🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

11. بَابُ مَتَى يَخْرُجُ وَقْتُ الذَّبْحِ فِي الْأَضْحَى .
عید الضحی کے دن ذبح کا وقت کب ختم ہوتا ہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5987
عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" كُلُّ عَرَفَاتٍ مَوْقِفٌ وَارْفَعُوا عَنْ عَرَفَاتٍ وَكُلُّ مُزْدَلِفَةَ مَوْقِفٌ. وَارْفَعُوا عَنْ مُحَسِّرٍ، وَكُلُّ فِجَاجِ مِنًى مَنْحَرٌ، وَكُلُّ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ ذَبْحٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ.
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: پورا عرفات وقوف کی جگہ ہے البتہ تم عرفات سے اوپر کی طرف رہو! پورا مزدلفہ وقوف کی جگہ ہے البتہ تم محسر سے اوپر رہو اور منی کی ہر جگہ قربانی کی جگہ ہے اور تمام ایام تشریق ذبح (کے دن ہیں)“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَضَاحِيِّ/حدیث: 5987]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (82/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16309»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5988
وَرَوَى الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْهُ:" أَيَّامُ التَّشْرِيقِ كُلُّهَا ذَبْحٌ".
وَرِجَالُ أَحْمَدَ، وَغَيْرِهِ ثِقَاتٌ.
امام طبرانی نے معجم اوسط میں ان کے حوالے سے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”تمام ایام تشریق ذبح (کے دن ہیں)“۔ امام أحمد کے رجال اور دیگر کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَضَاحِيِّ/حدیث: 5988]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1206)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5989
عَنْ أَبِي الْخَيْرِ أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ حَدَّثَهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ أَضْجَعَ أُضْحِيَتَهُ لِيَذْبَحَهَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِلرَّجُلِ:" أَعِنِّي عَلَى ضَحِيَّتِي". فَأَعَانَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوالخیر بیان کرتے ہیں: انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے انہیں یہ بات بیان کی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے قربانی کے جانور کو ذبح کرنے کے لئے لٹایا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے فرمایا: میری قربانی کے حوالے سے میری مدد کرو تو اس شخص نے آپ کی مدد کی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَضَاحِيِّ/حدیث: 5989]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (373/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22657»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں