🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

38. بَابُ كَمْ تُجْزِئُ الْبَدَنَةُ وَالْبَقَرَةُ .
ایک اونٹ اور ایک گائے کتنے آدمیوں کی طرف سے کفایت کرتے ہیں؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5390
عَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ قُلْتُ: الْجَزُورُ وَالْبَقَرَةُ تُجْزِئُ عَنْ سَبْعَةٍ؟ قَالَ: يَا شَعْبِيُّ وَلَهَا سَبْعَةُ أَنْفُسٍ؟ قَالَ: قُلْتُ: إِنَّ أَصْحَابَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَزْعُمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَنَّ الْجَزُورَ عَنْ سَبْعَةٍ، وَالْبَقَرَةَ عَنْ سَبْعَةٍ؟ قَالَ: فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ لِرَجُلٍ: أَكَذَاكَ يَا فُلَانُ؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: مَا شَعَرْتُ بِهَذَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
امام شعبی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے سوال کیا: کیا ایک اونٹ اور ایک گائے سات افراد کی طرف سے کفایت کر جاتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: اے شعبی! کیا وہ سات آدمیوں کے لئے ہوں گے؟ میں نے کہا: سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کا تو یہی کہنا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سنت مقرر کی ہے کہ ایک اونٹ سات آدمیوں کی طرف سے اور ایک گائے سات آدمیوں کی طرف سے قربان کی جائے گی تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک شخص سے دریافت کیا: اے فلاں! کیا ایسا ہی ہے؟ اس نے جواب دیا: جی ہاں۔ تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: مجھے اس کا پتہ نہیں تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5390]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22967»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5391
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْجَزُورُ وَالْبَقَرَةُ عَنْ سَبْعَةٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَفْصُ بْنُ جُمَيْعٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایک اونٹ اور ایک گائے سات افراد کی طرف سے ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقص کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی حفص بن جمیع ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5391]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (862)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6124، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 829»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5392
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ الْحُدَيْبِيَةِ شَرَّكَ بَيْنَ سَبْعَةٍ مِنْ أَصْحَابِهِ فِي الْبَدَنَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُعَاوِيَةُ بْنُ يَحْيَى الصَّدَفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: حدیبیہ کے سال میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ نے اپنے اصحاب میں سے سات افراد کو قربانی کے ایک جانور میں حصہ دار قرار دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی معاویہ بن یحیی صدفی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5392]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6021»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں