🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

56. بَابُ الصِّيَامِ فِي شَهْرِ اللَّهِ الْمُحَرَّمِ وَالْأَشْهُرِ الْحُرُمِ .
اللہ تعالیٰ کے مہینے محرم اور حرمت والے مہینوں کے روزوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5148
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ صَامَ يَوْمَ عَرَفَةَ كَانَ لَهُ كَفَّارَةَ سَنَتَيْنِ، وَمَنْ صَامَ يَوْمًا مِنَ الْمُحَرَّمِ فَلَهُ بِكُلِّ يَوْمٍ ثَلَاثُونَ يَوْمًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ الْهَيْثَمُ بْنُ حَبِيبٍ ضَعَّفَهُ الذَّهَبِيُّ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص عرفہ کے دن روزہ رکھتا ہے، تو یہ اس کے لئے دو سال کے (گناہوں کا) کفارہ بن جاتا ہے، اور جو شخص محرم کا ایک دن روزہ رکھتا ہے تو ہر ایک دن کے روزے کے عوض میں اسے تیس دن کے روزوں کا اجر ملتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ہیثم بن حبیب ہے، جسے امام ذہبی نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5148]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 924»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5149
وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ صَامَ يَوْمًا مِنَ الْمُحَرَّمِ فَلَهُ بِكُلِّ يَوْمٍ ثَلَاثُونَ حَسَنَةً".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْهَيْثَمُ بْنُ حَبِيبٍ أَيْضًا.
ان کے حوالے سے یہ بات منقول ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص محرم کے ایک دن کا روزہ رکھتا ہے، تو اس کو ہر ایک دن کے عوض میں تیس نیکیاں ملتی ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں بھی ہیثم بن حبیب نامی راوی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5149]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11081)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5150
وَعَنْ جُنْدُبِ بْنِ سُفْيَانَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" إِنَّ أَفْضَلَ الصَّلَاةِ بَعْدَ الْمَفْرُوضَةِ الصَّلَاةُ فِي جَوْفِ اللَّيْلِ، وَأَفْضَلَ الصِّيَامِ بَعْدَ رَمَضَانَ شَهْرُ اللَّهِ الَّذِي تَدْعُونَهُ الْمُحَرَّمَ".
قُلْتُ: عَزَاهُ فِي الْأَطْرَافِ إِلَى النَّسَائِيِّ، وَلَمْ أَجِدْهُ فِي نُسْخَتِي، وَهُوَ فِي الْكُبْرَى.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جندب بن سفیان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ ارشاد فرمایا کرتے تھے: ”فرض نماز کے بعد سب سے زیادہ فضیلت والی نماز وہ ہے، جو نصف رات وقت ادا کی جائے اور رمضان کے بعد سب سے زیادہ فضیلت والا روزہ اللہ تعالیٰ کے مہینے کا روزہ ہے، جسے تم محرم کا نام دیتے ہو“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”اطراف“ کے مصنف نے اس کی نسبت امام نسائی رحمہ اللہ کی طرف کی ہے، لیکن میں نے اپنے پاس موجود نسخے میں
یہ روایت نہیں پائی ہے یہ ”سنن کبری“ میں موجود ہے۔

یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5150]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1695)، أخرجه سنن النسائي برقم: 1614، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1695، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6413»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5151
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ صَامَ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مِنْ شَهْرٍ حَرَامٍ الْخَمِيسَ وَالْجُمُعَةَ وَالسَّبْتَ كُتِبَ لَهُ عِبَادَةُ سِتِّينَ سَنَةً".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ مُوسَى الْمَدَنِيِّ عَنْ مَسْلَمَةَ، وَيَعْقُوبُ مَجْهُولٌ وَمَسْلَمَةُ هُوَ ابْنُ رَاشِدٍ الْحِمَّانِيُّ ; قَالَ فِيهِ أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِيُّ: مُضْطَرِبُ الْحَدِيثِ. وَقَالَ الْأَزْدِيُّ فِي الضُّعَفَاءِ: لَا يُحْتَجُّ بِهِ، وَأَوْرَدَ لَهُ هَذَا الْحَدِيثَ. وَأَبُوهُ رَاشِدُ بْنُ نَجِيحٍ أَبُو مُحَمَّدٍ الْحِمَّانِيُّ أَخْرَجَ لَهُ ابْنُ مَاجَهْ، وَقَالَ أَبُو حَاتِمٍ: صَالِحُ الْحَدِيثِ. وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَقَالَ: رُبَّمَا أَخْطَأَ، وَقَالَ ابْنُ الْجَوْزِيِّ: إِنَّهُ مَجْهُولٌ. وَلَيْسَ كَمَا قَالَ: فَقَدْ رَوَى عَنْهُ حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ وَابْنُ الْمُبَارَكِ وَأَبُو نُعَيْمٍ الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ وَآخَرُونَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص حرمت والے مہینوں میں تین روزے رکھے جمعرات جمعہ اور ہفتہ کے دن تو اس کے لئے ساٹھ سال کی عبادت نوٹ کی جاتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں یعقوب بن موسیٰ مدنی کے حوالے سے مسلمہ سے نقل کی ہے۔ یعقوب نامی راوی مجہول ہے، اور مسلمہ نامی راوی مسلمہ بن راشد حمانی ہے، جس کے بارے میں ابوحاتم نے یہ کہا: ہے: یہ مضطرب الحدیث ہے ازدی نے ضعفاء میں یہ بات بیان کی ہے کہ اس سے استدلال نہیں کیا جائے گا انہوں نے اس کے حوالے سے یہ حدیث روایت کی ہے اس کا باپ راشد بن نجیح ابومحمد حمانی ہے، جس کے حوالے سے امام ابن ماجہ نے روایت نقل کی ہے۔ ابوحاتم کہتے ہیں: یہ صالح الحدیث ہے۔ ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے، اور یہ بات بیان ہے کہ یہ بعض اوقات غلطی کر جاتا ہے۔ ابن جوزی کہتے ہیں: یہ مجہول ہے، حالانکہ ویسا نہیں ہے، جس طرح انہوں نے بیان کیا ہے کیونکہ حماد بن زید، عبداللہ بن مبارک، ابونعیم فضل بن دکین اور دیگر حضرات نے اس سے روایات نقل کی ہیں (اور ایسا شخص مجہول نہیں ہو سکتا)۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5151]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1810)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1810»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں