الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
33. بَابٌ فِيمَنْ لَا تَحِلُّ لَهُ الزَّكَاةُ .
کس شخص کے لئے زکوۃ (لینا) حلال نہیں ہے؟
حدیث نمبر: 4500
وَعَنْ مِينَاءَ أَنَّهُمْ جَاءُوا إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ فِي زَمَنِ عُثْمَانَ فَقَالُوا: أَعْطِنَا أُعْطِيَاتِنَا فَقَالَ: مَا لَكَمَ عِنْدِي عَطَاءٌ إِنَّمَا عَطَاؤُكُمْ مِنْ فَيْئِكُمْ وَمِنْ جِزْيَتِكُمْ، وَالصَّدَقَةُ لِأَهْلِهَا. فَلَمَّا تَرَدَّدُوا إِلَيْهِ جَاءَ بِالْمَفَاتِيحِ إِلَى عُثْمَانَ فَرَمَى بِهَا، وَقَالَ: إِنِّي لَسْتُ بِخَازِنٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ. وَمِينَاءُ فِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ. وَمِينَاءُ فِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
میناء بیان کرتے ہیں: وہ لوگ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے، یہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت کی بات ہے، ان لوگوں نے کہا: ہماری تنخواہیں ہمیں دے دیں، سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تمہاری کوئی تنخواہ میرے پاس نہیں ہے، تمہاری تنخواہ مال فئے میں سے اور جزیہ میں سے دی جاتی ہے، زکوۃ اُس کے مستحق افراد کو ہی دی جائے گی، جب لوگوں نے بار بار اُن کے پاس آنا شروع کیا، تو وہ چابیاں لے کر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور ان کے سامنے رکھ دیں اور یہ کہا: میں خزانچی نہیں بنوں گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، میناء نامی راوی کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے، ابن حبان نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4500]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، میناء نامی راوی کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے، ابن حبان نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4500]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9590)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 4500 in Urdu