🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

176. بَابٌ فِيمَا بَيْنَ الْقَبْرِ وَالْمِنْبَرِ .
اس جگہ کا بیان، جو قبر مبارک اور منبر شریف کے درمیان موجود ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5880
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَأَبِي سَعِيدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا بَيْنَ بَيْتِي وَمِنْبَرِي رَوْضَةٌ مِنْ رِيَاضِ الْجَنَّةِ وَمِنْبَرِي عَلَى حَوْضِي".
قُلْتُ: حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ فِي الصَّحِيحِ.
رَوَاهُمَا أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میرے گھر اور میرے منبر کے درمیان کی جگہ جنت کے باغات میں سے ایک باغ ہے اور میرا منبر میرے حوض پر ہو گا“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث ”صحیح“ میں مذکور ہے۔ یہ دونوں روایات أحمد نے نقل کی ہیں اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5880]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1341) اخرجه احمد فى المسند (64/3)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 6904، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1391، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3916، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 98»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5881
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا بَيْنَ بَيْتِي إِلَى حُجْرَتِي رَوْضَةٌ مِنْ رِيَاضِ الْجَنَّةِ، وَإِنَّ مِنْبَرِي عَلَى تُرْعَةٍ مِنْ تُرَعِ الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے گھر سے لے کر میرے حجرے (مطبوعہ کتاب میں یہ لفظ اسی طرح ہے لیکن شاید یہ کاتب یا ناسخ کا سہو ہے، کیونکہ گھر اور حجرہ کا مطلب ایک ہی ہے یہاں ”حجرے“ کی جگہ لفظ ”منبر“ ہونا چاہیے تھا) کے درمیان کی جگہ جنت کے باغات میں سے ایک باغ ہے، اور میرا منبر جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازے پر ہو گا“۔
یہ روایت امام أحمد امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5881]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1196) اخرجه ابو يعلى فى المسند (1784 اخرجه احمد فى المسند (389/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14765، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 2883، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2703»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5882
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مِنْبَرِي عَلَى تُرْعَةٍ مِنْ تُرَعِ الْجَنَّةِ".
فَقُلْتُ: مَا التُّرْعَةُ يَا أَبَا الْعَبَّاسِ؟ قَالَ: الْبَابُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے ”میرا منبر جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازے پر ہو گا“۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے (اپنے استاد سے) دریافت کیا: اے ابوعباس! ترعہ کا مطلب کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: دروازه۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5882]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5779) اخرجه احمد فى المسند (335/5, (339)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22334، 22367، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5971، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3136»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5883
وَعَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا بَيْنَ بَيْتِي وَمِنْبَرِي رَوْضَةٌ مِنْ رِيَاضِ الْجَنَّةِ وَمِنْبَرِي عَلَى تُرْعَةٍ مِنْ تُرَعِ الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي سَبْرَةَ، وَهُوَ وَضَّاعٌ.
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے گھر اور میرے منبر کے درمیان کی جگہ جنت کے باغات میں سے ایک باغ ہے اور میرا منبر جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازے پر ہو گا“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابوسبرہ ہے اور وہ حدیث ایجاد کرنے والا شخص ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5883]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1194) اخرجه ابو يعلى فى المسند (118)»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5884
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا بَيْنَ بَيْتِي وَمِنْبَرِي - أَوْ قَبْرِي [ وَ مِنْبَرِي ] رَوْضَةٌ مِنْ رِيَاضِ الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میرے گھر اور میرے منبر کے درمیان (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) میری قبر اور میرے منبر کے درمیان کی جگہ جنت کے باغات میں سے ایک باغ ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5884]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1195)، أخرجه مسند البزار برقم: 1206»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5885
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مِنْبَرِي عَلَى تُرْعَةٍ مِنْ تُرَعِ الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ مَالِكٍ الرَّاسِبِيُّ ؛ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: كَانَ يُغْرِبُ وَيُخْطِئُ، وَتَرَكَهُ أَبُو زُرْعَةَ، وَغَيْرُهُ.
سیدنا معاذ بن حارث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میرا منبر جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازے پر ہو گا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن مالک راسبی ہے ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے وہ کہتے ہیں: یہ غریب روایت نقل کرتا ہے اور غلطی کر جاتا ہے ابوزرعہ اور دیگر حضرات نے اسے متروک قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5885]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22334، 22367، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5971، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3136»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5886
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا بَيْنَ بَيْتِي وَمِنْبَرِي رَوْضَةٌ مِنْ رِيَاضِ الْجَنَّةِ وَمِنْبَرِي عَلَى حَوْضِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میرے گھر اور میرے منبر کے درمیان کی جگہ جنت کے باغات میں سے ایک باغ ہے اور میرا منبر میرے حوض پر ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5886]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (614 و 737) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13156)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 6904، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1391، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3916، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 98»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5887
وَعَنْ أَبِي وَاقِدٍ اللَّيْثِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ قَوَائِمَ مِنْبَرِي رُئِيَتْ فِي الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوواقد لیثی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک میرے منبر کے پائے، جنت میں دیکھے گئے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبدالحمید حمانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5887]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3296»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5888
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مِنْبَرِي عَلَى تُرْعَةٍ مِنْ تُرَعِ الْجَنَّةِ وَمَا بَيْنَ الْمِنْبَرِ وَبَيْنَ بَيْتِ عَائِشَةَ رَوْضَةٌ مِنْ رِيَاضِ الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَهُوَ حَدِيثٌ حَسَنٌ - إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میرا منبر جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازے پر ہو گا اور میرے منبر اور عائشہ کے گھر کے درمیان کی جگہ جنت کے باغات میں سے ایک باغ کی جگہ ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اگر اللہ نے چاہا تو یہ حدیث حسن ہو گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5888]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22334، 22367، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5971، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3136»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5889
وَعَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا بَيْنَ بَيْتِي إِلَى مِنْبَرِي رَوْضَةٌ مِنْ رِيَاضِ الْجَنَّةِ وَمِنْبَرِي عَلَى حَوْضِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو غَزِيَّةَ مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى وَثَّقَهُ الْحَاكِمُ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ.
سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میرے گھر سے لے کر میرے منبر کے درمیان کی جگہ جنت کے باغات میں سے ایک باغ ہے اور میرا منبر میرے حوض پر ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوغزیہ محمد بن موسیٰ ہے جسے امام حاکم رحمہ اللہ نے ثقہ قرار دیا ہے اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5889]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6440»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں