الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
46. بَابٌ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ .
شب قدر کا بیان
حدیث نمبر: 5031
عَنْ عَلِيٍّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" اطْلُبُوا لَيْلَةَ الْقَدْرِ فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ ; فَإِنْ غُلِبْتُمْ فَلَا تُغْلَبُوا فِي السَّبْعِ الْبَوَاقِي".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ الْحَسَنِ الْهِلَالِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ الْحَسَنِ الْهِلَالِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”شب قدر کو آخری عشرے میں تلاش کرو اگر تم مغلوب ہو جاؤ تو باقی رہ جانے والی سات راتوں کے حوالے سے مغلوب نہ ہونا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالحمید بن حسن ہلالی ہے، جسے یحییٰ بن معین اور دیگر حضرات نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5031]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 1114»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 5032
وَعَنْ عَلِيٍّ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" رَأَيْتُ الْقَمَرَ لَيْلَةَ الْقَدْرِ كَأَنَّهُ شِقُّ جَفْنَةٍ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”شب قدر میں، میں نے چاند کو دیکھا وہ یوں تھا، جیسے وہ نصف پیالہ ہوں“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5032]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5032]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (525) اخرجه احمد فى المسند (101/1)، أخرجه مسند أحمد برقم: 795، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 1122، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2377»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا ¤ قال الهيثمي: رواه أبو يعلى، وفيه إسحاق بن عبد الله بن أبي فروة، وهو متروك (3/176)
حدیث نمبر: 5033
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" خَرَجْتُ حِينَ بَزَغَ الْقَمَرُ كَأَنَّهُ فِلْقُ جَفْنَةٍ". فَقَالَ:" اللَّيْلَةُ لَيْلَةُ الْقَدْرِ".
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ مِنْ زِيَادَاتِهِ وَأَبُو يَعْلَى كَمَا تَقَدَّمَ، وَفِيهِ خَدِيجُ بْنُ مُعَاوِيَةَ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ مِنْ زِيَادَاتِهِ وَأَبُو يَعْلَى كَمَا تَقَدَّمَ، وَفِيهِ خَدِيجُ بْنُ مُعَاوِيَةَ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں اس وقت نکلا جب چاند نکلا تو وہ پیالے کے ٹکڑے کی طرح تھا، آپ نے ارشاد فرمایا: آج کی رات شب قدر ہے“۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے اپنی زیادات میں نقل کی ہے، اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ جیسا کہ پہلے گزر چکا ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی خدیج بن معاویہ ہے، جسے امام أحمد اور دیگر حضرات نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5033]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 795»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5034
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْتَمِسُوهَا فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ وِتْرًا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى ثِقَاتٌ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسے (یعنی شب قدر کو) آخری عشرے کی طاق راتوں میں تلاش کرو“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ امام ابویعلیٰ کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5034]
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ امام ابویعلیٰ کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5034]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (165) اخرجه البزار فى المسند (1027)، أخرجه مسند أحمد برقم: 86، وأخرجه مسند البزار برقم: 210»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 5035
وَعَنْ أَبِي عَقْرَبٍ قَالَ: غَدَوْتُ إِلَى ابْنِ مَسْعُودٍ ذَاتَ غَدَاةٍ فِي رَمَضَانَ فَوَجَدْتُهُ فَوْقَ بَيْتٍ جَالِسًا فَسَمِعْنَا صَوْتَهُ وَهُوَ يَقُولُ: صَدَقَ اللَّهُ وَبَلَّغَ رَسُولُهُ. فَقُلْنَا: سَمِعْنَاكَ تَقُولُ: صَدَقَ اللَّهُ وَبَلَّغَ رَسُولُهُ؟ فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَيْلَةُ الْقَدْرِ فِي النِّصْفِ مِنَ السَّبْعِ الْأَوَاخِرِ مِنْ رَمَضَانَ تَطْلُعُ الشَّمْسُ غَدَاتَئِذٍ صَافِيَةً لَيْسَ لَهَا شُعَاعٌ". فَنَظَرْتُ إِلَيْهَا فَوَجَدْتُهَا كَمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى، وَأَبُو عَقْرَبٍ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى، وَأَبُو عَقْرَبٍ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
