الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
33. بَابٌ فِيمَنْ لَا تَحِلُّ لَهُ الزَّكَاةُ .
کس شخص کے لئے زکوۃ (لینا) حلال نہیں ہے؟
حدیث نمبر: 4496
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا تَحِلُّ الصَّدَقَةُ لِغَنِيٍّ، وَلَا لِذِي مِرَّةٍ سَوِيٍّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن ابوبکر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”خوشحال شخص کے لئے اور صحیح اعضاء کے مالک (یعنی جو اپاہج نہ ہو) قوت والے شخص کے لئے زکوۃ وصول کرنا حلال نہیں ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4496]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 2271، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7855»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4497
وَعَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَدِيِّ بْنِ الْخِيَارِ أَنَّ رَجُلَيْنِ أَتَيَا رَسُولَ اللَّهِ، صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ يَسْأَلَانِهِ مِنَ الصَّدَقَةِ، فَرَفَعَ لَهُمَا بَصَرَهُ، وَخَفَضَهُ، فَرَآهُمَا رَجُلَيْنِ جَلْدَيْنِ فَقَالَ:" إِنْ شِئْتُمَا أَعَنْتُكُمَا وَلَا حَظَّ فِيهَا لِغَنِيٍّ، وَلَا لِقَوِيٍّ مُكْتَسِبٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عبیداللہ بن عدی بن خیار بیان کرتے ہیں: دو آدمی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حجتہ الوداع کے موقع پر حاضر ہوئے، ان دونوں نے آپ سے صدقہ کے بارے میں دریافت کیا (یا آپ سے صدقہ مانگا)، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نگاہ اٹھا کر اُن کا اچھی طرح سے جائزہ لیا، آپ نے ان دونوں کو ملاحظہ فرمایا کہ وہ مضبوط جسم کے مالک ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر تم چاہو تو میں تم دونوں کی مدد کر دیتا ہوں، لیکن زکوٰۃ میں کسی خوشحال شخص، یا کمانے کی قوت رکھنے والے طاقتور کا کوئی حصہ نہیں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4497]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4497]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن النسائي برقم: 2598، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1633، وأخرجه مسند أحمد برقم: 17511، 22554، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2743»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4498
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَحِلُّ الصَّدَقَةُ لِغَنِيٍّ، وَلَا لِذِي مِرَّةٍ سَوِيٍّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”صدقہ (لینا) کسی خوشحال شخص کے لئے یا اور صحیح اعضاء کے مالک (یعنی جو اپاہج نہ ہو) قوت والے شخص کے لئے حلال نہیں ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4498]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4498]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 2271، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7855»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4499
وَعَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي هِلَالٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" لَا تَحِلُّ الْمَسْأَلَةُ لِغَنِيٍّ، وَلَا لِذِي مِرَّةٍ سَوِيٍّ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا النَّحْوِ فِي الْبَابِ الْآتِي، إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا النَّحْوِ فِي الْبَابِ الْآتِي، إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
بنو ہلال سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”مانگنا کسی خوشحال کے لئے، اور صحیح اعضاء کے مالک (یعنی جو اپاہج نہ ہو) قوت والے شخص کے لئے حلال نہیں ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں، اس نوعیت کی دیگر احادیث آگے والے باب میں آئیں گی، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4499]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 16158»
الحكم على الحديث:
إسناده مصنف
حدیث نمبر: 4500
وَعَنْ مِينَاءَ أَنَّهُمْ جَاءُوا إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ فِي زَمَنِ عُثْمَانَ فَقَالُوا: أَعْطِنَا أُعْطِيَاتِنَا فَقَالَ: مَا لَكَمَ عِنْدِي عَطَاءٌ إِنَّمَا عَطَاؤُكُمْ مِنْ فَيْئِكُمْ وَمِنْ جِزْيَتِكُمْ، وَالصَّدَقَةُ لِأَهْلِهَا. فَلَمَّا تَرَدَّدُوا إِلَيْهِ جَاءَ بِالْمَفَاتِيحِ إِلَى عُثْمَانَ فَرَمَى بِهَا، وَقَالَ: إِنِّي لَسْتُ بِخَازِنٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ. وَمِينَاءُ فِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ. وَمِينَاءُ فِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
میناء بیان کرتے ہیں: وہ لوگ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے، یہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت کی بات ہے، ان لوگوں نے کہا: ہماری تنخواہیں ہمیں دے دیں، سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تمہاری کوئی تنخواہ میرے پاس نہیں ہے، تمہاری تنخواہ مال فئے میں سے اور جزیہ میں سے دی جاتی ہے، زکوۃ اُس کے مستحق افراد کو ہی دی جائے گی، جب لوگوں نے بار بار اُن کے پاس آنا شروع کیا، تو وہ چابیاں لے کر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور ان کے سامنے رکھ دیں اور یہ کہا: میں خزانچی نہیں بنوں گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، میناء نامی راوی کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے، ابن حبان نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4500]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، میناء نامی راوی کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے، ابن حبان نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4500]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9590)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف