے فرمایا: کیا تم اس بات میں دلچسپی رکھتے ہو؟ کہ تم اپنی قوم کے عریف بن جاؤ (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) کیا میں تمہیں تمہاری قوم کا عریف نہ بنا دوں؟ میں نے عرض کی: جی نہیں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جہاں تک عریف کا تعلق ہے، تو اسے یکبارگی جہنم میں پھینک دیا جائے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، مودود نامی راوی اور اس کے والد کے حالات بیان کرتے ہوئے، میں نے کسی کو نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4481]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (248/22)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 4481 in Urdu