ابوعقرب بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس رمضان کے مہینے میں ایک صبح آیا تو میں نے انہیں گھر کی چھت پر بیٹھے ہوئے پایا میں نے ان کی آواز سنی وہ یہ کہہ رہے تھے اللہ نے سچ فرمایا ہے، اور اس کے رسول نے تبلیغ کر دی ہے ہم نے کہا: ہم نے آپ کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے اللہ نے سچ فرمایا ہے، اور اس کے رسول نے تبلیغ کر دی ہے، تو انہوں نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”شب قدر رمضان کی آخری سات راتوں کے نصف میں ہوتی ہے، اور اس سے اگلے دن جب سورج نکلتا ہے، تو وہ صاف ہوتا ہے، اس کی شعاع نہیں ہوتی“۔ میں نے اس (سورج) کی طرف دیکھا تو میں نے اسے اسی طرح پایا جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا:
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ ابوعقرب نامی راوی کے حالات بیان کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5035]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (5371) اخرجه احمد فى المسند (406/1)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3847»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5036
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: مَنْ يَذْكُرُ [ مِنْكُمْ ] لَيْلَةَ الصَّهْبَاوَاتِ؟ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: أَنَا بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي وَإِنَّ فِي يَدِي التَّمَرَاتِ أَتَسَحَّرُ بِهِنَّ مُسْتَتِرًا بِمُؤَخِّرَةِ رَحْلِي مِنَ الْفَجْرِ، وَذَلِكَ حِينَ يَطْلُعُ الْقَمَرُ!! رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَزَادَ: وَذَلِكَ لَيْلَةَ سَبْعٍ وَعِشْرِينَ، وَأَبُو عُبَيْدَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا آپ نے دریافت کیا: تم میں سے کس شخص کو صهباوات والی رات یاد ہے؟ تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں مجھے، اس وقت میرے ہاتھ میں کچھ کھجوریں تھیں میں ان کے ذریعے سحری کر رہا تھا اور پالان کے پچھلے حصے کے ذریعے پردہ کر رہا تھا جو صبح صادق کی چمک کی وجہ سے تھا یہ اس وقت ہوا تھا جب چاند نکلا تھا“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”وہ ستائیسویں رات تھی“۔ ابوعبیدہ نامی راوی نے اپنے والد (یعنی سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5036]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10289) اخرجه ابو يعلي فى المسند (5293) اخرجه احمد فى المسند (3565 و3764 و4326)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3555، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10289»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
حدیث نمبر: 5037
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" الْتَمِسُوا لَيْلَةَ الْقَدْرِ فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَزَادَ ابْنُهُ:" فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ مِنْ رَمَضَانَ فِي وِتْرٍ، فَإِنِّي قَدْ رَأَيْتُهَا ثُمَّ نَسِيتُهَا، وَهِيَ لَيْلَةُ قَطْرٍ وَرِيحٍ". أَوْ قَالَ:" مَطَرٍ وَرِيحٍ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَزَادَ:" وَرَعْدٍ". وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”شب قدر کو آخری عشرے میں تلاش کرو“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور ان کے صاحبزادے نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں تلاش کرو کیونکہ میں نے اسے دیکھا تھا پھر میں اس کو بھول گیا وہ بارش اور ہوا والی رات ہو گی“۔ (یہاں بارش کے لئے ایک لفظ مختلف نقل ہوا ہے)۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”اور کڑک والی ہو گی“۔ امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5037]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1906 و 1941) اخرجه احمد فى المسند (86/5 و 88) اخرجه البزار فى المسند (1031 و 1032)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20285، 20424، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 259، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1784/2»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 5038
