الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
56. بَابُ الصِّيَامِ فِي شَهْرِ اللَّهِ الْمُحَرَّمِ وَالْأَشْهُرِ الْحُرُمِ .
اللہ تعالیٰ کے مہینے محرم اور حرمت والے مہینوں کے روزوں کا بیان
حدیث نمبر: 5151
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ صَامَ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مِنْ شَهْرٍ حَرَامٍ الْخَمِيسَ وَالْجُمُعَةَ وَالسَّبْتَ كُتِبَ لَهُ عِبَادَةُ سِتِّينَ سَنَةً".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ مُوسَى الْمَدَنِيِّ عَنْ مَسْلَمَةَ، وَيَعْقُوبُ مَجْهُولٌ وَمَسْلَمَةُ هُوَ ابْنُ رَاشِدٍ الْحِمَّانِيُّ ; قَالَ فِيهِ أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِيُّ: مُضْطَرِبُ الْحَدِيثِ. وَقَالَ الْأَزْدِيُّ فِي الضُّعَفَاءِ: لَا يُحْتَجُّ بِهِ، وَأَوْرَدَ لَهُ هَذَا الْحَدِيثَ. وَأَبُوهُ رَاشِدُ بْنُ نَجِيحٍ أَبُو مُحَمَّدٍ الْحِمَّانِيُّ أَخْرَجَ لَهُ ابْنُ مَاجَهْ، وَقَالَ أَبُو حَاتِمٍ: صَالِحُ الْحَدِيثِ. وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَقَالَ: رُبَّمَا أَخْطَأَ، وَقَالَ ابْنُ الْجَوْزِيِّ: إِنَّهُ مَجْهُولٌ. وَلَيْسَ كَمَا قَالَ: فَقَدْ رَوَى عَنْهُ حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ وَابْنُ الْمُبَارَكِ وَأَبُو نُعَيْمٍ الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ وَآخَرُونَ.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص حرمت والے مہینوں میں تین روزے رکھے جمعرات جمعہ اور ہفتہ کے دن تو اس کے لئے ساٹھ سال کی عبادت نوٹ کی جاتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں یعقوب بن موسیٰ مدنی کے حوالے سے مسلمہ سے نقل کی ہے۔ یعقوب نامی راوی مجہول ہے، اور مسلمہ نامی راوی مسلمہ بن راشد حمانی ہے، جس کے بارے میں ابوحاتم نے یہ کہا: ہے: یہ مضطرب الحدیث ہے ازدی نے ضعفاء میں یہ بات بیان کی ہے کہ اس سے استدلال نہیں کیا جائے گا انہوں نے اس کے حوالے سے یہ حدیث روایت کی ہے اس کا باپ راشد بن نجیح ابومحمد حمانی ہے، جس کے حوالے سے امام ابن ماجہ نے روایت نقل کی ہے۔ ابوحاتم کہتے ہیں: یہ صالح الحدیث ہے۔ ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے، اور یہ بات بیان ہے کہ یہ بعض اوقات غلطی کر جاتا ہے۔ ابن جوزی کہتے ہیں: یہ مجہول ہے، حالانکہ ویسا نہیں ہے، جس طرح انہوں نے بیان کیا ہے کیونکہ حماد بن زید، عبداللہ بن مبارک، ابونعیم فضل بن دکین اور دیگر حضرات نے اس سے روایات نقل کی ہیں (اور ایسا شخص مجہول نہیں ہو سکتا)۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5151]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1810)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1810»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 5151 in Urdu