🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

1. بَابٌ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ .
اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان:”تم پر روزے رکھنا لازم قرار دیا گیا، جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر لازم قرار دیا گیا تھا“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4771
عَنْ دَغْفَلِ بْنِ حَنْظَلَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" كَانَ عَلَى النَّصَارَى صَوْمُ شَهْرِ رَمَضَانَ، وَكَانَ عَلَيْهِمْ مَلِكٌ فَمَرِضَ، فَقَالَ: لَئِنْ شَفَاهُ اللَّهُ لِيَزِيدَنَّ عَشَرَةَ أَيَّامٍ، ثُمَّ كَانَ عَلَيْهِمْ مَلِكٌ بَعْدَهُ فَأَكَلَ اللَّحْمَ فَوَجِعَ، فَقَالَ: لَئِنْ شَفَاهُ اللَّهُ لِيَزِيدَنَّ ثَمَانِيَةَ أَيَّامٍ، ثُمَّ كَانَ عَلَيْهِمْ مَلِكٌ بَعْدَهُ فَقَالَ: مَا يَفْرُغُ مِنْ هَذِهِ الْأَيَّامِ أَنْ نُتِمَّهَا، وَنَجْعَلَ صِيَامَنَا فِي الرَّبِيعِ، فَصَارَتْ خَمْسِينَ يَوْمًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مَرْفُوعًا كَمَا تَرَاهُ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مَوْقُوفًا عَلَى دَغْفَلٍ، وَرِجَالُ إِسْنَادِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا دغفل بن حنظلہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”عیسائیوں پر رمضان کے روزے فرض تھے ان کا ایک بادشاہ تھا وہ بیمار ہو گیا اس نے یہ نذر مانی کہ اگر اللہ تعالیٰ نے اسے شفاء دی تو ان میں دس دن کا اضافہ کر دے گا پھر اس کے بعد ان پر ایک اور شخص بادشاہ بنا اس نے گوشت کھایا تو بیمار ہو گیا اس نے یہ کہا: اگر اللہ تعالیٰ نے اسے شفاء دی تو وہ آٹھ دن کے روزے زائد کر دے گا، پھر اس کے بعد ایک اور شخص ان کا بادشاہ بنا اس نے کہا: ان دنوں میں جتنے باقی رہ گئے ہیں ہم انہیں مکمل کر دیں گے اور اپنے روزے موسمی بہار میں رکھ لیں گے تو یوں ان کے پچاس روزے ہو گئے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اسی طرح ”مرفوع“ حدیث کے طور پر نقل کی ہے۔ جس طرح آپ ملاحظہ فرما رہے ہیں جبکہ معجم کبیر میں امام طبرانی نے اسے سیدنا دغفل رضی اللہ عنہ پر ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے، اور ان دونوں کی سند کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 4771]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4203) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (130 مجمع البحرين)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4203، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8189»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4772
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ اللَّهَ فَرَضَ عَلَيْكُمْ صَوْمَ رَمَضَانَ وَلَمْ يَفْرِضْ عَلَيْكُمْ قِيَامَهُ، وَإِنَّ قِيَامُهُ شَيْءٌ أَحْدَثْتُمُوهُ فَدُومُوا عَلَيْهِ ; فَإِنَّ نَاسًا مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ ابْتَدَعُوا بِدْعَةً فَعَابَهُمُ اللَّهُ بِتَرْكِهَا فَقَالَ: (وَرَهْبَانِيَّةً ابْتَدَعُوهَا مَا كَتَبْنَاهَا عَلَيْهِمْ إِلَّا ابْتِغَاءَ رِضْوَانِ اللَّهِ) إِلَى آخِرِ الْآيَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُ.
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے تم پر رمضان کے روزے فرض قرار دیے ہیں اس نے تم پر رمضان کا قیام (یعنی تراویح) فرض قرار نہیں دیا ہے، اس کا قیام ایک ایسی چیز ہے کہ اگر تم اس کا آغاز کرو گے تو تم اس کو باقاعدگی سے کرنا کیونکہ بنی اسرائیل سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد نے ایک بدعت ایجاد کی، تو اللہ تعالیٰ نے اس کو ترک کرنے کے حوالے سے ان پر اعتراض کرتے ہوئے یہ فرمایا: ”اور رہبانیت کو انہوں نے اختیار کیا تھا ہم نے ان پر لازم قرار نہیں دی تھی ان کا مقصد صرف اللہ تعالیٰ کی رضامندی کا حصول تھا“۔ یہ آیت کے آخر تک ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی زکریا بن ابومریم ہے، جسے امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 4772]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7446»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں