الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
38. بَابُ كَمْ تُجْزِئُ الْبَدَنَةُ وَالْبَقَرَةُ .
ایک اونٹ اور ایک گائے کتنے آدمیوں کی طرف سے کفایت کرتے ہیں؟
حدیث نمبر: 5390
عَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ قُلْتُ: الْجَزُورُ وَالْبَقَرَةُ تُجْزِئُ عَنْ سَبْعَةٍ؟ قَالَ: يَا شَعْبِيُّ وَلَهَا سَبْعَةُ أَنْفُسٍ؟ قَالَ: قُلْتُ: إِنَّ أَصْحَابَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَزْعُمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَنَّ الْجَزُورَ عَنْ سَبْعَةٍ، وَالْبَقَرَةَ عَنْ سَبْعَةٍ؟ قَالَ: فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ لِرَجُلٍ: أَكَذَاكَ يَا فُلَانُ؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: مَا شَعَرْتُ بِهَذَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
امام شعبی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے سوال کیا: کیا ایک اونٹ اور ایک گائے سات افراد کی طرف سے کفایت کر جاتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: اے شعبی! کیا وہ سات آدمیوں کے لئے ہوں گے؟ میں نے کہا: سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کا تو یہی کہنا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سنت مقرر کی ہے کہ ایک اونٹ سات آدمیوں کی طرف سے اور ایک گائے سات آدمیوں کی طرف سے قربان کی جائے گی تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک شخص سے دریافت کیا: اے فلاں! کیا ایسا ہی ہے؟ اس نے جواب دیا: جی ہاں۔ تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: مجھے اس کا پتہ نہیں تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5390]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5390]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22967»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
Majma al-Zawa'id Hadith 5390 in Urdu