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنْ لَيْلَةِ الْقَدْرِ فَقَالَ:" هِيَ فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ، قُمْ فِي الثَّالِثَةِ أَوِ الْخَامِسَةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے شب قدر کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ نے ارشاد فرمایا: یہ آخری عشرے میں ہو گی تم تیسری یا پانچویں رات میں قیام کرنا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5038]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5038]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (92/20) اخرجه احمد فى المسند (234/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21538»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 5039
وَعَنْ جَابِرٍ، أَنَّ أَمِيرَ الْبَعْثِ كَانَ غَالِبًا اللَّيْثِيَّ، وَقُطْبَةَ بْنَ عَامِرٍ الَّذِي دَخَلَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّخْلَ، وَهُوَ مُحْرِمٌ، وَخَرَجَ مِنَ الْبَابِ، وَقَدْ تَسَوَّرَ مِنْ قِبَلِ الْجِدَارِ. وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ أُنَيْسٍ الَّذِي سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ لَيْلَةِ الْقَدْرِ وَقَدْ خَلَتْ ثِنْتَانِ وَعِشْرُونَ لَيْلَةً فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْتَمِسُوهَا فِي هَذِهِ السَّبْعِ الْأَوَاخِرِ الَّتِي بَقِيَتْ مِنَ الشَّهْرِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَهُوَ فِي الْأَصْلِ كَمَا تَرَى، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَهُوَ فِي الْأَصْلِ كَمَا تَرَى، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: لشکر کے امیر سیدنا غالب لیثی رضی اللہ عنہ تھے، اور سیدنا قطبہ بن عامر رضی اللہ عنہ تھے جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کھجور کے باغ میں داخل ہوئے تھے، اس وقت آپ نے احرام باندھا ہوا تھا اور آپ اس وقت دروازے سے باہر نکل گئے تھے حالانکہ وہ دیوار کی طرف سے پھلانگ کر اندر آئے تھے، اور سیدنا عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ تھے جنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے شب قدر کے بارے میں سوال کیا تھا اس وقت بائیس راتیں گزر چکی تھیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا: اس مہینے جو سات راتیں باقی رہ گئیں ان میں اسے تلاش کرو۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اصل میں یہ اسی طرح ہے، جس طرح آپ دیکھ رہے ہیں اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5039]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اصل میں یہ اسی طرح ہے، جس طرح آپ دیکھ رہے ہیں اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5039]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (336/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14197»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 5040
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ أَنَّهُ سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ لَيْلَةِ الْقَدْرِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فِي رَمَضَانَ فَالْتَمِسُوهَا فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ، فَإِنَّهَا فِي وِتْرٍ فِي إِحْدَى وَعِشْرِينَ أَوْ ثَلَاثٍ وَعِشْرِينَ أَوْ خَمْسٍ وَعِشْرِينَ أَوْ سَبْعٍ وَعِشْرِينَ أَوْ تِسْعٍ وَعِشْرِينَ، أَوْ فِي آخِرِ لَيْلَةٍ، فَمَنْ قَامَهَا ابْتَغَاهَا إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا ثُمَّ وُفِّقَتْ لَهُ غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ، وَمَا تَأَخَّرَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے شب قدر کے بارے میں سوال کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ رمضان میں ہو گی تم اسے آخری عشرے میں تلاش کرو کیونکہ یہ طاق رات ہو گی اکیسویں ہو گی یا تئیسویں ہو گی یا پچیسویں ہو گی یا ستائیسویں ہو گی یا انتیسویں ہو گی یا آخری ہو گی جو شخص اس میں نوافل ادا کرے گا وہ ایمان کی حالت میں ثواب کی امید رکھتے ہوئے اس کو تلاش کرے گا، اور پھر اسے اس رات کی، توفیق مل جائے تو اس شخص کے گزشتہ اور آئندہ گناہوں کی مغفرت ہو جائے گی“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن عقیل ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5040]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (313/5 ,318 319 و 321 و 324)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن